مدارس میں ایک لاکھ بیت الخلاء کی تعمیر کا منصوبہ - مرکزی وزیر نقوی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-03-19

مدارس میں ایک لاکھ بیت الخلاء کی تعمیر کا منصوبہ - مرکزی وزیر نقوی

مدارس میں ایک لاکھ بیت الخلاء کی تعمیر کا منصوبہ۔ مرکزی وزیر نقوی کا بیان
نئی دہلی
پی ٹی آئی، یو این آئی
مرکزی حکومت کا منصوبہ ہے روایتی طرز تعلیم کے مراکز کو بہتر بنانے کے لئے ملک بھر میں قائم مدارس میں ایک لاکھ بیت الخلاء کی تعمیر کیاجائے ۔ مرکزی مملکتی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج نئی دہلی میں واقع اپنے دفتر میں مولانا آزادایجوکیشنل فاؤنڈیشن کی94ویں جنرل باڈی اور گوریننگ بارڈی کا اجلاس منعقد کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں ، خاص طور پر مسلمانوں کو معیاری تعلیم دے کر انہیں روزگار کے قابل بنانا مودی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اقلیتی امور کی جانب سے عالمی معیار کے پانچ تعلیمی اداروں ے قیام کا جو اعلان کیا گیا تھا اسے آئندہ سال شروع کیاجائے گا۔ ملک کے مختلف مقامات پر قائم ہونے والے عالمی معیار کے ان تعلیمی ادارے ٹکنالوجی ، طب، آیوروید، یونانی وغیرہ کے میدان میں تعلیم فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان اداروں کے قیام کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تیز رفتاری سے کام کرتے ہوئے اس منصوبہ پر عمل آوری کا فریم ورک تیار کرے گی۔ یہ کمیٹی عنقریب اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ نقوی نے کہا کہ اتر پردیش میں مرکزی اور ریاستی حکومت کے اسکیمات کو جنہیں روک دیا گیا تھاریاست میں بی جے پی حکومت کے قیام کے بعد دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ نقوی نے کہا کہ ہم سال2018ء تک ان اداروں کے قیام کی حکمت عملی پر کام کررہے ہیں۔ نقوی نے کہا کہ اقلیتوں کو تعلیمی طور پر با اختیار بنانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت مرکزی حکومت نے جنگی پیمانے پر مہم چلائی ہے تاکہ اقلیتی طلباء و طالبات کو سستی ،قابل رسائی اور معیاری تعلیم کے حصول کے لئے مواقع فراہم کئے جاسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں تشکیل کردہ کمیٹی یہ طے کرے گی۔ کہ یہ تعلیمی ادارے ملک کی کن ریاستوں میں اور کن مقامات پر قائم کیے جائیں گے ۔ ان تعلیمی اداروں میں چالیس فیصد نشستیں طالبات کے لئے مختص ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مدارس میں دوپہر کے کھانے کی اسکیم اور ٹیچرس ، ٹفن اور ٹوائلٹ پر مبنی3Tفارمولہ کے تحت ان تعلیمی مراکز کے اساتذہ کی مہارت میں اضافہ کا بھی منصوبہ بنایا ہے ۔ وزارت اقلیتی امور کے تحت مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن ایک خود مختار غیر منفعت بخش اقلیتی بہبودی کا ادارہ ہے ۔ نقوی نے کہا کہ اس اجلاس کے دوران ہم نے فیصلہ کیا کہ اصل دھارے کی تعلیم فراہم کرنے والے یا فراہم کرنے کے خواہاں مدارس کو بڑے پیمانے پر مدد کی جائے گی۔ اس کے لئے ہمارے پی 3Tفارمولہ ہے ۔ اس کے علاوہ سوچھ بھارت مشن کے تحت آئندہ مالی سال کے اختتام تک ہم مدارس میں ایک لاکھ بیت الخلاء کی تعمیر کامنصوبہ بنایا ہے ۔ وزارت اقلیتی امور کے عہدیداروں نے بتایا کہ ان بیت الخلاء کی تعمیر فاؤنڈیشن کے بہبودی کے لئے شروع کئے گئے اقدامات کا حصہ ہوں گے ۔ بہ اعتبار عہدہ مختار عباس نقوی اس فاؤنڈیشن کے صدر ہیں۔3Tکے ٹفن کا مطلب دوپہر کے کھانے کی اسکیم ہے جب کہ دیگر ٹی کا مطلب ٹیچر ہے اور تیسرے ٹی کا مطلب سوچھ بھارت کے تحت ٹائلٹ ( بیت الخلاء) کی تعمیر ہے ۔ ہم مدارس کی نشاندہی کرتے ہوئے وہاں کے ٹیچرس کو تربیت فراہم کریں گے ۔ یا دیگر پروگراموں کے تحت اساتذہ کو تعلیم کی فراہمی کے انداز میں بہتری لانے کی ٹریننگ دیں گے ۔ فاؤنڈیشن کی جانب سے مدارس کو مڈ ڈے میل کی فراہمی کا فیصلہ اتفاقاً گزشتہ سال ماہ دسمبر میں اس وقت کیا گیا تھا جب ملک کی پانچ ریاستوں میں انتخابات شروع ہورہے تھے ۔ ہم سائنس و ٹکنالوجی کے ذریعہ ہم چند مدارس کو عصری بنانے کا منصوبہ بھی بنایا ہے ۔ نقوی نے کہا کہ فاؤنڈیشن کے چند عہدیدار ملک کے دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ایسے مدارس کی شناخت کریں گے جو اپنا اساتذہ کو تعلیمی ٹریننگ فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ نقوی نے مزیدکہا کہ فاؤنڈیشن ، اپنی مختلف اسکیمات سے استفادہ کرنے والوں کی تعدادمیں اضافہ کا خواہا ں ہے۔
Govt to build toilets in 1 L madrassas

آدتیہ ناتھ اتر پردیش کے چیف منسٹر، آج حلف برداری
لکھنو
پی ٹی آئی
بی جے پی نے آج ایک حیرت انگیز اقدام میں پجاری سے سیاست داں بننے والے متنازع ہندو توا چہرے یوگی آدتیہ ناتھ کو اتر پردیش کا چیف منسٹر مقرر کردیا۔ اس اہم شمالی ریاست میں تین چوتھائی اکثریت حاصل کرنے کے ایک ہفتہ بعد بی جے پی نے چیف منسٹر کے عہدہ کے تعلق سے تجسس ختم کیا۔44سالہ آدتیہ ناتھ کو جو گورکھپور سے پانچ مرتبہ رکن پارلیمنٹ بنے اتفاق رائے سے بی جے پی لیجسلیچر پارٹی لیڈر منتخب کیا گیا ہے ۔ آدتیہ ناتھ اتوار کو سہ پہر دو بج کر پندرہ منٹ پر کاشی رام اسمرتی ایوان میں ہونے والی ایک تقریب میں حلف لیں گے اور جہاں وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امیت شاہ بھی موجود رہیں گے ۔ اس دوران اتر پردیش بی جے پی کے ریاستی صدر کیشو پرساد موریہ نے یوگی کا نام تجویز کیا جس کی تائید تمام312ارکان اسمبلی نے کی۔ اتر پردیش کے چیف منسٹر کے عہدہ کے لئے امید وار کا انتخاب کرنے پارٹی کا اجلاس آج تاخیر سے شروع ہوا اور شام5:30بجے یوگی اجلاس میں پہنچے ۔ جیسے ہی وہ اجلاس کے مقام پر داخل ہوئے بی جے پی کارکنوں نے ان کی تائید میں نعرے لگائے ۔ یہ بھی اطلاع ہے کہ لکھنو کے میردنیش شرما اور کیشوپرساد موریا کو یوگی کا نائب بنایا گیاہے ۔ ادتیہ ناتھ کل دوپہر وزیر اعظم نریندر مودی ، بی جے پی صدر امیت شاہ ، تمام بی جے پی ریاستوں کے چیف منسٹروں اور دیگر سینئر قائدین کی موجودگی میں حلف لیں گے ۔ مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے اجلاس کے بعد بتایا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کا انتخاب اتفاق رائے سے لیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ گیارہ ارکان اسمبلی نے یوگی کے نام کو پیش کیا جب کہ کوئی اور نام سامنے نہیں آیا۔ وینکیا نائیڈو مرکزی مبصر کی حیثیت سے بی جے پی کے نومنتخب ارکان اسمبلی کے اجلاس میں شریک تھے۔ معلوم ہوا کہ آر ایس ایس کی ایماء پر آدتیہ ناتھ کو منتخب کیا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق بی جے پی کی قیادت مرکزی وزیر سنہا کو چیف منسٹر بنانا چاہتے تھے لیکن اس فیصلہ کو آر ایس ایس نے قبول نہیں کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں