سرحد پار سے دہشت گردی پر سخت جواب کا انتباہ - نئے فوجی سربراہ جنرل بپن راوت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-01-05

سرحد پار سے دہشت گردی پر سخت جواب کا انتباہ - نئے فوجی سربراہ جنرل بپن راوت

نئی دہلی
پی ٹی آئی
فوج کے نئے سربراہ جنرل بپن راوت نے آج کہا کہ دہشت گرد سر گرمیوں پر ہندوستان سخت جواب دے گا جس کی وجہ سے پاکستان کو شورش پسندی اور دہشت گردی کی حمایت کرنے کی حکمت عملی پر از سر نو غور کرنے پر مجبور ہوناپڑے گا۔جنرل راوت جنہوں نے خط قبضہ کے اطراف دہشت گردوں کے کیمپس پر سرجیکل حملوں میں سرگرم حصہ لیا ہے کا یہ بھی ماننا ہے کہ یہ بات یقینی ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے حمایتیوں کو اسی اقدام سے درد محسوس ہوا ہوگا اور ہمیشہ اسی طرح کے رد عمل کی ضرورت نہیں ہے ۔ جنرل راوت جنہوں نے 31دسمبر کو 27ویں فوجی سربراہ کی حیثیت سے جائزہ لیا ہے ، کہا کہ ہم سخت انداز میں رد عمل ظاہر کریں گے اور وہ طویل مدت کے دوران غو ر کرنے پر مجبور ہوجائیں گے کہ آیا اپنی سر زمین پر شورش پسندی اور دہشت گردی کی حمایت کی حکمت عملی پر از سر نو غور کرنے کی ضرورت ہے ۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر کا بیان کہ دشمن کو بھی درد محسوس ہونے کی ضرورت ہے کہ متعلق سوال پر جنرل راوت نے کہا کہ ہر ایک واقعہ کو اسی نظریہ سے دیکھنے کی ضرورت ہے کہ وادی میں دہشت گردوں کی بڑی تعداد جو ہمیشہ سیکوریٹی دستوں اور شہریوں کے خلاف تشدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں سر گرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جو نیوکلیر پالیسی کافیصلہ کرتی ہے سرحد پر اگر پاکستان کے ساتھ نبرد آزمائی کی صورت پیدا ہونے پر اس سے باز نہیں رہاجاسکتا ۔ انہوں نے فوج کو عصری آلات سے لیس کرنے کے تعلق سے زور دیتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اب نئی ٹکنالوجی کو شامل کیاجائے اور ان اسلحہ اور آلات کو فوجی دستوں میں شامل کریں جو ہم شامل کرنا چاہتے ہیں ۔ اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ ہندوستان میں ہر شئے تیار نہیں کی جاسکتی ، انہوں نے کہا کہ فوج بعض بین الاقوامی اسلحہ تیار کنندگان سے اشترا ک کرنے پر زور دے رہی ہے اور آخر کار ٹکنالوجی کے تبادلہ پر غور کررہی ہے ۔ جس سے اندرون ملک صنعتوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

Will give 'hard' response to terrror from across border: Gen Bipin Rawat

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں