کشمیر میں جانوں کا اتلاف بدبختانہ اور قابل تاسف - گورنر ووہرا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-01-03

کشمیر میں جانوں کا اتلاف بدبختانہ اور قابل تاسف - گورنر ووہرا

ہم سب بھی کہیں نہ کہیں ذمہ دار ہیں۔ گورنر ووہرا کا اسمبلی و کونسل سے مشترکہ خطاب
جموں
یو این آئی
گورنر جموں و کشمیر این این ووہرا نے آج ہند۔ پا کے مابین مذاکرات کی جلد بحالی کی وکالت کی ، تاکہ امن و ترقی ہوسکے ۔ گورنر نے یہاںاسمبلی اجلاس کے آغاز پر اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم مسائل کے حل کے لئے کام کریں، سب سے پ ہلے اپنے معاشرے میں اور پھر سیاست میں۔ انہوں نے کہا کہ ہند۔ پا ک مذاکرات کی جلد از جلد بحالی بے حد اہم ہے ، لیکن یہ بات بھی اہم ہے کہ خاندانوں میں مواضعات میں چھوٹے اور بڑے شہروں میں ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت ہو، تاکہ ایک سماجی و اخلاقی اتفاق رائے پیدا کیاجاسکے اور ایک ایسا سازگار ماحول بنے جس سے قیام امن اور ترقی کے لئے حکومت درکار اقدامات کرسکے۔ گورنر نے مزید کہا کہ نئے سیاسی مباحث کو اختصاصی نہیں بلکہ موثر طور پر شمولیاتی ہونا چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرحدوں پر حالیہ گڑ بڑ کے باوجود خط قبضہ کے پار سے تجارتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ مارچ2016تک اس تجارت میں تقریبا چار ہزار کروڑ روپے پاکستانی کرنسی کی در آمدات اور ہندوستانی کرنسی میں تقریبا2600کروڑ روپے کی برآمدات ہوئی ہیں۔ ووہرا نے کہا کہ حکومت ہند کو مزید21قابل تجارت اشیاء کی فہرست حوالے کی گئی ہے ، تاکہ اس معاملہ کو حکومت پاکستان کے ساتھ اٹھایاجاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اضافی تجارتی راستے کھولنے پر بھی تبادلہ خیال کیاجارہا ہے ۔ پی ٹی آئی کے مطابق وادی میں حالیہ بد امنی میں جانوں کے اتلاف کو انتہائی بدبختانہ اور قابل تاسف قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کو تسلیم کرنا چاہئے کہ کہیں نہ کہیں ہم سب بھی اس کے ذمہ دار ہیں ، جن میں والدین ،احتجاجی مظاہرین، سیاست داں اور قانون نافذ کرنے والے بھی شامل ہیں۔ ہمیں اپنی کوتاہیوں کو قبول کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ کے واقعات نے بالخصوص تعلیمی شعبہ کو متاثر کیا ہے اور لاکھوں نوجوان مرد و خواتین کے تعلیمی کیرئیر کے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے پولیس اور سیکوریٹی فورسس شدید اشتعال انگیزی کے باوجو د تحمل کا مظاہرہ کرتی رہی ہیں۔ نظم و ضبط کی صورتحال اب بتدریج معمول کی طرف لوٹ رہی ہے۔ گزشتہ مہینوں کے دوران بد امنی نے ریاست میں امن و امان ، ترقیاتی و جمہوری عمل کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور دیہی و شہری مجالس مقامی کے انتخابات کے لئے ماحول سازگار نہیں۔

Loss of lives during past six months most regrettable: Governor Vohra

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں