ہندوستان میں آئندہ سال شرح ترقی 7.7 فیصد ہوگی - جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-04-02

ہندوستان میں آئندہ سال شرح ترقی 7.7 فیصد ہوگی - جیٹلی

ہندوستان میں آئندہ سال شرح ترقی 7.7 فیصد ہوگی - جیٹلی
ابھرتی ہوئی معیشتوں کو عالمی چیلنجوں کا سامنا: ارون جیٹلی
نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر فینانس نے کہا کہ ابھرتی ہوئی مارکٹس کو نئے جوکھموں کا سامنا ہے ۔ اور یہ جوکھم ملکی صنعتوں کے تحفظ کا اصول اور بڑھتے ہوئے علاقائی سیاسی تناؤ، کی صورت میں درپیش ہوگا۔ نیوڈیولپمنٹ بینک( این ڈی بی) کے ودسرے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جیٹلی نے کہا کہ سال2018ء تک ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار کو7.7فیصد مجموعی گھریلو پیداوار کی شرح ترقی حاصل کرے گا ۔ ارون جیٹلی نے کہا کہ عالمی شرح ترقی بلندی کی طرف بڑھ رہی ہے اور توقع ہے کہ سال2017-18میں اس میں مزید بہتری آئے گی۔ توقع ہے کہ سال2017ء میں ہندوستانی معیشت کی شرح ترقی7.2فیصد رہے گی اور سال2018ء میں یہ شرح ترقی7.7فیصد ہوگی۔ جیٹلی نے کہا کہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کی مارکٹ(ای ایم ایز)کو چند معیشتوں کو نئے چیلنجوں جیسے تحفظ کا اصول پر مبنی پالیسیز، عالمی مالیاتی صورتحال، امریکہ کی پالیسیز اور بڑھتے ہوئے علاقائی سیاسی تناؤ، کی صورتحال کا سامنا در پیش ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے ا پنے مختلف پراجکٹس کے لئے این ڈی بی سے2بلین امریکی ڈالر کا قرض طلب کیا ہے ۔ اس بینک کو ابھرتی ہوئی قومیں ہندوستان، برازیل، چین ، روس اور جنوبی آفریقہ جو بریکس ممالک کے نام سے جانے جاتے ہیں ۔ نے جولائی 2015میں قائم کیا ہے ۔ جیٹلی نے کہا کہ ہندوستان کو انفراسٹرکچر کے لئے بڑی رقومات کی ضرورت ہے جس کے لئے آئندہ پانچ برسوں میں اسے 646بلین امریکی ڈالر درکار ہیں ۔ جن کا70فیصد حصہ اسے برقی، سڑکوں اور شہری انفراسٹرکچر کے شعبہ کے لئے درکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیشکش این ڈی بی جیسے ادارہ کے لئے بہت بڑا موقع ہے ، جس کا مرکزی منشور انفراسٹرکچر کی ترقی ہے ۔ انہوں ںے کہا کہ ابھرتی ہوئی اور ترقی پذیر معیشتوں میں ترقی آرہی ہے اور بریکس ممالک سے حوصلہ افزا خبریں آرہی ہیں ۔ مجھے امید ہے کہ این ڈی بی ڈیولپمنٹ کی حیثیت سے ابھرے گا اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کی مدد کرے گا ۔ یہ کہتے ہوئے کہا این بی ڈی کو دو سال قبل بریکس ممالک قائم کیا تھا ، اس کے بانیوں کے ویژن کو یہ بینک برقرا ررکھے گا ۔ جیٹلی نے کہا کہ ہندوستان میں این بی ڈی کے قرض کا پہلا معاہدہ مدھیہ پردیش کے اضلاع کے اہم سڑکوں کو ترقی دینے سے متعلق تھا جن پر چند دن قبل دستخط ہوئے ہیں۔ اس معاہدہ کے ساتھ ہی این بی ڈی نے اپنا پہلا قدم ہندوستان میں رکھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دو بلین ڈالر کے منصوبوں کی تجویز پیش کی ہے ۔ جیٹلی نے کہا کہ مجموعی طور پر ہماری یہ توقعات ہیں کہ یہ بینک پراجکٹس اور قرض کی منظوری کے لئے تازہ امیدیں لائے گا اور اس کے صارفین کے توقعات کو پورا کرے گا۔

Arun Jaitley says India will grow at 7.2% in 2017 and 7.7% in 2018

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں