سسی کلا کی خود سپردگی - بنگلورو سنٹرل جیل کو منتقلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-02-16

سسی کلا کی خود سپردگی - بنگلورو سنٹرل جیل کو منتقلی

15/فروری
سسی کلا کی خود سپردگی - بنگلورو سنٹرل جیل کو منتقلی
بنگلورو
یو این آئی
جنرل سکریٹری اے آئی اے ڈی ایم کے ششلا کلا نٹرا جن وی کے سدھاکرن اور جے الوا راشی نے آج یہاں سخت سیکوریٹی میں خصوصی عدالت میں خود کو قانون کے حوالے کردیا۔ سپریم کورٹ نیکل انہیں چار سال کی جیل کی سز اسنائی تھی اور فیس کس دس کروڑ روپے کا جرمانہ زائد از بیس برس قدیم غیر متناسب اثاثہ کیس میں عائد کیا تھا ۔ قبل ازیں سپریم کورٹ نے ششلا کلانٹراجن کی یہ درخواست مسترد کردی کہ انہیں سرنڈر ہونے کے لئے طبی بنیاد پر چار ہفتوں کی مہلت دی جائے ۔ سپریم کورٹ نے یہ بات نہیں مانی۔ ششی کلا آنجہانی چیف منسٹر جیہ للیتا کی سمادھی پر حاضری دینے کے بعد بنگلورو روانہ ہوگئیں ۔ جیہ للیتا اس کیس کی اصل ملزم تھیں۔ ششی کلا ، ذریعہ سڑک بنگلورو پہنچیں ۔ ان کے ساتھ گاڑیوں کا طویل قافلہ تھا۔ ششیکلا اور دیگر دو ملزمین دوسری مرتبہ یہاں کی سنٹرل جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں، قبل ازیں انہیں آنجہانی جیہ للیتا کے ساتھ اسی جیل میں رکھا گیا تھا جنہیں ہائی کورٹ نے بری کردیا تھا تاہم حکومت کرناٹک نے ان کے بری ہونے کے خلاف اپیل کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے تینوں کو خاطی قرار دیا اور سزا سنائی۔ پولیس نے وسیع بندوبست کیا تھا اور اس نے پرپنا اگر ا ہارا میں سنٹرل جیل کے ایک کلو میٹر کے دائرہ میں امتناعی احکام نافذ کرنے کے علاوہ کے ایس آر پی اور دیگر دستے تعینات کئے تھے۔ آئی اے این ایس کے بموجب جنرل سکریٹری اے آئی اے ڈی ایم کے وی کے ششی کلا نے چہار شنبہ کے دن یہاں کی ایک جیل میں تحت کی عدالت میں خود کو قانون کے حوالے کردیا۔ ششی کلا شہر کے جنوبی مضافات میں اپنے دو رشتہ داروں الواراشی اور وی این سدھارکرن کے ساتھ سنٹرل جیل پہنچیں۔ انہوں نے چینائی تا بنگلورو سفر سڑک کے راستے طے کیا ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ آنجہانی چیف منسٹر ٹاملناڈو جیہ للیتا کی قریبی سہلی ششیکلا جیسے ہی جیل کامپلکس پہنچیں اے آئی اے ڈی ایم کے ورکرس اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ ایک عہدیدار نے بتایاکہ ششیکلا کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا ۔ وی کے ششی کلا نے بنگلورا روانہ ہونے سے قبل عہد کیا کہ وہ سیاست میں واپس آئیں گی۔ ایک رکن اسمبلی نے ان پر غواء کا الزام عائد کیا ۔ مرینا بیچ پر جیہ للیتا کی سمادھی پر حاضری دینے کے بعد ششی کلا بنگلورو روانہ ہوگئیں۔ انہوں نے جیہ کی سمادھی پر تین مرتبہ ہاتھ مارا اور قسم کھائی کہ وہ پارٹی کے غداروں کو شکست دینے کے بعد واپس آئیں گی ۔ ان کا بظاہر حوالہ چیف منسٹر اوپنیر سیلوم کی طرف تھا۔ ششی کلا بعد ازاں پارٹی بانی ایم جیر امچندرن کے مکان رامیشورم گئیں اور وہاں انہوں نے ان کی تصویر کے سامنے کچھ دیر مراقبہ کیا۔ دونوں مقامات پر ششی کلا کے سینکڑوں حامی جمع تھے ۔ بیشتر حامی مایوس دکھائی دے رہے تھے ۔ چینائی سے روانہ ہونے سے قبل انہوں نے اپنے بھتیجے ٹی ٹی وی دینا کرن کو پارٹی کا ڈپٹی جنرل سکریٹری مقرر کردیا۔ اس پر پارٹی کے پرانے ساتھیوں میں ناراضگی پھیل گئی ۔ پی ٹی آئی کے بموجب دینا کرن کے تقررکے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سینئر پارٹی قائد وی کرپا سامی پ انڈین نے پارٹی عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ پانڈین جنوبی علاقہ میں پارٹی کے طاقتور قائد ہیں۔ انہوںنے پارٹی کے تنظیمی سکریٹری کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا پارٹی ششی کلا کی خاندانی جائیداد ہے ۔ انہوںنے پوچھا کہ ششی کلا کو کس نے اختیار دیاہے کہ وہ ایسے لوگوں کو پارٹی میں دوبارہ لے آئیں جنہیں آنجہانی جیہ للیتا نے نکال باہر کیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ایم جیر امچندرن نے غریبوں کی بھلائی کے لئے قائم کی تھی ۔ کیا یہ ششی کلا کی خاندانی جدائیداد ہے ۔

ایس پی ۔ کانگریس اتحاد عوام کے خواب کو چکنا چور کردے گا۔ مودی
قنوج( اتر پردیش)
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کانگریس کے ساتھ ماقبل انتخابات اتحاد پر حکمراں سماج وادی پارٹی کو نشانہ تنقید بنایا ور اس صورتحال کو ایسی فلم قرار دیا جس میں انٹرول کے بعد دونوں دشمن ایک دوسرے کے دوست بن جاتے ہیں ۔ انہوں نے یہاں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماجو ادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو اس بات سے ناوقاف ہیں کہ کانگریس کے لوگ کتنے عیار اور چالاک ہیں۔ انہوں نے اکھلیش کو یاد دلایاکہ1984ء میں ایک کانگریس قائد نے ہی ان کے والد ملائم سنگھ پر قاتلانہ حملہ کیا تھا۔ مودی نے نوٹ بندی پر چیخ پکار مچانے اور ان کے خلاف ہر قسم کے الزامات عائد کرنے پر بھی اپوزیشن کو نشانہ تنقید بنایا ۔ انہوںنے کہا کہ جھوٹ بولنے سے کام نہیں چلے گا، کیوں کہ ملک کے عوام کو اس بارے میں کافی معلومات حاصل ہوچکی ہیں۔ کانگریس کے ساتھ اتحاد پر اکھلیش پر سخت تنقید کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ اتر پردیش کے سیاسی اسٹیج پر ایک فلم چلائی جارہی ہے، جسمیں دو دشمن جنہوں نے ایک دوسرے پر ایسے نعروں27سال یوپی بے حال کے ساتھ تنقیدیںکی تھیں اور پہلے نصف حصہ میں یاترائیں نکالی تھیں، انٹرول کے بعد دوست بن گئے ہیں اور ایک دوسرے کو گلے لگا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی اور کانگریس انتخابات کے اعلان سے قبل ایک دوسرے کے خلاف مہم چلارہے تھے لیکن انٹر ول کے بعدمتحد ہوگئے ہیں، اوریہ اتحاد صرف انتخابات کے لئے ہے۔ قنوج میں جو اکھلیش کی اہلیہ ڈمپل یادو کا لوک سبھا حلقہ ہے، ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ایس پی، کانگریس اتحاد آپ کے خوابوں کو چکنا چور کردے گا۔ اتر پردیش کے چیف منسٹرپر تنقیدوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مودی نے کہا کہ میں اکھلیش سے یہ پوچھنا چاہتا ہوںکہ وہ یہ بات کس طرح بھول گئے کہ کانگریس نے1984ء میں ملائم سنگھ پر حملہ کرایا تھا۔ اس سے زیادہ شرمناک بات کیا ہوسکتی ہے کہ آپ ان سے دوستی کرلیں، جنہوںنے آپ کے والد کو قتل کرنے کی کوشش تھی۔ ایسے لوگوں کو معاف نہیں کیاجاسکتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ راج نیتی اتنی گر گئی ہے کہ کرسی کی چاہت میں اس طرح کے کام کئے جائیں۔ مودینے اس واقعہ کی یاد تازہ کرتے کرتے ہوئے کہا کانگریس نے ودھان پریشد میں قائد اپوزیشن کی حیثیت سے ملائم سنگھ کے حملوں سے تنگ آکر4مارچ1984ء کو ان پر فائرنگ کروائی تھی۔ لیکن وہ کسی طرح بچ گئے تھے ۔ مودی نے کہا میں اکھلیش کو یہ بتانا چاہتاہوں کہ کانگریس کی گود میں بیٹھنے سے پہلے یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہئے تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اکھلیش جی کا ابھی تجربہ کام ہے ، کانگریس والے کتنے چالاک ہیں، انہیں سمجھ میں نہیں آتا، لیکن ملائم جی کو تو پتہ تھا۔یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ 4مارچ1984ء کو ملائم سنگھ کی کار پر چند افراد نے اس وقت فائرنگ کی تھی جب وہ ایٹاوا سے لکھنو واپس ہورہے تھے۔ اس کیس کے سلسلہ میں ایک طاقتور کانگریس قائد کا نام لیا گیا تھا۔

پاکستان، جنوبی ایشیائی اسپیکر کانفرنس کا بائیکاٹ کرے گا
نئی دہلی
اے این ایس
پاکستان نے ہندوستان میں جاریہ ماہ جنوبی ایشیائی اسپیکرس کے کلیدی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیاہے۔ دو روزہ اجلاس18فروری سے اندور( مدھیہ پردیش) میں شروع ہونے والا ہے ۔ اس میں جنوبی ایشیاء میں غربت، ترقی، ماحول اور صنفی مسائل پر بحث ہوگی ۔ جنوبی ایشیاء میں دنیا کی پچیس فیصد سے زائد آبادی بستی ہے ۔ پاکستان نے ایسا لگتا ہے کہ حساب برابر کرنے عدم شرکت کا فیصلہ کیا ہے ۔ کیونکہ ہندوستان نے گزشتہ برس نومبر میں اسلام آباد میں سارک چوٹی کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا تھا ۔ کئی دیگر ممالک نے بائیکاٹ کیا تھا جس کے نتیجہ میں یہ کانفرنس نہیں ہوپائی تھی ۔ پاکستان ہائی کمیشن کے ذرائع نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ پاکستان سے کوئی وفد نہیں آرہا ہے ۔ پاکستان نیشنل اسمبلی( پارلیمنٹ) کے اسپیکر سردار ایاز صادق کو ہندوستان کا دعوت نامہ موصول ہوا لیکن عدم شرکت کا فیصلہ ہوا کیونکہ دونوںممالک کے درمیان ماحول سازگار نہیں ہے ۔2015ء میں ہندوستان نے دولت مشترکہ پارلیمانی یونین( سی پی یو) اجلاس( اسلام آباد) کا بائیکاٹ کیا تھا کیونکہ پاکستان نے جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر کو مدعو نہیں کیا تھا ۔ جموں و کشمیر کے اری میں فوجی اڈہ پر ستمبر میں دہشت گرد حملہ کے بعدہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی ۔ اس حملہ میں19ہندوستانی فوجی مارے گئے تھے۔ ہندوستانی فوج نے پاکستان سے سرحد پار کرکے آنے والے عسکریت پسندوں کو اس کے لئے مورد الزام ٹھہرایا تھا ۔ چند دن بعد ہندوستانی فوج نے جوابی کارروائی کی تھی اور پاکستان میں دہشت گرد لانچ پیاڈس کو تباہ کردیا تھا ۔ دونوں ممالک نے جاسوسی کے الزام میں ایک دوسرے کے سفارت کاروں کا اخراج بھی کردیا تھا۔ پاکستان نے دسمبر میں افغان کانفرنس میں شرکت کی تھی جس کی میزبانی ہندوستان نے کی تھی جس سے یہ امید جاگی تھی کہ کشیدگی ختم ہوجائے گی اور دونوں ممالک باہمی بات چیت بحال کریں گے لیکن اسپیکرس کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کے پاکستان کے فیصلہ سے اشارہ ملتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن اندور اجلاس کا افتتاح کریں گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں