ہندوستان کو اسرو کی کامیابیوں پر فخر - وزیراعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-02-27

ہندوستان کو اسرو کی کامیابیوں پر فخر - وزیراعظم مودی

26/فروری
ہندوستان کو اسرو کی کامیابیوں پر فخر: مودی
نئی دہلی
آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہندوستانی خلا ئی تحقیقی ادارہ پر ستائش کی بوچھاڑ کی اورکہا کہ ملک کو خلائی ایجنسی کی کامیابیوں پر فخر ہے ۔ ہندوستان کا میابی کے ساتھ بیک وقت104سٹیلائٹ کو خلا میں15فروری کو روانہ کرتے ہوئے تاریخ رقم کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے ۔ یہ ہندوستان کے لئے وقار کا بہت بڑا دن رہا۔ یہ بات انہوں نے اپنے ریڈیو پروگرام من کی بات کے29ویں ایڈیشن میں کہی۔ ہمارے سائنسدانوں نے قوم اور ملک کا نام روشن کیا ہے، جس کا ساری دنیا نے مشاہدہ کیا ۔ گزشتہ چند برسوں میں اسرو نے غیر معمولی مشنس خلاء میں روانہ کیے ہیں۔ جن میں اسے کئی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔یہ اسرو کی نہ صرف تاریخی کامیابی رہی، بلکہ سارے ہندوستانیوں کی کامیابی ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ اس کے نتیجہ میں اسرو کا خلائی پروگرام ساری دنیا کے لئے شاندار مثال بن گیا ہے ۔ ساری دنیا نے دل سے ہندوستانی سائنسدانوں کی کامیابی کی ستائش کی ہے ۔ مودی نے104سٹیلائٹس میں سے ایکCartost 2Dکو خاص طور پر کسانوں کے لئے انتہائی اہم قرار دیا۔ Cartost 2Dہندوستان کا سٹئلائٹ ہے اور اس کی کھنچی گئی تما م تصاویر سے وسائل، انفرسٹرکچر کا نقشہ تیار کرنے میں بڑی مدد ملی ہے اور ترقی، منصوبہ بندی برائے شہری ترقی میں بھی کافی مددگار ثابت ہوا ۔ کسانوں کے لئے یہ نیا سٹیلائٹ کافی مددگار رہا ۔جس کے ذریعہ انہیں یہ اندازہ ہوسکتاہے کہ اپنے آبی وسائل میں کتنا پانی ان کے لئے دستیاب ہے اور کس طرح وہ اس کا استعمال کرسکتے ہیں ۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے وہ پانی خرچ کرسکتے ہیں۔ اس بات کی وزیر اعظم نے صراحت کی، پی ٹی آئی کے بموجب نریندر مودی نے کہا عام آدمی کے فائدہ کے لئے سائنسدانوں کو مزید ٹکنالوجی فراہم کرنی ہوگی ۔ یہ بات انہوں نے یہاں104سٹیلائٹس خلا میں داخل کرنے کے سلسلہ میں منعقدہ مقابلوں کے اہتمام کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سماجی طور پر مفید اختراعی اقدامات کی نمائش کی جانی چاہئے ، جن سے ماہی گیروں کو بھی فائدہ ہوسکے ، جو ماہی گیری کے خطوں میں رہتے ہیں اور ہمیشہ موسمی اور سمندری حالات سے واقف رہنے میں انہیں مدد مل سکتی ہے۔ مودی نے2005ء ممبئی سیلاب کا ذکر کیا ، جس کے دوران کئی عمارتوں کا تحفظ کیا جاسکا۔ 38ویں کامیاب ای ایس ایل وی راکٹس کے داغے جانے کا تذکرہ کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ سائنسدانوں نے ملک کا نام روشن کیا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرو کی ٹیم کے متعدد نوجوان سائنسدانوں میں خواتین بھی شامل ہیں ۔ اپنی30منٹ کے خطاب میں مودی نے جاریہ سال اجناس کی پیداوار ریکارڈ پر کسانوں کے رول کی ستائش کی ۔ کسانوں کی سخت محنت کے نتیجہ میں اجناس کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے اور جاریہ سال2700لاکھ ٹنس سے زیادہ غذائی اجناس کی پیداوار ہوئی ہے ۔ یہ سابق ریکارڈ سے 8 فیصد زیادہ ہے ۔ انہوں نے مختلف قسم کی دالوں کی کاشت کرنے والے کسانوں کا بھی شکریہ ادا کیا
India is proud of ISRO's achievements: PM Modi

اترپردیش میں پانچویں مرحلہ کی پولنگ
لکھنو
پی ٹی آئی
نیپال کے دامن میں واقع ترائی کا علاقہ اور مشرقی اتر پردیش کے حصے کل رائے دہی کے لئے تیار ہیں۔ پانچویں مرحلہ میں گیارہ اضلاع میں پھیلے51اسمبلی حلقوں میں رائے دہی ہوگی۔ کل کے مرحلہ میں جن اضلاع میں پولنگ ہوگی ان میں بلرام پور ، گونڈہ ، فیض آباد، مبیڈ کر نگر، بہرائچ، شراوستی، سدھارتھ نگر، بستی، سنت کبیر نگر، امیٹھی اور سلطان پور شامل ہیں ۔2012ء میں سماج وادی پارٹی نے اس علاقے سے37نشستیں جیتی تھیں۔ بی جے پی اورکانگریس کے حصہ میں فی کس پانچ، بی ایس پی کو تین اور پیس پارٹی کو دو نشستیں ملی تھیں۔ یہاں کے بعض اضلاع چونکہ نیپال کی سرحد سے دور نہیں ہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے گونڈہ میں اپنی تقریر میں کانپور ٹرین حادثہ میں150افراد کی ہلاکت کا ذکرکیا تھا۔ شراستی، بلرام پور ، سلطان پور اور امبیڈ کر نگر سماج وادی پارٹی کے مضبوط گڑھ رہے ہیں۔608امید وار میدان میں ہیں، امیتھی میں سب سے زیادہ چوبیس امید وار میدان میں ہیں ۔ اہم امید واروں میں متنازعہ وزیر گائتری پرجا پتی شامل ہیں۔رائے دہندوں میں 96لاکھ خواتین شامل ہیں۔ آئی اے این ایس کے بموجب1کروڑ84لاکھ رائے دہندے پیر کے دن یوپی کے51حلقوں میں617امید واروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔43خاتون امید وار میدان میں ہیں ۔ الیکشن کمیشن عہدیداروں کے بموجب پر امن رائے دہی یقینی بنانے مناسب سیکوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ رائے دہی صبح سات بجے شروع ہوگی ۔ ایک حلقہ اعلیٰ پور میں پولنگ8مارچ کو ہوگی کیونکہ یہاں سماج وادی پارٹی امید وار کی موت واقع ہوگئی ہے ۔ اسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس( اے ڈی آر) کے بموجب پانچویں مرحلہ میں19فیصد امید وار مجرمانی پس منظر رکھتے ہیں۔ بہوجن سماج پارٹی اس معاملہ میں سرفہرست ہے ۔43کروڑ پتی امید واربی ایس پی سے تعلق رکھتے ہیں۔ بی جے پی کے کروڑ پتی امید وار وں خی تعداد38اور سماج وادی پارٹی کے کروڑ پتی امید واروں نکی تعداد32اور کانگریس کے کروڑ پتی امید واروں کی تعداد سات ہے ۔285امید وار گریجویٹ ہیں۔38خواندہ ہیںاور9نے سرے سے کوئی تعلیم حاصل نہیں کی ۔ پی ٹی آئی کے بموجب مرکزی فورسس نے ترائی علاقہ کے حساس مقامات پر فلیگ مارچ کیا۔ نہرو گاندھی خاندان کے گڑھ امیتھی پر سب کی نظریں ٹکی ہیں جہاں کل رائے دہی ہوگی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں