مادام تساد میوزیم میں راجیش کھنہ کا مجسمہ نصب کرنے کی درخواست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-01-04

مادام تساد میوزیم میں راجیش کھنہ کا مجسمہ نصب کرنے کی درخواست

Madame-Tussauds
نئی دہلی
آئی اے این ایس
بالی ووڈ کے آنجہانی سوپر اسٹار راجیش کھنہ کے مداحوں نے مادام تساد میوزیم میں ان کا مومی مجسمہ نصب کرنے کی درخواست کی ہے ۔ آئی پٹیشنس ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ پر ایک درخواست میں کہا گیا کہ راجیش کھنہ نے غیر معمولی خدمات انجام دیں اور ہندوستانی سنیما پر گہرا اثر چھوڑا ۔ یہ ضروری ہے کہ آج کی نسل اور آنے والی نسلیں ہندستانی سنیما کی تاریخ میں ان کے اداکردہ رول سے واقف ہوں۔واضح رہے کہ راجیش کھنہ نے جنہیں ہندی فلموں کا پہلا سوپر اسٹار قرار دیا جاتا ہے،163فیچر فلموں میں کام کیا ، جن کے منجملہ106میں وہ واحد بڑے ہیرو تھے۔ ان کی مسلسل15فلمیں بشمول آرادھنا بھی شامل ہے،1969اور1972کے دوران سوپر ہٹ ثابت ہوئیں۔ بعد ازاں انہوں نے سیاست میں بھی حصہ لیا اور جولائی2012ء میں دنیا سے چل بسے۔

Rajesh Khanna's fans demand his statue at Madame Tussauds museum

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں