جائیدادوں کو آدھار سے منسلک کرنے کی اطلاع جھوٹی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-06-21

جائیدادوں کو آدھار سے منسلک کرنے کی اطلاع جھوٹی

20/جون
نئی دہلی
یو این آئی
جائیدادوں کو آدھار سے منسلک کرنے سے متعلق ایک نقلی مکتوب کے واٹس اپ اور سوشیل میڈیا میں گشت کے خلاف مرکزی کابینی سکریٹریٹ کے انڈر سکریٹری کی شکایت پر دہلی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ دہلی کے جنوبی ایونیو پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی اس شکایت پر پولیس نے نامعلوم اشخاص کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ466,465,471,469اور505کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ انڈر سکریٹری نے اپنے شکایت میں بتایا کہ آج صبح جب میں اپنے دفتر پہنچا مجھے اس نقلی مکتوب سے متعلق وضاحتوں کے لئے بے شمار فون کالس اور پیامات موصول ہوئے۔ یہ نقلی مکتوب جس پر15جون کو کابینی سکریٹریٹ سے جاری کیا گیا ہے میں لکھا ہے کہ اراضی کے ریکارڈ کو ڈیجی ٹلائزیشن کروانے اور اسے ادھار سے منسلک کرنے کی بات کہی گئی ہے ۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ یہ مکتوب سوشیل میڈیا (واٹس اپ) پر گشت کررہا ہے ۔ انڈر سکریٹری نے وضاحت کی کہ نہ تو کابینی سکریٹری کے دفتر سے جاری کیا گیا ہیا ورنہ ہی اس پر کسی عہدیدار نے دستخط کئے ہیںَ یہ مکتوب اور اس پر درج دستخط جعلی ہے۔ عہدیدار نے کہا کہ قبل ازیں دن میں فرینک نورونہا پرنسپل ڈائرکٹر جنرل آف پریس انفارمیشن بیورو نے اپنے ٹوئٹ پیام میں کہا کہ جائیدادوں کو آدھار سے منسلک کرنے سے متعلق کابینی سکریٹریٹ کا مکتوب جعلی اور دھوکہ بازی پر مبنی ہے ۔
Letter asking to link property to Aadhaar is fake, says government

بے نامی جائیدادوں کی منتقلی - لالو پرساد یادو کے خاندان کے خلاف مقدمہ
نئی دہلی
پی ٹی آئی
محکمہ انکم ٹیکس نے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو ان کی اہلیہ رابڑی دیوی، ایک فرزند اور دختر ان کے خلاف ایک ہزار کروڑ روپے اراضی معاملت اور ٹیکس چوری کے کیس میں جاری اپنی تحقیات کے سلسلہ میں قانون بے نامی منتقلیاں کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔ محکمہ انکم ٹیکس نے لالو کی دختر میسا بھارتی اور ان کے شوہر شلیس کمار، لالو کی اہلیہ و سابق چیف منسٹر بہار رابڑی دیوی، فرزند اور بہار کے ڈپٹی چیف منسٹر تیجسوی یادو اور دختران چندا اور راگنی یادو کو جائیدادیں قرق کرنے کی نوٹسیں روانہ کی ہیں۔ پی ٹی آئی کو موصولہ قرقی نوٹس قانون (انسداد) بے نامی منتقلیاں کی دفعہ24(3)کے تحت جاری کی گئی ہیں۔ لالو کے رشتہ داروں کو بے نامی جائیداد سے فائدہ اٹھانے والوں کی حیثیت سے بتایا گیا۔ محکمہ نے دہلی اور پٹنہ میں اراضی پلاٹس اور عمارتوں جیسے غیر منقولہ اثاثہ جات قرق کئے ہیں جن کی مالیت معاہدہ کے اعتبار سے9.32کروڑ کے قریب ہے لیکن محکمہ کے تخمینہ کے مطابق بازاری قیمت کے حساب سے170تا180کروڑ پہنچتی ہے ۔ پٹنہ کے پھلواری شریف میں نو پلاٹس محکمہ نے ضبط کئے ہیں جہاں ایک بڑا مال تعمیر کیاجارہا ہے ۔ محکمہ نے گزشتہ ماہ اس کیس میں ملک بھر میں دھاوے شروع کئے تھے ۔ بے نامی جائیدادوں سے مراد ایسی جائیدادیں ہوتی ہیں جہاں حقیقی استفادہ کنندہ وہ شخص نہیں ہوتا جس کے نام پر جائیداد خریدی گئی ہو۔ قانون کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ کے علاوہ سات سال قید با مشقت دی جاسکتی ہے۔1988ء کا یہ قانون مرکزی حکومت کی جانب سے گزشتہ سال یکم نومبر کو نافذ کیا گیا ۔ محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ لالو پرساد کے رشتہ داروں نے بے نامی طرز پر بعض جائیدادوں کو اپنی تحویل میں رکھا ہے ۔ آر جے ڈی سربراہ نے تاہم حالات کا جرات مندانہ مقابلہ کا حوصلہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کارروائی سے خوفزدہ نہیں ہے اور فاشسٹ طاقتوں کے خلاف لڑتے رہیں گے ۔ بی جے پی میں ہمت نہیں ہے کہ لالو کی آواز کو دبا سکے۔ ایک لالو کی آواز دبانے پر ایک لاکھ لالو پیدا ہوں گے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں