Search | تلاش
Archives
TaemeerNews Rate Card

Ads 468x60px

Our Sponsor: Socio Reforms Society India

تعمیر نیوز آرکائیو - TaemeerNews Archive

2017-03-27 - بوقت: 18:36

سوا سو کروڑ عوام کے عزم سے ہی پورا ہوگا نئے ہندوستان کا خواب

Comments : 0
سوا سو کروڑ عوام کے عزم سے ہی پورا ہوگا نئے ہندوستان کا خواب
کرپشن روکنے کے لئے ڈیجیٹل لین دین اپنانے کی اپیل۔ من کی بات میں وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال
نئی دہلی
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ نیو انڈیا ایک مہم نہیں بلکہ ملک کو تبدیل کرنے کا خواب ہے جو ملک کی سوا سو کروڑ آبادی کے عزم اور فرض شناسی ہی مکمل ہوپائے گا۔ نریندر مودی نے آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات کے تیس ویں ایڈیشن میں مختلف موضوعاتاور مسائل پر اہل وطن کو اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے عوام کو ملک کے لئے جان کی قربانی دینے والے شہداء اور گاندھی جی کی جدو جہد سے ترغیب لیتے ہوئے ملک کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نئے ہندوستان کی تعمیر کے لئے نیو انڈیا پروگرام کوئی سرکاری پروگرام نہیں ہے ۔ یہ ملک کس سوراج سے سورج تک لے جانے کی ایک بڑی مہم ہے ۔ یہ ملک کو تبدیل کرنے کا ایک ایسا خواب ہے جسے سوا سو کروڑ باشندوں کے عزم سے ہی پورا کیاجاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو تبدیل کرنے کے لئے ہر کسی کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔ سوراج سے سورج تک کا ہدف سب کی یکجہتی اور عزم سے ہی مکمل ہوپائے گا۔ مودی نے اس کے لئے لوگوں سے خود کو جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند رکھنے ، پٹرول اور ڈیزل کو ایک دن چھوڑ کر کھانے کی بربادی روکنے، حفظان صحت کے لئے تحریک نہیں بلکہ عادت بنانے، کرپشن روکنے کے لئے دیجیٹل لین دین کو اپنانے کی اپیل کی اور کہا کہ کوئی بھی ترقی تبھی بامعنی ہوپائے گی ۔ جب اس کے لئے کئے جارہے کاموں میں توازن ہو ۔ وزیر اعظم نے ملک کی افرادی قوت کے تناظر میں چمپارن ستیہ گرہ ، گاندھی کی جدو جہد اور تخلیقی صلاحیت نیز شہید بھگت سنگھ ، راجگرو اور سکھ دیو کی قربانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج جب ملک چمپارن ستیہ گرہ کی صدی منارہا ہے ، تب ہندوستان کے عام انسان کی طاقت کتنی بے پناہ ہے، اسے سمجھنا ہوگا ۔ تحریک آزادی کی طرح، آج بھی سوراج سے سورج کے سفر میں سوا سو کروڑ ہم وطنوں کے عزائم ، طاقت، محنت سروجن ہتائے، سروجن سکھائے کے تصور اور ملک کے لئے معاشرے کے لئے ، کچھ گزرنے کی چاہت ہی آزادی کے لئے مر مٹنے والے ان عظیم ہستیوں کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرسکے گی۔انہوں نے کہا کہ آج جب ہم اکیسویں صدی میں جی رہے ہیں ، تب کون ہندوستانی ایسا ہوگا جو ہندوستان کو تبدیل کرنا نہیں چاہتا ہے، کون ہندوستانی ہوگا جو ملک میں تبدیلی کے لئے حصہ دار بننا نہیں چاہتا ، سوا سو کروڑ ہم وطنوں کی یہ تبدیلی کی چاہت، یہ تبدیلی کی کوشش ، یہی تو ہے جو نیو انڈیا کی مضبوط بنیاد بنے گی ۔ نیو انڈیا نہ تو کوئی سرکاری پروگرام ہے نہ ہی کسی سیاسی پارٹی کا منشور ہے ، بلکہ یہ سوا سو کروڑ ہم وطنوں کے نام ایک اپیل ہے ۔ سوا سو کروڑ ہم وطنوں کے دلوں میں ایک امید ہے ، ایک امنگ ہے ، ایک عزم ہے ، ایک چاہت ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اگر تمام باشندگان وطن عزم کریں اور اس عزم کو ثابت کرنے کے لئے راہ طے کرلیں تو اتنے ہی بات بن جائے گی ، اس کے لئے کوئی بڑی چیز کرنے کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں جیسے ٹریفک قوانین پر عمل ، ایک دن ڈیزل پٹرول کا استعمال بند کرنا، کھانا ضائع نہیں کرنا اور صفائی کو اپنی عادت میں شامل کرنے پر توجہ دیں تو بہت بڑا مقصد پورا ہوجائے گا۔

0 comments:

Post a Comment