کالے دھن کے خلاف لڑائی کو تارکین وطن کی بھرپور تائید - وزیراعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-01-09

کالے دھن کے خلاف لڑائی کو تارکین وطن کی بھرپور تائید - وزیراعظم مودی

بنگلور
پی ٹی آئی، یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے کالے دھن اور بد عنوانی کے خلا ف لڑائی اور ملک کی تری میں تارکین وطن کی شراکت کی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت تارکین وطن کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے لئے ہر طرح کی مدد اور تعاون دینے کے لئے پابند عہد ہے ۔ اس کے ساتھ ہی بہترین ذہنوں کی بیرون ملک منتقلی کو بہترین ذہنوں کی وطن واپسی میں تبدیل کرنے کے لئے بھی کوشاں ہے ۔ بیرون ملک ملازمت کے خواہاں ہندوستانیوں کے لئے خصوصی مہارت سازی اسکیم بھی شروع کی جائے گی۔ نریندر مودی نے آج یہاں14ویں تارکین وطن کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے ملک میں کالے دھن اور بد عنوانی کے خلاف جو جنگ چھیڑی ہے اس پر تارکین وطن نے حمایت کی ہے اور ہم ان کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بیرون ملک میں رہنے والے تین کروڑ سے زیادہ تارکین وطن کی حفاظت و سلامتی بہت اہم ہے اور ہم ان کی حفاظت کا پورا خیال رکھیں گے اور انہیں ہر طرح کی مدد اور تعاون دیں گے۔ نریندر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت بہترین ذہنوں کی بیرون ملک منتقلی کے بجائے بیرون ملک بر سر خدمت بہترین ذہنوں کو وط واپس لانے کوشاں ہے تاہم انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک میں کام کرنے کے خواہش مندوں کے لئے خصوصی مہارت سازی اسکیم شروع کی جائے گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم ہندوستانی ملک کی معیشت میں سالانہ69ارب ڈالر کا تعاون کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی شہری اپنی محنت، امن پسندی اور نظریات کی وجہ سے احترام کے مستحق ہیں۔ غیر مقیم ہندوستانی جہاں بھی رہے، انہوں نے اس سر زین کو اپنا وطن تصور کیا اور وہاں انہوں نے اپنا لاثانی کردار ادا کیا۔ مودی نے کہا کہ ان کی حکومت تارکین وطن کے مفادات کو بہت اہمیت دیتی ہے اور اسی سمت میں ہندوستانی سفارت خانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ تارکین وطن کی ہر پریشانی کو فوری طور پر حل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاسپورٹ کا رنگ نہیں دیکھتے، خون کا رشتہ سوچتے ہیں۔ اس کا مقصد صرف یہ بتانا ہے کہ آپ بیرون ملک میں اکیلے نہیں، آپ کا ملک ہر قدم پر آپ کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر وزیر خارجہ سشما سورا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سورا نے سوشل میڈیا کی مدد سے بیرون ملک میں پریشان ہندوستانیوں کو جلد مدد فراہم کرنے کا کام کیا ہے ۔ مودی نے کہا کہ کالے دھن کے سیاسی پجاری ان کی کوششوں کو عوام کا مخالف بتارہے ہیں۔ اس موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈر اور کرناٹک کے چیف منسٹر سدارمیا بھی اسٹیج پر بیٹھے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بد عنوانی اور کالے دھن کے خلاف ایک بہت بڑی مہم کا بیڑا اٹھایا ہے۔ کالا دھن سیاست، ملک معاشرے اور حکومت کو آہستہ آہستہ کھوکھلا کردیتا ہے۔ یہ بد قسمتی ہے کہ کالے دھن کے سیاسی پجاری ہماری کوششوں کو عوام کا مخالف بتارہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ہم وطنو، آپ نے جو خواب دیکھے ہیں وہ ہمارا عزم ہے ۔ ہم سب مل کر انہیں شرمندہ تعبیر کریں گے۔ اس کے لئے اگر نظام میں قانون اور اصول میں تبدیلی کرنے یا کوئی جرات مندانہ قدم اٹھانے کی ضرورت ہوگی تو اسے سب کو ساتھ لے کر اٹھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ یقین کے ساتھ کہتے ہیں کہ21ویں صدی ہندوستان کی صدی ہوگی۔

NRIs Backed Government's Move Against Black Money, Says PM Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں