نوجوان مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پتھر پھینکتے ہیں - فاروق عبداللہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-04-06

نوجوان مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پتھر پھینکتے ہیں - فاروق عبداللہ

5/اپریل
سری نگر
یو این آئی
نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ کشمیری نوجوان مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پتھراؤ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رزق دینے والا اللہ پاک ہے ۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی، رزق دینے والوں میں سے نہیں ہیں ۔ فاروق عبداللہ جو کہس ری نگر پارلیمانی نشست کے لئے نیشنل کانفرنس امید وار ہیں، نے ان باتوں کا اظہاربدھ کو یہاں بٹہ دارہ سونہ وار میں ایک انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سری نگر پارلیمانی نشست کے لئے ضمنی انتخابات کے تحت9اپریل کو ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔ انہوں نے وزیرا عظم کے اس بیان کہ کشمیری نوجوانوں کو سیاحت یا دہشت گردی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلینا ہوگا ، پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری نوجوان مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پتھراؤ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا فنل کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو سوچنا ہوگا کہ انہیں سیاحت چاہئے یا دہشت گردی۔ میں مودی صاحب کو اس اسٹیج سے کہنا چاہتا ہوںکہ سیاحت ہماری زندگی ہے ۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ مگر وہ جو پتھر پھینکنے والا نوجوان ہے اس کو سیاحت سے کوئی مطلب نہیں ہے ۔ وہ بھوکا مرنا پسند کرے گا، وہ وطن کے لئے پتھر ماررہا ہے ، یہ سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اگر وہ اپنی جان دے رہا ہے تو سیاحت کے لئے جان نہیں دے رہا ہے ، وہ اس لئے پتھر ماررہا ہے کہ اس وطن کافیصلہ ہوجانا چاہئے ، جو یہاں کے لوگوں کو قبول ہو۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ رزق دینے والا اللہ پاک ہے مودی نہیں۔میں بحیثیت ڈاکٹر دیکھا ہے ، میں نے ان مریضوں کو دیکھا ہے جن کو آپ جتنا بھی رزق دینا چاہو مگر اوپر والے کی مرضی نہیں ہو تو وہ رزق ہضم ہی نہیں ہوگا۔ اس لئے یاد رکھنا کہ رزاق وہ خود ہے ، ہندو، مسلمان سکھ اور وعیسائی سب کا رزاق اوپر والا ہے ۔ نیشنل کانفرنس صدر نے ہندوستان میں بڑھتی ہوئی مبینہ فرقہ واریت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی دوسرے مذاہب پر انگلی نہیں اٹھائی ۔ انہوں نے کہا، انہیں( دوسرے مذاہب کے ماننے والے لوگوں) اپنے مذاہب مبارک ، اور ہمیں اپنا دین مبارک۔ ہم نے کبھی ان کے مذہب پر انگلی نہیں اٹھائی۔ اور نہ ہم نے کبھی ان کے مذہب کے خلاف کوئی قدم اٹھایا ۔ بلکہ فاروق عبداللہ نے خود ان کے بجھن گائے ہیں، فاروق عبداللہ نے امریکہ کی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کا ذکر رکتے ہوئے کہا کہ اگر دونوں ممالک مسائل کے حل کے لئے کوششوں کا آغاز نہیں کرتے ہیں تو امریکہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا آپ نے سنا ہوگا کہ امریکہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہتا ہے ۔ ہندوستان ہمیشہ کہتا ہے کہ نہیں جی پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری ہے، ہمیں کسی ثالث کی ضرورت نہیں ہے ۔ ہم بھی یہی کہتے تھے کہ دونوں (ہندوستان اور پاکستان) بات چیت کرلیں گے اور مسائل کو سلجھائیں گے ۔ بہت سال گزرگئے لیکن کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ نیشنل کانفرنس یہ چاہتی ہے کہ اگر ہندوستان اس سلسلے میں کوشش نہیں کرتا تو امریکہ کو ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہئے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں