ماحولیات پر شعور میں اضافہ باعث مسرت - پرنب مکرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-03-26

ماحولیات پر شعور میں اضافہ باعث مسرت - پرنب مکرجی

ماحولیات پر شعور میں اضافہ باعث مسرت: پرنب مکرجی
دنیا بھرمیں24فیصد بیماریاں ماحولیات کا نتیجہ ،بین الاقوامی کانفرنس سے صدر جمہوریہ ہندکا خطاب
نئی دہلی
یواین آئی
ملک میں ماحولیاتی خرابیوں کو روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے اس حقیقت کا خیرمقدم کیا کہ ملک بھر میں ماحولیات کی حفاظت کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ملک بھر میں عمومی طور پر عوام کی جانب سے اور حکومت کی جانب سے سیاسی طور پر شعور بیداری کے باعث یہ ممکن ہوا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ گزشتہ ایک دہے کے دوران دنیا بھر میں ماحولیات سے متعلق عوامی اور سرکاری اقدامات کے نتیجے میں بھی شعوربیداری میں اضافہ ہوا ہے۔نئی دہلی میں نیشنل گرین ٹریبونل کے زیر اہتمام ماحولیات پر عالمی کانفرنس کا افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے پرنب مکرجی نے کہا کہ ایک وقفہ کے دوران ماحولیات کی نگرانی و حفاظت کی جانب عوامی شعور کی منتقلی دنیا بھر میں عوامی بالخصوص حکومتوں کی سیاست خوہش کی بناء پر عمل میں آئی ہے۔ پرنب مکرجی نے اس سلسلہ میں گاندھی جی کا ایک قول پیش کرتے ہوئے کہا کہ زمین ہر انسان کی ضرورت کو کافی حد تک فراہم کرتی ہے لیکن اس پر انسان راضی نہیں ہوتا۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ حالیہ تحقیق اور منظم جانچ سے پتہ چلتاہے کہ ماحولیاتی عوامل دنیا بھر کے چوبیس فیصد مصائب جیسے بیماریوں اور صحت کے نقصانات کی وجہ ہیں اور دنیا کی23فیصد اموات کی وجہ ہیں۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ بچے ماحولیاتی بیماریوں کے معکوس اثرات سے سب سے شدیدمتاثر ہوتے ہیں۔ پرنب مکرجی نے کہا کہ15سال سے کم عمر بچوں کی24فیصد اموات، اسہال ، ملیریا اور تنفسی بیماریوں سے ہوتی ہیں ۔ یہ تمام بیماریاں ماحولیات سے متعلق ہوتی ہیں۔ دنیا بھر میں19فیصد اموات کینسر سے ہوتی ہیں۔ یہ بیماری لا پرواہی سے غیر صاف شدہ اشیاء کی پیدا ہوتی ہیں ۔ یہ بہت اہم وقت ہے کہ ہم اپنے آپ سے سوال کریں کہ آیا ہم ماحولیاتی خراب کو قبول کرسکتے ہیں ۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہم ہمارے پیچھے مستقبل کی نسلوں کو چھوڑ کر جارہے ہیں ۔ ماحولیاتی خرابی کو روکنے کے لئے ہم کیا اقدامات کرسکتے ہیں ۔ صدر جمہوریہ نے ماحولیات پر بات چیت کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے پر ہندوستان کے بنیادی ماحولیاتی نگر انکار ادارے نیشنل گرین ٹریبونل کی ستائش کی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں