نوٹ بندی پر وائٹ پیپر جاری کرنے کجریوال کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-01-02

نوٹ بندی پر وائٹ پیپر جاری کرنے کجریوال کا مطالبہ

نئی دہلی
آئی اے این ایس
نوٹ بندی کو ایک بڑا اسکام قرار دیتے ہوئے چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے اس کی آزادانہ تحقیقات کا اور نوٹ بندی پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اے اے پی قائد نے جو یہاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے مزید کہا کہ8نومبر کو سسٹم سے8فیصد کرنسی باہر نکلنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی دنیا کی نظر میں مذاق بن گئے ہیں۔ دنیا نے مودی کا مضحکہ اڑانا شروع کردیا۔ کم از کم منموہن سنگھ (سابق وزیر اعظم کا دنیا احترام کرتی تھی۔ آزاد ہندوستان مین نوٹ بندی ایک بڑا اسکینڈل ہے۔ تمام عمل سیاسی اور کرپشن کی رہنمائی میں کیا گیا ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ مودی کی ہفتہ کی تقریر سے بی جے پی اور آر ایس ایس کے سخت گیر حامیوں کو مایوسی ہوئی کیونکہ وہ عوم کو اپنے بینک کھاتوں سے اپنی مرضی کے مطابق رقم نکالنے کے عمل کو بحال کرنے کا ذکر کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہا نوٹ بندی پر آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئے ، نوٹ بندی کے بیان کردہ مقاصد اور حقیقت میں کیا حاصل ہوا ہے اس کی تفصیلات کے ساتھ ایک وائٹ پیپر بھی جاری کرنا چاہئے اس میں8نومبر کے اعلان کے بعد جی ڈی پی شرح ترقی میں اور صنعتی و زرعی پیدااوار میں گراوٹ کی تفصیلات ہونی چاہئے ۔ نوٹ بندی جس کی وجہ سے ملک میں غیر متوقع طور پر کیاش کی قلت ہوگئی اس پر کجریوا لاور اے اے پی ، بڑی تنقید ی آواز اٹھانے والوں میں شامل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آخر کار عوام کو ہی پریشانیوں سے گزرنا پڑا اور8نومبر کو مودی کی تقریرمیں بیان کردہ مقاصد کی کوئی تکمیل نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن میں کوئی کمی نہیں ہوئی ، کالے دھن کا صفایا نہیں کیا گیا اور دہشت گرد فینائنس کا اختتام نہیں ہوا ۔ اے اے پی قائدنے بی جے پی قائدین پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے کیاش کی قلت سے پہلے اور کیاش کی قلت کے دوران کالے دھن کو سفید میں بدل لیا ہے ۔ کیا انہوں نے پے ٹی ایم سے شوت حاصل کی ہے ۔ پی ٹی ایم نوٹ بندی سے بڑا فائدہ حاصل کرنے والی کمپنی ہے ۔

Kejriwal calls demonetisation 'scam of all scams', demands white paper

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں