66 اشیاء پر جی ایس ٹی کی شرح میں کمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-06-12

66 اشیاء پر جی ایس ٹی کی شرح میں کمی

11/جون
نئی دہلی
یو این آئی
اشیا اور خدمات ٹیکس( جی ایس ٹی) کونسل نے مختلف اشیاء کی طے شدہ جی ایس ٹی کی شرح خلاف ہورہے احٹجاج کے پیش نظر66اشیاء کی شرح میں کمی کردی ہے جس سے اب یہ مصنوعات سستی ہوجائیں گی۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی کی صدارت میں آج یہاں ہوئی کونسل کی16ویں میٹنگ میں یہ فیصلہ کئے گئے۔ گزشتہ دو اجلاسوں میں اشیاء اور خدمات کے لئے جی ایس ٹی کی شرح طے کی گئی تھی۔ اس کے بعد صنعتی اور کاروباری تنظیموں نے کچھ اشیاء کی جی ایس ٹی کی شرح کی مخالفت کرتے ہوئے میمورنڈم پیش کئے تھے۔ اجلاس کے بعد جیٹلی نے صحافیوں سے کہا کہ133اشیاء کی جی ایس ٹی کی شرح کے تعلق سے میمورنڈم موصول ہوئے تھے ۔ جی ایس ٹی کونسل نے66اشیاء کی جی ایس ٹی کی شرح میں کمی کردی ہے ۔سینیٹری رومال پر جی ایس ٹی کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں خی گئی ہے۔ اب سو تک سنیما ٹکٹ پر18فیصد ٹیکس لگے گا جب کہ پہلے سبھی سنیما ٹکٹ پر28فیصد ٹیکس مقرر کیا گیا تھا۔ اب سو روپے سے زیادہ کے ٹکٹ پر ہی28فیصد ٹیکس لگے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح سے کاجوا، انسولین اور اگر پتی پر پہلے بارہ فیصد جی ایس ٹی کی شرح طے کی گئی تھی جسے اب کم کر کے پانچ فیصد کردیا گیا ہے۔ کمپیوٹر پرنٹر، ڈینٹل ویکس، اسکول بیگ ، پلاسٹک تار پولن، پلاسٹک بیڈس، کنکریٹ کے پائپ اور ٹریکٹر کے سازوسامان کی جی ایس ٹی کی شرح کو28سے کم کر کے18فیصد کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کاپیاں، برتن، اور ڈبہ بند پھل ، سبزریاںِ اچار، ٹاپنگس، انسٹینٹ فوڈ اور سوس پر جی ایس ٹی کو18سے کم کر کے12فیصد کردیا گیا ہے ۔ کلرنگ بک پرجی ایس ٹی کو بارہ سے کم کر کے صفر کردیا گیا ہے ۔ جیٹلی نے کہا کہ اب پچہتر لاکھ روپے تک کے کاروباری مصنوعات ساز اور ریستوران والے کپوزیشن اسکیم کا فائدہ اٹھا سکیں گے جب کہ پہلے یہ حد پچاس لاکھ روپے تھی۔ انہوں نے کہا کہ جن اشیاء پر جی ایس ٹی کی شرح کم کی گئی ہے اس سے وہ مصنوعات سستی ہوجائیں گی لیکن ا س سے سرکاری آمدنی پر اثر پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جی ایس ٹی کونسل کی اب آئندہ اجلاس18جون کو دہلی میں منعقد ہوگی جس میں لاٹری اور ای وے بل پر جی ایس ٹی کی شرح کے تعلق سے بات چیت ہوگی۔ واضح رہے کہ حکومت یکم جولائی سے جی ایس ٹی کو نافذ کرنے کی تیاریاں کررہی ہے اور اسی کے پیش نظر سبھی اشیا اور خدمات کے لئے جی ایس ٹی کی شرحیں طے کی جارہی ہیں۔

GST Council reduces rates on 66 items

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں