وقف املاک پر غیر مجاز قبضہ کے خلاف عنقریب سخت کارروائی - مرکزی وزیر مختار عباس نقوی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-02-28

وقف املاک پر غیر مجاز قبضہ کے خلاف عنقریب سخت کارروائی - مرکزی وزیر مختار عباس نقوی

27/فروری
وقف املاک پر غیر مجاز قبضہ کے خلاف عنقریب سخت کارروائی
مرکزی وزیر مختار عباس نقوی
نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ ملک میں پچاس فیصد سے زائد وقف جائیدادوں پرمافیاؤں نے قبضہ کرلیا ہے اور ان کے خلاف عنقریب سخت کارروائی کی جائے گی ۔ مملکتی وزیر اقلیتی امور نے یہ بھی کہا کہ اطلاعات ہیں کہ ریاستی وقف بورڈس کے بعض ارکان نے بھی ایسا گناہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مرکزی سطح پر واحد رکنی بورڈ آف اڈجوڈیکشن سپریم کورٹ کے موظف جج ویم وائی اقبال کی صدارت میں قائم کیا ہے جو وقف سے متعلق تنازعات سے نمٹنے گا ۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں4لاکھ49ہزار رجسٹرڈ و غیر رجسٹرڈ وقت املاک ہیں، نصف سے زائد وقف جائیدادیں مافیاؤں کے شکنجہ میں ہیں اور ہمارے علم میں آیا ہے کہ کئی ریاستی وقف بورڈس کے لوگ بھی اس گناہ میں ملوث ہیں ۔ نقوی نے سنٹرل وقف کونسل کے75ویں اجلاس سے نئی دہلی میں خطاب کے بعد اخباری نمائندوں سے کہا کہ ان معاملات کی اعلیٰ سطح پر انکوائری جاری ہے اور ذمہ دار پائے جانے والوں کے خلاف دو ماہ میں سخت کارروائی ہوگی ۔ انہوں نے تاہم کسی ریاست کا نام نہیں لیا جہاں کے وقف بورڈ ارکان ، وقف جائیدادیںہتھیارنے میں مبینہ ملوث ہیں۔ یہ پوچھنے پر کہ آیا وقف پراپرٹیز (ایویکشن آف ان آتھارائزڈ اکوپٹنس) ایکٹ2014لاگوکرنے میں مبینہ تاخیر ناجائز قابضین کے خلاف کارروائی میں رکاوٹ بنے گی، نقوی نے نفی میں جواب دیا ۔ وزراء گروپ اس قانون کا جائزہ لے رہا ہے جس میں وقف املاک سے ناجائز قابضین کو ہٹانے کی گنجائش موجود ہے ۔ نقوی نے کہا کہ موجودہ قوانین ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کے لئے کافی ہیں۔ ان کے خلاف فوجداری کارروائی کی جاسکتی ہے ۔ حکومت نے ریاستی وقف بورڈس کے ریکارڈ کے کمپیوٹرائزیشن کے لئے تین کروڑ تیس لاکھ روپے کی رقم منظور ی ہے ۔9کروڑ70لاکھ روپے بورڈس کو مستحکم کرنے کے لئے ہیں اور سال2017-18میں تین کروڑ اٹھارہ لاکھ روپے گرانڈس ان ایڈ کے طور پر ہوں گے ۔ مرکزی وزیر نے بتایا کہ وقف سے متعلق شکایتوں سے نمٹنے24ریاستوں نے اپنی سطح پر سہ رکنی ٹریبونل قائم کئے ہیں۔ یو این آئی کے بموجب مرکزی مملکتی وزیر اقلیتی امور( آزادانہ چارج)ووزیر پارلیمانی امور مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ بعض ریاستی وقف بورڈس میں بے قاعدگیاں حکومت کے علم میں آئی ہیں ۔
Over 50 per cent Waqf properties under the clutches of mafia: Mukhtar Abbas Naqvi

بلٹ ٹرین لانے کا وعدہ جلد پورا کریں۔ اکھلیش یادو کا وزیر اعظم پر طنز
دیوریا( اتر پردیش)
پی ٹی آئی
چیف منسٹر اتر پردیش اکھلیش یادو نے آج بلیٹ ٹرین کے وعدہ کے سلسلہ میں وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جلدی کرنی چاہئے ، کیوں کہ انہیں مرکز میں ایک او ر موقع نہیں ملے گا ، سماج وادی پارٹی قائد نے کہا کہ مودی نے تین میعادوں تک چیف منسٹر گجرات کی حیثیت سے خدمات انجام دیں،اس کے باوجود وہاں میٹرو ٹرین نہیں لاسکے ۔ ہم نے میٹرو ٹرین شروع کردی ہے ، لیکن اب کی بلیٹ ٹرین نہیں لاسکے۔ ہم نے میٹرو ٹرین شروع کردی ہے، لیکن اب کی بلیٹ ٹرین کہاں ہے۔ آپ کی حکومت کے بر سر اقتدار آنے کے بعد تین سال کا عرصہ ہوچکا ہے۔ آخر وہ ٹرین کہاں چلی گئی۔ براہ کرم جلدی کریں، کیونکہ آپ کو ایک اور موقع نہیں ملے گا۔ ریاست میں بڑے پیمانہ پر نقل نویسی سے متعلق وزیر اعظم کے ریمارک کا حوالہ دیتے ہوئے اکھلیش نے کہا کیا اس وقت کہیں امتحانات کا انعقاد عمل میں لایاجارہا ہے ۔ بی جے پی زیر اقتدار ریاستوں میں ہی پرچہ سوالات افشاء کرنے والوںکو گرفتار کیا گیا ہے ۔ مودی جی کو یہ بتانا چاہئے کہ جب اس وقت کے امریکی صدر بارک اوباما یہاں آئے تھے تو مودی جی نے کس کی نقل کرتے ہوئے اپنا سوٹ سلوایا تھا ۔ ہم جانتے ہیں کہ ایک دولتمند شخص نے ان کے سوٹ پر ان کا نام چھپوایا تھا اور مودی جی نے بھی ایسا ہی کیا ہے ۔ ریاست میں برقی سربراہی پر گورکھپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ یوگی آدتیہ ناتھ کے ریمارک پر تنقید کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا پڑوس میں ایک بابا ہیں، جنہوں نے برقی سربراہی پر سوالات اٹھائے ہیں۔ میں صرف اتنا کہوں گا کہ بابا جی آپ کسی بھی برقی تار کو چھوکر دیکھ سکتے ہیں کہ اس میں کرنٹ دوڑ رہا ہے یا نہیں۔ یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ بی ایس پی اور بی جے پی میں مفاہمت ہے ، اکھلیش نے کہا کہ ان دونوں نے سماج وادی پارٹی کو بر سر اقتدار آنے سے کسی بھی طرح روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ مایاوتی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جیسے ہی وہ اپنی انتخابی تقریر پڑھنا شروع کرتی ہیں ، لوگ سو جاتے ہیں۔ وہ ترقی کے بارے میں بھی بات کررہی ہیں۔ ہم نے ان کی ترقی دیکھی ہے ۔ اب وہ بی جے پی کے ساتھ رکھشا بندھن منانے کی تیاریاں کررہی ہیں۔ بواجی( مایاوتی) مجھ سے کہہ رہی ہیں کہ میں انہیں بوا نہ کہوں۔ آپ کو یاد ہوگا کہ جب ایک بی جے پی لیڈر نے ان کے بارے میں غلط بات کہی تھی تو انہوں نے کہا تھا کہ اگر چیف منسٹر انہیں اپنی بوا سمجھتے ہیں تو انہیں چاہئیکہ وہ اس شخص کو گرفتار کرائیں اور میں نے اس شخص کو بہار سے گرفتار کروایا تھا۔ اب وہ یہ کہہ رہی ہیں کہ میں انہیں بوا نہ کہوں۔ میں آپ سب کو انتباہ دینا چاہتا ہوں کہ وہ بی جے پی کے ساتھ رکھشا بندھن منانے کی تیاریاں کررہی ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں