بینکوں کو 40 فیصد کرنسی دیہی علاقوں میں تقسیم کرنے آر بی آئی کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-01-04

بینکوں کو 40 فیصد کرنسی دیہی علاقوں میں تقسیم کرنے آر بی آئی کی ہدایت

ممبئی
پی ٹی آئی
نوٹ بندی کے بعد غریبوں اور پسماندہ کسانوں کی مشکلات کا اندازہ کرتے ہوئے رویزروبینک آف انڈیا نے آج بینکوں کو ہدیات دی کہ وہ کرنسی نوٹوں کا کم از کم چالیس فیصد دیہی علاقوں می تقسیم کریں ۔ سسٹم کومعمول پر لانے کے لئے مقررکردہ50دن کی مدت اگرچہ30دسمبر کو ختم ہوگئی لیکن بعض علاقوں میں نقدی کی سربراہی کی صورتحال بہتر نہیں ہوئی ہے ، جس کے نتیجہ میں حکومت نے فی ہفتہ چوبیس ہزار روپے نکالنے کی حد کو برخاست نہیں کیا ہے ۔ اس بات کو محسوس کرتے ہوئے کہ دیہی علاقوں میں کرنسی کی سربراہی مقامی ضرورتوں کے مطابق نہیں ہورہی ہے ۔ بعض اقدامات پہلے ہی کئے جاچکے ہیں۔ آربی آئی نے ایک اعلامیہ میں یہ بات کہی ۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کم از کم چالیس فیصد بینک نوٹس دیہی علاقوں میں سربراہ ہوں اور مسئلہ کی یکسوئی مزید پائیدار طریقہ پر ہو ۔ اپنے پاس کرنسی رکھنے والے بینکوں کو مختلف اقدامات کا مشورہ دیا گیا ہے ، جن میں سو روپے سے کم قدر والی دیگر نوٹوں کے موجودہ اسٹاک کی آزادانہ اجرائی شامل ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا بینکوں کو مشورہ دیاجانا چاہئے کہ وہ ریجنل رورل بینکس( آر آر بیز) ڈسٹرکٹ سنٹرل کوآپریٹیو بینکس( ڈی سی سی بیز) اور کمرشیل بینکس( سی بیز) کے دیہی شاخوں وائٹ لیبل اے ٹی ایمس اور دیہی علاقوں کے پوسٹ آفسوں کو تازہ نوٹوں کی اجرائی میں تیزی لائیں۔ یہ ہدایت ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب وزیر اعظم نریندر مودی نے سال نو کے موقع پر قوم سے اپنے خطاب میں بینکوں پر زور دیا کہ وہ بعجلت ممکنہ بینکنگ سسٹم کو معمول پر لانے کی کوشش کریں اور دیہی علاقوں پر توجہ مرکوز کریں۔ مودی نے کہا تھا کہ میں نے حکومت کے تمام متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنی ذمہ داری پر توجہ مرکوز رکھیں۔ خاص طور پر سر گرمی کے ساتھ دیہی اور دور دراز علاقوں میں مسائل کو حل کریں۔

Banks should supply 40% notes of Rs 500 or less to rural areas: RBI

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں