جسٹس کیہار کی ملک کے 44 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف برداری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-01-05

جسٹس کیہار کی ملک کے 44 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف برداری

Justice Khehar 44th Chief Justice of India
نئی دہلی
پی ٹی آئی
جسٹس جگدیش سنگھ کیہار جنہوں نے ججس کے تقرر کے لئے متنازعہ این جے اے سی ایکٹ کو ختم کرنے والی5رکنی دستوری بنچ کی قیادت کی تھی آج سپریم کورٹ کے44ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا ۔ صدر پرنب مکرجی نے یہاں راشٹرپتی بھون کے دربار ہال میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں64سالہ جسٹس کیہار کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا ۔ اس موقع پر نائب صدر حامد انصاری ، وزیر اعظم نریندر مودی اور قانون و انصاف کے وزیر روی شنکر پرساد وزیر فینانس ارون جیٹلی اور پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار سمیت کئی مرکزی کابینی وزراء اور اہم شخصیتیں موجود تھیں۔ جسٹس کیہار نے جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی جگہ لی ہے جو اس عہدہ پر ایک سال کی مدت کے بعد کل سبکدوش ہوجائیں گے ۔ جسٹس کیہار تقریباََ ساڑھے آٹھ ماہ تک اس عہدہ پر کام کرنے کے بعد اسی سال27اگست کو سبکدوش ہوجائیں گے ۔ اس عہدہ پر ان کی تقرری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا لیکن عدالت نے کل ہی اس سلسلہ میں داخل ایک درخواست کو مسترد کردیا تھا ۔ اس سے پہلے بھی عدالت نے ایسی دو درخواستوں کو مسترد کرچکی ہے ۔ عدالت نے30دسمبر کو وکلاء کے ایک گروپ کی درخواست کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا تھا کہ جسٹس کیہار کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدہ کے لئے نا اہل ماننے کی کوئی وجہ نہیں ہے ۔ سپریم کورٹ کے جج کے طور پر جسٹس کیہار کا کچھ اہم فیصلو ں میں اہم کردار رہا ہے ۔
یو این آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے19دسمبر2016کو جسٹس کیہر کو س پریم کورٹ کا44واں چیف جسٹس قرار دیا تھا۔ جسٹس جگدیش سنگھ کیہر نینی تا ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں ۔ 28اگست1952کو پیدا ہوئے جسٹس کیہر نے گورنمنٹ کالج چندی گڑھ سے1974میں گریجویشن کیا ۔ 1977میں پنجاب، چنڈی گڑھ سے لاء کی ڈگری حاصل کی۔1979میں ایل ایل ایم میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔1979میں ہی پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ چنڈی گڑھ میں پریکٹس شروع کی ۔ 1992میں پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بنے۔17نومبر2009ء کو نینی تال ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر ہوئے اور29نومبر کو چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف لیا ۔8اگست2010ء کو انہیں کرناٹک ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ۔ جسٹس کیہر نے جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی جگہ لی ہے جو اس عہدے پر ایک سال کی مدت کے بعد کل ریٹائر ہوئے ہیں۔ جسٹس کیہر تقریباََ ساڑھے آٹھ ماہ تک اس عہدے پر کام کرنے کے بعد اسی سال27اگست کو ریٹائر ہوں گے ۔ اس عہدے پر ان کی تقرری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا لیکن عدالت نے کل ہی اس سلسلے میں داخل کردہ ایک درخواست کو مسترد کردیا تھا ۔ اس سے پہلے بھی عدالت نے ایسی دو درخواستوں کو مسترد کیا تھا۔ اس نے30دسمبر کو وکلاء کے ایک گروپ کی درخواست کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا تھا کہ جسٹس کیہر کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کے لئے ناہل ماننے کی کوئی وجہ نہیں ہے ۔

Justice Khehar Sworn in as 44th Chief Justice of India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں