ہوٹلوں میں سرویس ٹیکس لازمی نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-01-03

ہوٹلوں میں سرویس ٹیکس لازمی نہیں

گاہک مطمئن نہ ہوں تو سرویس ٹیکس دینے کی ضرورت نہیں : حکومت
نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہوٹلس اور ریسٹورنٹس میں کھانے پر سرویس چارج لازمی نہیں ہوگا اور اگر کسٹمر اپنے تجربہ سے مطمئن نہیں ہیں تو وہ یہ ٹیکس نہ دینے کا مجاز ہوگا ۔ حکومت نے آج یہ بات بتائی۔ مرکز نے ریاستوں سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام ہوٹلس اور ریسٹورنٹ یہ اطلاع اپنے احاطوں میں چسپاں کردیں۔ مرکزی وزارت امور صارفین نے ایک بیان میں کہا کہ صارفین سے ایسی کئی شکایت ملی ہیں کہ ہوٹلس اور ریسٹورنٹس پانچ سے بیس فیصد تک سرویس چارج وصول کررہے ہیں ۔ وزارت نے ہوٹل اسوسی ایشن آف انڈیا سے اس بار ے میں وضاحت طلب کی جس نے اپنے جواب میں کہا کہ سرویس چارج مکمل طور پر ایک اختیاری تمیزی ہے اور اگر گاہک کھانے کے تجربہ سے مطمئن نہیں ہے تو وہ اسے ادا نہ کرسکتا ہے ۔ اسی لیے رضا کارانہ طور پر یہ رقم وصول کی جاتی ہے ۔ گاہک غیر منصفانہ تجارتی طریقوں پر مناسب فورم میں شکایت کرسکتا ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ محکمہ امور صارفین نے ریاستی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی ریاتوں میں کمپنیوں، ہوٹلس اور ریسٹورنٹس کو اس بارے میں حساس بنائیں اور ہوٹلس اور ریسٹورنٹس وغیرہ کو مشورہ دیں کہ وہ اپنی ہوٹلس اور ریسٹورنٹس میں اس اطلاع کو نمایاں کریں کہ سرویس چارجس رضاکارانہ یا اختیاری تمیزی ہے اور غیر مطمئن گاہک اسے نہیں بھی دے سکتا ہے

Service charges in restaurants not mandatory: Government

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں