وزیر اعظم پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام - اترپردیش چیف منسٹر اکھلیش یادو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-03-04

وزیر اعظم پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام - اترپردیش چیف منسٹر اکھلیش یادو

وزیر اعظم پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام۔ انتخابی ریالی سے چیف منسٹر اکھلیش یادو کا خطاب
غازی پور
پی ٹی آئی
چیف منسٹر اتر پردیش اکھلیش یادو نے آج یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کے ان الزامات کو مسترد کردیا کہ کانپور ٹرین حادثہ میں آئی ایس آئی کا ہاتھ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی محض ووٹ حاصل کرنے کے لئے عوام کو گمراہ کررہی ہے ۔ اس سلسلہ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے جو ادعا کیا ہے کہ کانپور ٹرین حادثہ، داعش کی کارستانی کا نتیجہ ہے ، غیر درست ہے ۔ یہاں ایک انتخابی ریالی کو خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر اکھلیش یادو نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم نے اس طرح کا بیان دے کر اپنے مقاصد کی تکمیل کی کوشش کی ہے ۔ لیکن عوام کو حقائق معلوم ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے وزیر ریلوے کو کانپور ٹریکس کے تعلق سے معلومات نہیں ہیں، لیکن انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو غلط رپورٹ پیش کی ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹریکس کو ہوئے نقصانات آئی ایس آئی کی کارستانی کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کہنا چاہتے ہیں کہ یہ حادثہ اتر پردیش میں ہوا، لیکن انہیں اس تعلق سے جو کچھ علم ہوا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم کا ادعا حقیقت پر مبنی نہیں ہے ، کیوں کہ اگر داعش کی سر گرمیوں کا نتیجہ ہوتا تو انہیں کم از کم اس تعلق سے معلومات حاصل ہوتیں ، لیکن کسی عہدیدار نے انہیں اس طرح کی معلومات فراہم نہیں کی ، اس لئے اس طرح کی رپورٹ اور ادعا میں کوئی حقائق نہیں ہیں۔ غازی پور لوک سبھا حلقہ مملکتی وزیر ریلوے منوج سنہا کا حلقہ ہے ، ٹرین کا پہلا حادثہ20نومبر کو کانپور میں ہوا، جس کی وجہ سے150افراد ہلاک ہوگئے ۔ اس کے علاوہ28دسمبر کو ٹرین حادثہ پیش آیا جس مین ٹرین پٹریوں سے الٹ گئی ۔ اوریہ دونوں حادثات کو آئی ایس آئی سر گرمیوں کا نتیجہ قرار دیاجارہا ہے ۔ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی کے وزراء اتر پردیش کا دورہ کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ اپنے ان مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔چیف منسٹر اتر پردیش نے کہا ہے کہ اب جب کہ اتر پردیش میں انتخابات ہورہے ہیں ۔ اور مختلف پارٹیوں کے قائدین انتخابی مہم میں سر گرم ہیں ،ا یسے موقع پر اس طرح کے بیانات دینے سے ظاہر ہوتا ہے کہ محض مقاصد کی تکمیل اورووٹوں کے حصول کے لئے اس طرح کے گمراہ کن بیانات دئیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف سماج وادی پارٹی حکومت ہی سپاہیوں کے خاندانوں کی مدد کرسکتی ہے ، جنہوں نے خدمات انجام دیتے ہوئے اپنی زندگیاں وقف کردی ہیں، یاپھر سرحد پر مقابلہ کرتے ہوئے ملک کے لئے جان دے دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تا حال انتخابات کے پانچ مراحل ہوچکے ہیں، صرف سماجو ادی پارٹی ہی سے عوام کو توقعات وابستہ ہیں ۔ توقع ہے کہ عوام سماجو ادی پارٹی کو دوبارہ ووٹ دے کر بر سر اقتدارلائیں گے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے علاوہ بی ایس پی کو بھی اقتدار پر فائز ہونے کی راہ ہموار نہیں کریں گے ۔
جونپور
پی ٹی آئی
بی ایس پی کی صدر مایاوتی نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا کیڈر ہی اس کے قائدین کو سبق سکھائے گا، کیوں کہ باغی امید وار بھی انتخابی میدان میں سر گرم ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایسے امید وار بھی انتخابی میدان میں آگئے ہیں جن پر بد عنوانیوں کے الزامات عائد ہیں۔ اس کے باوجود وہ عوام کی رائے حاصل کرنے کے لئے سر گرم ہوگئے ہیں۔ مایاوتی نے کہا ہے کہ اب جب کہ اتر پردیش اسمبلی کے انتخابات ہورہے ہیں ، باغی امید واروں کے علاوہ دوسرے ایسے کئی امید وار بھی سر گرم ہوگئے ہیں جن پر مختلف الزامات عائد ہیں، لیکن رائے دہندے ایسے امید واروں کو ہی منتخب کریں گے ، جو کہ حقیقی معنی میں عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی باغی اور داغی امید واروں اور قائدین کی سر گر میوں سے واقف ہیں، کیونکہ رائے دہندوں کو ایسے امید واروں کے تعلق سے معلومات حاصل ہیںجن کی مجرمانہ سر گرمیان ہیں اور وہ کئی بد عنوانیوں میں بھی ملوث رہے ہیں، بی جے پی کی جانب سے ہی اس طرح کے امید واروں کو ٹکٹ دیے گئے ہیں۔ یہاں ایک انتخابی ریالی کو مخاطب کرتے ہوئے مایاوتی نے مزید کہا ہے کہ بی جے پی نے ایسے امید واروں کو ٹکٹ دیا ہے جن کے تعلق سے عوام کی رائے ٹھیک نہیں ہے ، اس لئے بی جے پی کا کیڈرس ہی ان انتخابات میں سبق سکھائے گا۔ مایاوتی نے مرزا پور میں بھی انتخابی جلسہ کو مخاطب کیا اور ادعا کیا کہ ان کی حکومت کی اکثریت کے ساتھ دوبارہ بر سر اقتدار آئے گی، کیوں کہ ریاست کے عوام فرقہ پرستوں کو پسند نہیں کرتے ۔ ریاست میں بھائی چارگی اور ہم آہنگی کا ماحول ہے ۔ بعض فرقہ پرست قائدین یہاں کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، لیکن وہ اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل میں ناکام ہوگئی ہے ، اس کے علاوہ دلتوں اور پسماندہ طبقات پر ڈھائے جانے والے مظالم کی روک تھام میں بھی حکومت ناکام دکھائی دے رہی ہے ۔ بی ایس پی کی صدر نے کہا کہ زعفران پارٹی تحفظات کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے اور یہ آر ایس ایس کی تجاویز پر عمل پیرا ہے ۔ انہوںنے رائے دہندوں خصوصاً مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بی ایس پی کے حق میں ووٹ دے کر پارٹی کو دوبارہ بر سر اقتدار لائے اور بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لئے خود کو سر گرم کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف بی ایس پی ہی عوام کے مسائل کی یکسوئی کرسکتی ہے ۔ اگر ایس پی کو ووٹ دیاجائے تو اس کا فائدہ بی جے پی کو ہوگا۔ انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ اگر پارٹی کو ووٹ دے کر بر سر اقتدار لایاجائے تو وہ کرپشن کو مکمل طور پر ختم کرے گی اور سماج وادی پارٹی کا جنگلی راج بھی ختم ہوجائے گا ۔ اس کے علاوہ مجرمین کو جیلوں میں بھیج دیاجاسکے گا۔

مودی دنیا کی بد ترین مخالف دانشور حکومت کے سربراہ: پی چدمبرم
نئید ہلی
یو این آئی
سینئر کانگریس قائد و سابق وزیر فینانس پی چدمبرم نے این ڈی اے حکومت کو دنیا کی بد ترین مخالف دانشور حکومت قرار دیا جس کے سربراہ نریندر مودی ہیں۔ انہوں نے ان خیالا ت کا اظہار وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کے ان ریمارکس پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کیاکہ ایک طرف وہ لوگ ہیں جو ان باتوں کا ذکر کرتے ہیں جو ہارورڈ میں لوگ کہتے ہیں اور دوسری طرف یہ غریب آدمی کا بیٹا ہے جو سخت محنت کے ذریعہ ملک کی معیشت کو بدلنے کی کوشش کررہا ہے ۔پی چدمبرم نے کہا حتی کہ امرتیہ سین تعظیم کی مستحق نہیں ہیں ۔ یہاں تک کہ آکسفورڈ اور ہارورڈ کو قدر و منزلت کی نگاہ سے نہیں دیکھاجانا چاہئے ۔ مودی نے یکم مارچ کو اتر پردیش کے علاقہ مہاراج گنج میں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا ، ایک طرف وہ ہیں جو ہارورڈ ورک کی بات کرتے ہیں اور ایک طرف یہ غریب کا بیٹا ہارورڈ سے دیش کی معیشت بدلنے میں لگا ہے ۔ وزیر اعظم کے ریمارکس کو ہارورڈ کی پروفیسر نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین کے بارے میں دبے الفاظ میں تبصرہ سمجھا گیا تھا۔ جنہوں نے قبل ازیں کرنسی امتناع کے اقدام پر تنقید کی تھی اور اسے مودی کی نپولین تحریک قرار دیا تھا۔ اتفاق سے چدمبرم نے بھی1968ء کی کلاس میں ہارورڈ بزنس اسکول سے ماسٹرس ان بزنس اڈمنسٹریشن (ایم بی اے) کی ڈگری حاصل کی تھی۔ اس معاملہ کے سلسلہ میں بی جے پی لیڈر ڈاکٹر سبرامنیم سوامی جو وزیر اعظم مودی کے مداح ہیں وہ بھی ہارورڈ یونیورسٹی کے قدیم طالب علم ہیں جنہوں نے1965ء کے دوران معاشیات میں پی ایچ ڈی کی تکمیل کی تھی۔

حکومت پر مقاصد کی تکمیل کے لئے فوج کو سیاسی رنگ دینے کا الزام۔ کانگریس
نئی دہلی
یو این آئی
کانگریس نے آج این ڈی اے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے مفادات کی تکمیل کے لئے دفاعی افواج کو موضوع بناتے ہوئے سیاسی مقاصد کی تکمیل کی خواہاں ہے ۔ یہاں اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کانگریس کے ترجمان جیویر شیر گل نے کہا ہے کہ کانگریس اس طرح کی کوششوں کو پسند نہیں کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی فورسس کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جارہا ہے ، جس سے حکومت کے نامناسب طریقہ کار اور سیاسی بصیرت کے فقدان کا اظہار ہوتا ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ آیا تیج بہادر کو جو کہ بی ایس ایف کے جوان ہیں اور نیم فوجی عملہ میں کرپشن کے تعلق سے انکشاف کیا، جس کے بعد سے مرکزی بی جے پی حکومت کی جانب سے اس مسئلہ کو موضوع بحث بناتے ہوئے اپنے مقاصد کی تکمیل کی جارہی ہے ۔ کانگریس کے ترجمان جیویر شیر گل نے تیج بہادر کی جانب سے ناقص غذا کی فراہمی اور راشن کوٹہ کے تعلق سے بھی جو انکشافات کئے گئے ہیں اس کے بعد سے مرکزی حکومت کی جانب سے انہیں ہراساں کیاجارہا ہے ۔ کانگریس کے ترجمان نے اس سلسلہ میں عائد کردہ الزامات کی تحقیقات کامطالبہ کیاہے ، تاکہ حقائق کا علم ہوسکے ۔ کانگریس نے اس سلسلہ میں ایک دوسرے جوان کے ویڈیو کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے انہیں غیر ضروری طور پر ہراساں کیاجارہا ہے ، جب کہ وہ بد عنوانیوں کو منظر عام پر لاتے جارہے ہیں۔ کانگریس نے اس طرح کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ، تاکہ نریندر مودی حکومت کی جانب سے فوج اور نیم فوجی عملہ کو فراہم کردہ غذا اور راشن کوٹہ سے متعلق حقائق عوام کے سامنے منظر عام پر لائے جاسکیں۔ کانگریس کے ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ایک اچھے ایڈ منسٹر یٹرنہیں ہیں اور وہ اتر پردیش میں انتخابی مہم میں سرگرم ہیں ۔ انہیں حکومت سے متعلق امور کے تعلق سے کوئی فکر نہیں ہے۔ مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کرن رجیجو پر الزام عائد کیاہے کہ گر مہر کور کے تعلق سے انہوں نے جو موقف اختیارکیا ہے وہ ٹھیک نہیں ہے ۔ ایک شہید فوجی کی لڑکی کے ساتھ اس طرح کا سلوک کیاجارہا ہے ۔ اس کے باوجود مرکزی وزیر نے نشانہ بناتے ہوئے مسئلہ کو پیچیدہ بنانے کی کوشش کی ہے ۔ کانگریس کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ فوج کے تعلق سے ایسے بیانات دئیے جانے چاہئیں، جس سے کہ حوصلہ افزائی ہو، لیکن حکومت کچھ اس طرح کے بیانات دیتے ہوئے فوج کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ کو اس تعلق سے جوابدہ ہونا چاہئے ۔ مرکزی وزیر گری راج سنگھ کے ان تبصروں پر جس میں کہ انہوں نے کہا ہے کہ آزادہند میں ہندوؤں کی آبادی میں کمی ہوتی جارہی ہے ۔ شیر گل نے کہا ہے کہ یہ ان کا اپنا نقطہ نظرہے جو کہ انتخابات کے پیش نظر پیش کیا گیا ہے ، تاکہ سماج کو تقسیم کرکے اپنے مقاصدکی تکمیل کی جاسکے ۔ دہلی یونیورسٹی میں بے چینی کے تعلق سے تبصرہ کرتے ہوئے کانگریس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس سلسلہ میں حکومت کو چاہئے کہ وہ جمہوریت کو برقرار رکھنے کے لئے اور تشدد کے تدارک کے لئے خود کو سر گرم کردیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں