کالا دھن اور کرپشن کے خلاف لڑائی جاری رہے گی - مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-01-03

کالا دھن اور کرپشن کے خلاف لڑائی جاری رہے گی - مودی

لکھنو
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نوٹ بندی کے اقدام کی مخالفت اور اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کالا دھن اور کرپشن کے خلاف ان کی لڑائی اسی قوت اور جزبے کے ساتھ جاری رہے گی اور دعویٰ کیا کہ اتر پردیش میں بی جے پی حکومت بنے گی، تاکہ ملک میں ترقی کے ایک نئے دور کی قیادت کرے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے کہا مودی کو ہٹاؤ۔ میں نے کہا کالا دھن ہٹاؤ ۔ انہوں نے کہا ، مودی کو ہٹاؤ میں نے کہا کہ پریشن کو ہٹاؤ۔ آپ ہی فیصلہ کریں کہ ہم کس کو ہٹانا چاہتے ہیں۔ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی بڑے پیمانہ پر تائید کا عوام سے مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چودہ برسوں سے ریاست سے ترقی جلاوطن ہوگئی ہے ۔ یہ اپوزیشن جماعتیں مابعد نوٹ بندی پس منظر میں غیر متعلق ہوگئی ہیں اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ کالا دھن اور کرپشن کا ملک سے خاتمہ کردیاجائے گا ۔ لکھنو کے رمابائی امبیڈ کر گراؤنڈ پر مہا پریورتن ریالی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اپوزیشن کو شدید تنقیدکا نشانہ بنایا اور سوال کیا کہ کیا کبھی آپ نے ایس پی اور بی ایس پی کو متحد دیکھا ہے؟ اگر بی ایس پی کہے کہ سورج طلوع ہورہا تو ایس پی کہے گی سورج غروب ہورہا ہے لیکن دونوں نوٹ بندی کے بعد مودی ہٹاؤ پر متفق ہوگئے ، کیونکہ اس سے دونوں پر ضرب پڑی ہے ۔ انہوں نے ذات پات اور طبقہ کو بھلا کر ترقی کے لئے ووٹ دینے کی عوام سے خواہش کی ہے اور کہا کہ اتر پردیش کی ترقی کے بغیر ہندوستان ترقی نہیں کرسکتا۔ چنانچہ ریاست کی زبردست ترقی ضروری ہے جو بی جے پی کے نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ چودہ برسوں سے غائب ہے ۔ مودی نے کہا کہ یوپی کے انتخابات بی جے پی کے لئے صرف جیت اور ہار کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ پارٹی اور اس کے قائدین کی ذمہ داری ہے کہ ریاست سے ناخواندگی ، بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ کریں۔ یہ بات بالکل واضح ہے کہ اگر آپ ہندوستان کو بدلنا چاہتے ہیں تو اتر پردیش کو نظر انداز نہیں کرسکتے ۔ کانگریس پر بھرپور وار کرتے ہوء مودی نے کہا کہ ہماری ہائی کمانڈ ہندوستانی عوام ہے،125کروڑ عوام کے سوا ہماری کوئی اور ہائی کمانڈ نہیں ہے ۔ انہوں نے پرجوش سامعین سے کہا کہ اپنی زندگی میں انہوں نے اب تک اتنی بڑی ریالی سے خطاب نہیں کیا۔ 2017ء میں یہ پہلا جلسہ عام ہے جو نوٹ بندی کی پچاس دن کی مہلت کے بعد منعقد ہورہا ہے ۔ مودی نے تقریر کو اتر پردیش کے امور پر مرکز رکھااور آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹ دینے کی عوام سے اپیل کی۔ کسی پارٹی کے لیڈر کا نام لئے بغیر وزیر اعظم نے کہا کہ ایک خاندانی پ ارٹی اس کے فرزند کو سیاست میں جگہ دلانے سخت کوشش کررہی ہے، لیکن وہ پندرہ برسوں سے اس میں ناکام ہے ۔ ایک اور پارٹی(بی ایس پی) دولت بچانے کے تگ و دو میں لگی ہوئی ہے ۔ ایک تیسری پارٹی بھی ہے جس کی ساری کوششیں خاندان کو ٹوٹنیس ے بچانے پر مرکوز ہے ۔

PM Modi : Fight against corruption & black money will continue

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں