ہارڈورک ہارورڈ سے زیادہ طاقتور - امرتیہ سین پر مودی کی درپردہ تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-03-02

ہارڈورک ہارورڈ سے زیادہ طاقتور - امرتیہ سین پر مودی کی درپردہ تنقید

ہارڈورک ، ہارورڈ سے زیادہ طاقتور، امرتیہ سین پر درپردہ تنقید ۔ انتخابی ریالی سے وزیر اعظم کا خطاب
مہاراج گنج
پی ٹی آئی
ماہرین معاشیات کا مضحکہ اڑاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہ اکہ ہارڈ ورک( سخت محنت) ہارورڈ سے زیادہ طاقتور ہے ۔ ضلع مہاراج گنج میں انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ حالیہ مجموعی گھریلو پیداوار کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ نوٹ بندی نے شرح ترقی پر اثر نہیں ڈالا ہے ، بلکہ اس میں اضافہ ہی ہوا ہے ۔ ایک طرف نوٹ بندی پر تنقید کرنے والے وہ بات کہہ رہے ہیں جو ہارورڈ نے کہا ہے تو دوسری طرف ایک غریب آدمی کا لڑکا جس نے اپنی سخت محنت سے ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کوشاں ہے ۔ مودی نے بغیر کسی توضیح کے کہا کہ در حقیقت سخٹ محنت، ہارورڈ سے زیادہ بہتر ہوتی ہے۔ مودی کے یہ ریمارک ہارڈورڈ یونیورسٹی کے معاشیات و فلسفہ کے پروفیسر نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین کی تنقید کے تناظر میں سامنے آئے ہیں ، امرتیہ سین نے نوٹ بندی کو جابرانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ااس اقدام سے معیشت کی جڑوں پر بھروسہ کی بنیاد پر ضرب لگائی گئی ہے ۔ حکومت نے منگل کو مجموعی گھریلو پیداوار کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے اسے سال2016-17ء میں توقع سے زیادہ7.1فیصد قرار دیا تھا ۔ جو سال2016ء کے ماہ اکتوبر، دسمبر کے درمیان چین کی شرح ترقی6.8سے زیادہ ہے ۔ جس سے ہندوستان کو دنیا کی سب سے زایادہ تیز رفتارترقی کرتی ہوئی معیشت بنادیا تھا ۔ انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ رائے دہندوں نے اولین پانچ مرحلوں کی رائے دہی میں بی جے پی کی کامیابی کو یقینی بنادیا ہے ۔ اور اب مزی دو مرحلوں کی رائے دہی تحفہ اور بونس ہیں ۔مودی نے کہا کہ میں ریاست کے رائے دہندوں سے استدعا کرتا ہوں کہ بی جے پی کو ان مزید دو مرحلوں کی رائے دہی کو بطور بونس عطا کریں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ریاسلی اسمبلی الیکشن میں اتر پردیش کے عوام پندرہ سال کا بدلہ نکا ل رہے ہیں اور ریاست کو لوٹنے والوں کو چن چن کر صاف کرنے میں لگے ہیں۔ اتر پردیش کے عوام پندرہ سال کا بدلہ لے رہے ہیں ۔ ان انتخابات میں عوام نے پندرہ برس تک ریاست کو لوٹنے والوں کو صاف کرنے کا تہیہ کرلیا ہے ۔ میں ملک بھر میں صفائی مہم چلا رہا ہوں لیکن اتر پردیش نے سیاست سے گندگی ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کو حمایت کرنے کے لئے شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانچویں مرحلہ کا لوگوں نے حساب لگا لیا ہے اب بچنے کی کوشش بے کار ہے ۔ مودی نے کہا کہ قوس و قزح کے سات رنگ ہوتے ہیں اور اتر پردیش میں بھی سات مرحلے میں الیکشن ہورہے ہیں اب چھٹے اور ساتویں مرحلے کی پولنگ بھی آپ کے ہاتھ میں ہے ۔ ریاست کے عوام کو اسمرتبہ بی جے پی کو ایسی اکثریت دینی ہے جو پہلے کسی بھی پارٹی کو حاصل نہیں ہوئی ہے ۔ یہ الیکشن سماج وادی پارٹی ، بہوجن سماج پارٹی اور کانگریس سے آزادی کا الیکشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن اپنے اور پرائے کے درمیان اختلاف سے آزاد کرنے کا الیکشن ہے ۔ یہ الیکشن سب کو یکساں مواقع دینے کے لئے ہے ۔ یہ الیکشن اونچ نیچ کے فرق کو توڑنے والا ہے ۔ یہ الیکشن اقربا پروری کے خلاف ہے ۔
Hard work more powerful than Harvard: Modi's dig at Amartya Sen

مرکز ، اقلیتوں کی معیاری تعلیم کے لئے کوشاں: مختار عباس نقوی
نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکز یہ یقینی بنانے جنگی خطوط پر کام کررہا ہے کہ تمام برادریوں بشمول اقلیتوں کو معیاری تعلیم ملے ۔ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی فرقوں کو عرصہ دراز سے تعلیم کے میدان میں نظر انداز کیاجاتار رہا ہے لیکن موجودہ حکومت، جنگین خطوط پر یہ یقینی بنانے کا کام کررہی ہے کہ سماج کے سبھی طبقات تک قابل استطاعت اور معیاری تعلیم کی رسائی ہو ۔ مملکتی وزیر اقلیتی امور نے مائناریٹی کمیونٹی ٹیچرس اسوسی ایشن کے زیر اہتمام نئی دہلی میں ایک سیمنار سے خطاب میں یہ بات کہی۔ ہندوستان میں اقلیتی فرقے چھ ہیں جن میں مسلمان، بدھسٹ، عیسائی، سکھ، پارسی اور جین شامل ہیں ۔ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی قلت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے نقوی نے تیقن دیا کہ حکومت اس صورتحال سے نمٹنے کئی اقدامات کررہی ہے تاہم انہوں نے اس کی وضاحت نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت سال2017-18ء کے دوران 35لاکھ طلباء کو اسکالر شپ دے گی۔ اقلیتی فرقوں کے دو لاکھ سے زائد نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے والی ٹریننگ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گرو کل طرز کے رہائشی اسکول بھی منظور کئے ہیں۔ ہم نے قومی دھارا کی تعلیم دینے والے دینی مدرسوں کی مددکا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے اعادہ کیا ہے کہ ان کی وزارت، عالمی معیار کے پانچ ادارے قائم کرنے کامنصوبہ رکھتی ہے تاکہ طلبا کو بہتر روایتی و جدید تعلیم مہیا ہو ۔ انہوں نے کہاکہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ یہ تعلیمی ادارے2018ء میں شروع ہوجائیں ۔ ہم نے ان مجوزہ اداروں میں لڑکوں کے لئے چالیس فیصد تحفظات کی تجویز رکھی ہے ۔ یو این آئی کے بموجب پچھلی کانگریس حکومتوں پر بالواسطہ تنقید میں وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ اقلیتوں کی تعلیم کو عرصہ دراز تک نظر انداز کیاجاتارہا لیکن موجودہ حکومت، اقلیتی اداروں کا معیار بہتر بنانے تمام کوششیں کررہی ہیں۔ انہوں نے انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر (لودھی روڈ) میں مائناریٹی کمیونٹی ٹیچرس اسوی ایشین کے قومی سیمنار سے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی یہ یقینی بنانے جنگی خطوط پر کام کررہے ہیں کہ سماج کے سبھی طبقات بشمول اقلیتوں کو قابل استطاعت اور معیار ی تعلیم حاصل ہو ۔ انہوں نے اساتذہ کی قلت کے تعلق سے کہا کہ یہ تشویش کا معاملہ ہے ۔ مرکزی حکومت نے اس سلسلہ میں کئی اقدامات کئے ہیں لیکن ریاستوں کو آگے آنا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں