جامعہ ملیہ کی 3 فلسطینی یونیورسٹیوں کے ساتھ معاہدات پر عدم عمل آوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-01-02

جامعہ ملیہ کی 3 فلسطینی یونیورسٹیوں کے ساتھ معاہدات پر عدم عمل آوری

جامعہ ملیہ کی 3 فلسطینی یونیورسٹیوں کے ساتھ معاہدات پر عدم عمل آوری
وزارت خارجہ کی جامعہ ملیہ اسلامی پر برہمی
نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزارت خارجہ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ پر برہمی ظاہر کی ہے کہ اس نے تین فلسطینی یونیورسٹیوں کے ساتھ ہوئی یادداشت مفاہمت ( ایم او یوز) پر عمل درآمد میں کوتاہی سے کام لیا ہے ۔ اکتوبر2015میں صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کے دورہ فلسطین کے موقع پر ان ایم او یوز پر دستخط کئے گئے تھے ۔ جامعہ کے وائس چانسلر طلعت احمد کو سخت الفاظ میں مراسلہ تحریر کرتے ہوئے مملکتی وزیر خارجہ ایم جے اکبر نے یونیورسٹی سے تشریف چاہی ہے کہ اس نے کیوں ان معاہدوں کو بظاہر جوں کا توں رکھ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پیشقدمی کرنے میں انسٹی ٹیوٹ کی رسائی رکاوٹ معلوم ہوتی ہے ۔ وزیر نے کہا کہ ان کے فلسطین کو حالیہ دورہ کے دوران یہ بات ان کے علم میں آئی کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ او ر فلسطینی یونیورسٹیوں کے درمیان دستخط شدہ ایم او یوز کے بارے میں عمل درآمد کارروائی شروع نہیں کی گئی۔ اکبر نے جامعہ کے وائس چانسلر سے یہ بھی کہا کہ حکومت کو دیگر ایم او یوز اور معاہدات جن پر ا س اعلیٰ تعلیمی ادارہ نے دیگر ممالک کی یونیورسٹیوں کے ساتھ کئے ہیں ان کے موقف کے بارے میں حکومت کو فوری طور پر معلومات فراہم کرے ۔ اس پر دستخط ہوئے ایک سال کا عرصہ گزر گیا لیکن جامعہ نے ایم او یو کو حرکت میں لانے کا کوئی میلان نہیں بتایا۔ فلسطینی یونیورسٹیاں تو پیشرفت سے گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔ اس مراسلہ کے جوبا میں جامعہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارہ ایم او یوز پر عمل آوری کے لئے سنجیدہ کوششیں کررہا ہے لیکن بسا اوقات طریقہ عمل میں تاخیر ہوجاتی ہے ۔ جامعہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ ہم ایم او یوز پر عمل کرنے کوئی علیحدہ بجٹ نہیں رکھتے ۔ اس طرح ہم نے فروغ انسانی وسائل وزارت کو تحریر کیا ہے کہ ہمیں فنڈس فراہم کرے ۔

MEA pulls up Jamia Millia Islamia University for not implementing MoUs with three Palestinian universities

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں