دارجلنگ میں علیحدہ گورکھا لینڈ کے مطالبہ پر زبردست ریالی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-06-19

دارجلنگ میں علیحدہ گورکھا لینڈ کے مطالبہ پر زبردست ریالی

18/جون
کولکتہ
آئی اے این ایس
ہزار احتجاجیوں نے اتوار کے دن دارجلنگ کی سڑکوں پر زبردست ریالیاں نکالیں۔ گورکھا جن مکتی مورچہ نے پولیس فائرنگ میں اپنے تین کارکنوں کی ہلاکت کے خلاف بطور احتجاج سیاہ اتوار منایا ۔ اس موقع پر سیکوریٹی سخت تھی اور فوج طلایہ گری کررہی تھی ۔ بی جے ایم کارکنوں کی قیادت میں احتجاجی، تین مہلوک کارکنوں کے تابوت اپنے ساتھ لئے ہوئے تھے تاہم احتجاجیوں اور سیکوریٹی فورسس میں تازہ جھڑپوں کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ چوک بازار سے نکالی گئی ریالی میں جے جے ایم ارکان، ترنگا تھامے ہوئے تھے ۔ وہ موافق گورکھا لینڈ نعرے لگارہے تھے ۔ ایک نوجوان خاتون احتجاجی نے ایک ٹی وی چیانل سے کہا کہ آج کی ریالی میں پندرہ ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ صرف جی جے ایم نے نہیں بلکہ پہاڑوں کے عوام، علیحدہ گورکھا لینڈ کے مطالبہ پر متحد ہوگئے ہیں۔ دیکھتے جائیے ہم کہاں تک جائیں گے ۔ زبردست ریالی سے قبل شہریوں نے اتوار کی صبح خاموش جلوس نکالا۔ اقلیتی فرقہ نے کل مارچ میں حصہ لیا۔ صورتحال کو انتہائی کشیدہ قرار دیتے ہوئے جی جے ایم قائد امر سنگھ رائے نے دعویٰ کیا کہ علیحدہ ریاست گورکھا لینڈ ان کے لئے سب سے بڑی ترجیح ہے ۔ انہوں نے حکومت بنگال سے بات چیت کے امکان کو خارج کیا۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت صرف مرکز سے ہوگی لیکن صرف علیحدہ ریاست گورکھا لینڈ کے ایجنڈہ پر ، گورکھا کارکنوں نے اتوار کے دن رات روکو احتجاج کیا۔ احتجاجی پہاڑوں سے میدانی علاقوں میں پھیل گیا ہے ۔

نئی دہلی
پی ٹی آئی
علیحدہ ریاست کے مطالبہ پر دار جلنگ میں آگ لگی ہوئی ہے ایسے میں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج احتجاجیوں سے اپیل کی کہ وہ تشدد برپانہ کریں۔ اس کے بجائے کسی بھی مسئلہ پر یکسوئی کے لئے بات چیت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ تشدد برپا کرنے سے حل ڈھونڈنے میں کبھی بھی نہیں ملے گی۔ انہوں نے وہاں کے لوگوں سے کہا کہ وہ خاموش اور پر امن رہیں ۔ راج ناتھ نے کہا کہ تمام فریقین کو اپنے اختلافات اور غلط فہمیاں دوستانہ ماحول میں بات چیت کے ذریعہ دور کرنا چاہئے ۔ ہندوستانی جیسی جمہوریت میں تشدد برپا کرنے سے مسئلہ کا حل ڈھونڈنے میں کبھی بھی مدد نہیں ملے گی ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہر مسئلہ باہمی بات چیت کے ذریعہ حل ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ میں دار جلنگ اور اطراف کے علاقوں میں مقیم لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ خاموش اور پر امن رہیں ۔ کوئی بھی تشدد پر آمادہ نہ ہو ۔ وزیر داخلہ نے آج چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی سے بھی بات چیت کی اور ان سے وہاں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ راج ناتھ نے کل بھی ممتا بنرجی سے بات چیت کی تھی اور ان سے کہا تھا کہ وہ حسین ہل اسٹیشن میں امن بحال کرنے کے تمام اقدامات کریں جہاں لوگ اسکولوں میں بنگال کے لزوم کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔ گورکھا جن مکتی مورچہ( جی جے ایم) نے جو نیم خود اختیار گورکھا لینڈ ٹریٹوریل اڈمنسٹریشن میں بر سر اقتدار ہیں۔ علیحدہ ریاست گورکھا لینڈ کے لئے احتجاج کی قیادت کررہی ہے ۔ دارجلنگ میں آج بھی حالات کشیدہ رہے۔ ہزاروں احتجاجی ، ایک جی جے ایم کارکن کی نعش کے ساتھ سنٹرل چوک بازار میں اکٹھا ہوئے جو پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں مارا گیا تھا ۔ انہوں نے علیحدہ ریاست جھار کھنڈ کے حق میں نعرے لگائے ۔ مغربی بنگال کے پہاڑی ضلع میں سیکوریٹی ملازمین کی بڑی تعداد تعینات کی گئی ہے ۔

GJM protest: Rallies for separate state

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں