اندور میں جنوبی ایشیائی اسپیکرس کا اجلاس کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-02-19

اندور میں جنوبی ایشیائی اسپیکرس کا اجلاس کا آغاز

18/فروری
اندور میں جنوبی ایشیائی اسپیکرس کا اجلاس کا آغاز
اندور
یواین آئی
لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے آج مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم( سارک) ممالک کے لوک سبھا اسپیکروں کے دو روزہ سر براہی اجلاس کا افتتاح کیا۔مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے ہوٹل ریڈیسن بلیو میں منعقد اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میزبان ہندوستان ی ایوان زیریں لوک سبھا کی اسپیکر مہاجن نے کہا کہ ہم سب ایک دوسرے کا تعاون کریں گے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہاجن نے کہا کہ ہم سب الگ الگ ممالک سے یہاں پہنچے ہیں، اور ایک ساتھ بیٹھے ہیں، ہم آپس میں بات چیت کریں گے اور ایک عام رائے بناکر ایک دوسرے کا تعاون کریں گے ۔ مہاجن نے جنوبی ایشیائی ممالک میں یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب مختلف ملک کے باشندے ہیں، سب کی ثقافت بھی مختلف ہے ، سب کی زبان مختلف ہوسکتی ہے ، لیکن ہمارا سوچنے کا طریقہ اور ہمارے آس پاس کا ماحول ایک ہے ،ہم ایک ساتھ ترقی کی راہ پر بڑیں گے ۔ لوک سبھا اسپیکر نے مسلسل ترقی، پارلیمانی روایت اور ماحولیاتی تبدیلی کے موضوع پر کہا کہ ہم سب مل جل کر ، علم کا اشتراک کر کے اہم کردار ادا کرتے ہوئے کام کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب معلومات کو تقسیم کیاجاتا ہے تو اس کا اثر مختلف پڑتا ہے اور وہ ایک کے ساتھ سب کے کام آتی ہیں۔ کچھ شعبوں میں باہمی خیالات کا تبادلہ ہونا چاہئے ۔ جس سے کئی نئے طریقے اور تجاویز ملتے ہیں اور بہت سے مسائل کا خاتمہ بات چیت کے ذریعے کیاجاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آپس میں ایک دوسرے کی مالی اور تکنیکی طور پر مدد سے سب سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے ۔ اجلاس میں لوک سبھا کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر ایم تھمبی درئی، بین پارلیمانی یونین کے صدر صابر چودھری، افغانستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر عبدالرؤف ابراہیمی، بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کی اسپیکر ڈاکٹر شیرین شرمن چودھری ، بھوٹان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر جگمے زانگپو ، بھوٹان کی قومی کونسل کے ڈپٹی صدر نشین شیئرنگ دور جی، سری لنکا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر عبداللہ مسیح محمد ، نیپال کی پارلیمنٹ کی اسپیکر اونساری گھرتی اور کانفرنس میں حصہ لے رہے ممالک کے پارلیمنٹ رکن شامل ہوئے۔ مدھیہ پردیش اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر سیتا سرن شرما اوردیگر عظیم شخصیات بھی اس تقریب میں شامل ہوئیں۔ اس کے علاوہ اس دو روزہ سربراہی کانفرنس میں ہندوستان سمیت افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، مالدیپ، نیپال اور سری لنکا کے نمائندے خصوصی طور پر شامل ہورہے ہیں۔
South Asian Speakers' Summit starts in Indore

پلانی سوامی نے خط اعتماد جیت لیا
نئی دہلی
پی ٹی آئی
پلانی سوامی حکومت نے آج ٹاملناڈو اسمبلی میں ہنگامہ اور زبردست ڈرامہ کے بعد بڑی آسانی سے خط اعتماد حاصل کرلیا۔ انہیں122ارکان کی تائید حاصل ہوئی جبکہ مخالفت میں محض گیارہ ووٹ پڑے۔ ووٹنگ کا عمل اصل اپوزیشن ڈی ایم کے اور اس کے حلیفوں کے احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کے بعد شروع ہوا جس کے قانون ساز اسمبلی98ارکان ہیں۔ سابق چیف منسٹر او پنیر سیلوم محض گیارہ ووٹس حاصل کرسکے جس سے ان کی بغاوت اور انا ڈی ایم کے صدر وی کے ششی کلا کو سزا ہونے کے بعد سے جاری طویل تعطل ختم ہوگیا۔ گورنر سی ایم ودیا ساگر راؤ نے ایڈاپڈی کے پلانی سوامی کو چیف منسٹر مقرر کرتے ہوئے ایوان میں اکثریت ثابت کرنے کے لئے پندرہ دن کی مہلت دی تھی ۔ ڈی ایم کے ارکان کی جانب سے ہنگامہ و شوروغل اور حملوں کی شکایت کے سبب دو مرتبہ ایوان کی کارروائی کو ملتوی کرنے کے بعد رائے دہی عمل میں لائی گئی ۔ اسپیکر پی دھنپال اور قائد اپوزیشن ایم کے اسٹالن نے کہا کہ ایوان کے اندر دھینگا مشتی کے دوران ان کے شرٹس پھارڈ دئیے گئے ۔ اسٹالن گورنر سے ملاقات کے لئے فوری راجبھونپہنچے اور ان واقعات کی شکایت کی ۔ ششی کلا کی حمایت یافتہ حکومت کے لئے کرویا مرو کی جنگ کے مد نظرکسی ناخوشگوار واقعہ کو ٹالنے کے لئے اسمبلی کے باہر سخت سیکوریٹی بندوبست کیا گیا تھا۔ ایوان کی کارروائی کا آغاز ہوتے ہی اسپیکر پی دھنپال نے ارکان کو تیقن دیا کہ انہیں مناسب تحفظ فراہم کیاجائے گا۔ اسمبلی میں شوروغل ہنگامہ کے مناظر دیکھے گئے ۔ اپوزیشن ارکان خفیہ ووٹنگ کے لئے اصرار کررہے ہیں اور رائے دہی سے قبل ارکان اسمبلی کو ان کے حلقوں میں عوام سے ملاقات کرنے کی اجازت کے خواہاں تھے تاہم اسپیکر نے اسے مسترد کردیا اور تین بجے دوپہر جب ایوان کی کارروائی کا دوبارہ آغاز ہوا تو فلورٹیسٹ کی کارورائی شروع کردی گئی ۔ا کثریتی ارکان کی تائید کا دعویٰ کرتے ہوئے پنیر سیلوم نے رواں ماہ کے دوران دو مرتبہ گورنر سے ملاقات کی تھی۔ رائے دہی سے محض چند گھنٹے قبل پنیر سیلوم کیمپ کو اس وقت جھٹکا لگا جب کوئمبتور شمال کے رکن اسمبلی ارون کمار نے یہ کہہ کر ان کا کیمپ چھوڑ دیا کہ وہ رائے دہی سے اجتناب کریں گے۔ کل مائلپور حلقہ کے رکن اسمبلی آرنٹراج نے کہا تھا کہ وہ چیف منسٹر کی تحریک اعتماد کے خلاف ووٹ دیں گے۔ ڈی ایم کے کے علیل صدر ایم کروناندھی نے ایوان کی کارورائی میں شرکت نہیں کی۔ اسمبلی میں طاقت آزمائی ریاست میں گزشتہ تیس سالوں میں پہلی بار ہوئی ۔ پنیر سیلوم نے اماں( جیہ للیتا) کی حکومت بحال ہونے تک ششی کلا اور ان کے خاندان کے خلاف لڑائی جاری رکھنے کا عہد کیا۔ اسمبلی میں انا ڈی ایم کے کے مجموعی ارکان کی تعداد134ہے۔ ایجنسیز کے بموجب چیف منسٹر ٹاملناڈو پلانی سوامی نے آج ڈرامائی انداز میں خط اعتماد جیت لیا۔ اپوزیشن ڈی ایم کے پارٹی کے ارکان اسمبلی کو بے انتہا تشدد پر جس کی سابق میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے، ایوان سے باہر کردیا اور کانگریس ارکان اسمبلی نے اسمبلی سے واک آؤٹ کردیا۔ ڈی ایم کے ارکان اسمبلی نے فرنیچر کو نقصان پہونچایا، میکروفونس کو توڑ دیا ۔ کاغذات پھینک دئیے اور حتی کہ اسپیکر کی کرسی پر قبضہ کرلیا۔ اسپیکر دھنپال نے ایسی صورتحال کے باعث ایوان کو دو مرتبہ ملتوی کردیا۔ پلانی سوامی نے خط اعتماد گیارہ کے مقابلہ میں122ووٹ سے جیت لیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں