انسانی حقوق خلاف ورزی - امریکی وزارت خارجہ رپورٹ میں حکومت ہند پر کڑی تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-04-03

انسانی حقوق خلاف ورزی - امریکی وزارت خارجہ رپورٹ میں حکومت ہند پر کڑی تنقید

انسانی حقوق کی خلاف ورزی
امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ میں حکومت ہند پر کڑی تنقید
سماجی کارکن ستیلواد کے خلاف پولیس کیس اور مدھیہ پردیش میں مشتبہ سیمی سر گرم کارکنوں کی انکاؤنٹر میں ہلاکت کا تذکرہ
نئی دہلی
پی ٹی آئی
امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ میں انسانی حقو ق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر حکومت ہند کوسخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اس خصوص میں سماجی کارکن تیستا ستیلواد کے خلاف پولیس کیس اور مدھیہ پردیش میں8مشتبہ سیمی سر گرم کارکنوں کو انکاؤنٹر میں ہلاک کردیے جانے کا حوالہ دیا گیا ۔ 2016کے دوران ہندوستان میں انسانی حقوق کے عوامل کے زیر عنوان اس رپورٹ میں این جی اورز کو جن میں ا یسے بعض این جی اوز بھی شامل ہیں جن کے خیالات کو حکومت قومی یا عوامی مفاد میں نہیں سمجھتی ہے، بیرونی فنڈنگ پر پابندی اور جہیز سے متعلق اموات کا بھی ملک میں انسانی حقوق کے مسائل کے طور پر تذکرہ کیا گیا۔ رپورٹ میں ستیلواد ان کے شوہر جاوید آنند اور دوسروں کے خلاف پولیس کیس کو جو عطیہ دہندگان کے فنڈ کے مبینہ طور پر استعمال بیجا کے لئے درج کیا گیا خواتین اور لڑکیوں کو ہرسانی اور ان کے ساتھ امتیازی سلوک کے سنگین سماجی مسائل کے طور پر برقرار رہنے کے بارے میں بین الاقوامی اور غیر سرکاری تحقیقات کے سلسلہ میں حکومت کے طرز عمل کی ایک مثال قرار دیا گیا ۔ رپورٹ میں بچوں کے جنسی استحصال اور لڑکیوں کی کم عمری میں شادی کو بھی مسائل بتایا گیا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیاانسانوں کی اسمگلنگ ، بچوں اور نوجوانوں سے قیدی مزدوروں کے طور پر کام اور قحبہ گرمی کے لئے بچوں اور بالغوں کی جسم فروشی بھی سنگین مسائل ہیں ۔

US govt report pans India over human rights violations



وزیر اعظم کے ہاتھوں کشمیر میں ملک کی طویل ترین سرنگ کا افتتاح
گیارہ کلو میٹر طویل پراجکٹ پر2,500کروڑ روپیہ کے مصارف
اودھم پور
آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے دن عصری، چینائی ، ناشری سرنگ کا افتتاح کیا ، جو ہندوستان میں طویل ترین سرنگ ہے ۔ انہوں نے سرنگ کے اندر کچھ دیر چہل قدمی کی اور جیپ میں سفر کیا ۔ یہ سرنگ جموں و کشمیر کے اضلاع اودھم پور اور رام بن کو جوڑتی ہے ۔ اہم جموںَ سری نگر قومی شاہراہ پر تیس کلو میٹر سے زائد خطرناک پہاڑی راستہ کو نظر انداز کرتے ہوئے سرنگ بنائی گئی ہے ۔10.98کلو میٹر طویل سرنگ پر 2.500کروڑ روپئے سے زائد کی لاگت آئی ہے۔ یہ سطح سمندر سے1200میٹر بلندی پر تعمیر ہوئی ہے ۔ اس میں ٹریفک ور فائر کنٹرول سسصٹم، ویڈیو سرویلانس ، ایف ایم کنکٹیویٹی اور ٹرانسورس وینٹی لیشن سسٹم موجود ہے ۔ اس سے سفر کا وقت تقریبا دو گھنٹے بچے گا ۔ اس سرنگ سے ٹریفک گزرنے سے 27لاکھ روپے کا ایندھن روزانہ بچے گا ۔ سرنگ کی تعمیر میں پانچ سال سے زائد لگے گا ۔ ہندوستان کی طویل ترین سڑک سرنگ ملک کی محفوظ ترین سرنگ بھی ہے ۔ یہ مسافرین کو آگ اور سڑک حادثات سے بچاتی ہے۔ ایک اعلیٰ عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ ضلع اودھم پور چینانی ، ناشری سرنگ نئی آسٹریائی ٹنل ٹکنالوجی کی مدد سے بنائی گئی ہے۔ اس میں کئی سلامتی خصوصیات ہیں، جو واحد سافٹ ویر سے چلتے ہیں ۔ انفراسٹرکچرلیزنگ اینڈ فینانشیل سرویسس کے نائب صدر آشوتوش چندوار نے آئی اے این ایس کو ایک انٹر ویو میں یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اس سرنگ کو ملک کی سب سے محفوظ شاہراہ سرنگ قرار دیاجاسکتا ہے ۔ اس کے اندر خصوصی کیمرے نصب کئے گئے جو گزرنے والی گاڑیوں کی تعداد کا حساب رکھتے ہیں۔ یہ سرنگ جموں، سری نگر شاہراہ کو چار لین کی بنانے کے پراجکٹ کا حصہ ہے۔ ایسے بارہ سرنگ پراجکٹس پر بھی کام چل رہا ہے تاکہ جموں و سری نگر کے درمیان فاصلہ اور وقت گھٹ جائے۔ سبھی موسموں میں کارکرد رہنے والی سرنگ کی تعمیر پر2,519کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ تمام بارہ سرنگوں کے مکمل ہوجانے کے بعد جموں اور سری نگر کے درمیان فاصلہ62کلو میٹر گھٹ جائے گا ۔ فی الحال یہ فاصلہ293کلو میٹر ہے جو گھٹ کر231کلو میٹر ہوجائے گا اور یہ مسافت چار تا ساڑھے چار گھنٹوں میں طے کی جاسکے گی ۔ سرنگ میں ایک خاص بات یہ ہے کہ ہر ایک 150کلو میٹر کے فاصلہ پر ایک ایمر جنسی ایس او ایس باکس لگا ہے ۔ پورا پراجکٹ پانچ برس میں مکمل ہو اور وزارت عمارت و شوارع نے اس پر کڑی نظر رکھی تھی۔ پوری سرنگ خشک ہے، یعنی ایک قطرہ پانی بھی کہیں دکھائی نہیں دے گا۔ رنگ کو خشک رکھنے کے لئے کانگریٹ کی دیواروں کے پیچھے واٹر پروفنگ ممبرین لگائی گئی ہے۔ ممبرین کے پیچھے ایسا سسٹم ہے جو پہاڑیوں سے آنے والے پانی کو جمع کرلیتا ہے اس اسے مرکزی نالہ میں چھوڑ دیتا ہے ۔ اس پانی کو تعمیری سر گرمیوں کے لئے اور آگ بجھانے کے لئے اکٹھا کیاجاتا ہے ۔ یہ چوں کہ چٹانی پانی ہوتا ہے، پینے کے لئے بھی محفوظ ہوتا ہے ۔ چند وار نے کہا کہ پراجکٹ کی تعمیر کے دوران تعمیراتی سامان اندر لے جانے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

مرکزی حکومت نے اتوار کے دن اعلان کیا کہ اس نے جموں اور سری نگر کے لئے رنگ روڈس کی تعمیر کے لئے4,300کروڑ روپے منظور کئے ہیں تاکہ جموں و کشمیر کے ان دو شہروں میں ٹریفک کا مسئلہ حل ہو ۔ مرکزی وزیر حمل و نقل و عمارات و شوارع نتن گڈ کری نے جموں کے اس ٹاؤن میں ایک ریالی سے خطاب میں کہا کہ سری نگر کے لئے2,100کروڑ روپے اور جموں کے لئے2,200کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیںِ تاکہ ان دو شہروں میں رنگ روڈس کی تعمیر ہو ۔ انہوں نے کہا کہ جموں رنگ روڈ کے لئے ٹنڈر طلب کیاجاچکا ہے ۔ سری نگر کے لئے ٹنڈر کی طلبی جلد ہوگی ۔ دونوں رنگ روڈس کی تعمیر تین ماہ میں شروع ہوجائے گی۔ گڈ کری نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں عصری چینانی، ناشری سرنگ کے افتتاح کے بعد ریالی سے خطاب میں یہ بات کہی۔ گڈ کری نے کہا کہ یہ سرنگ وادی کشمیر کو سال بھر سڑک فراہم کرے گی ۔ وقت سفر دو گھنٹے گھٹ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت، جموں و کشمیر میں جملہ13سرنگیں تعمیر کررہی ہے تاکہ سڑکیں نہ ہونے سے صنعتی پسماندہ ریاست کے نقصان کی تلافی ہوسکے ۔ حکومت، ریاست میں انفراسٹرکچر کی ترقی پر60ہزار کروڑ روپے خرچ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں