پاکستان کے خلاف ایک بار پھر غیرمتوقع کاروائی ممکن ہے - امیت شاہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-01-07

پاکستان کے خلاف ایک بار پھر غیرمتوقع کاروائی ممکن ہے - امیت شاہ

نئی دہلی
آئی اے این ایس
بی جے پی صدر امیت شاہ نے آ ج یہاں پارٹی عہدیداروں کی ایک میٹنگ میں کہا کہ اگر پاکستان ہندوستان کے خلاف بالواسطہ جنگ جاری رکھتا ہے تو نریندر مودی حکومت ایک بار پھر اس کے خلاف غیر متوقع کارروائی کرسکتی ہے ۔ پارٹی کے قومی عاملہ اجلس سے قبل امیت شاہ نے یہاں بی جے پی کے قومی عہدیداروں سے خطاب کیا۔ ان کے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہندوستانی فوج کے سرجیکل حملوں اور ایک ہزار و پانچ سو روپے کے نوٹ منسوخ کرنے کا مسئلہ چھایا رہا۔ انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف29ستمبر کو فوجی کارروائی کی ستائش کی اور کہا کہ اگر پاکستان دہشت گردوں کو روانہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھتا ہے توہندوستان ایک بار پھر اس کے خلاف سخت کارروائی کرسکتا ہے ۔ اس میٹنگ میں جن دیگر مسائل پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ان میں ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سدیپ بندوپادھیائے کی سی بی آئی کی جانب سے گرفتاری کے بعد مغربی بنگا میں پارٹی کارکنوں اور دفاتر پر حملوں کا مسئلہ بھی شامل تھا۔ قبل ازیں موصولہ اطلاع کے بموجب بی جے پی صدر امیت شاہ نے آج یہاں پارٹی کے دو روزہ قومی عاملہ اجلاس سے قبل پارٹی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کیا۔ توقع ہے کہ دو روزہ قومی عاملہ اجلاس میں سرکردہ پارٹی قائدین پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی کی انتخابی حکمت عملی کو قطعیت دیں گے ۔ پارٹی، نوٹ بندی کو جسے وہ کالے دھن اور کرپشن کے خلاف جنگ قرار دے رہی ہے ، اہم انتخابی موضوع بنانا چاہتی ہے ۔ اس کے علاوہ پاک مقبوضہ کشمیر میں سرجیکل حملوں اور موافق غریب اسکیمات سے بھی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ امیت شاہ نے دو روزہ قومی عاملہ اجلاس میں پیش کی جانے والی قرار دادوں کو قطیعت دی۔ بی جے پی پارٹی قائدین کو متحرک کرنا چاہتی ہے۔ تاکہ پانچ ریاستوں میں پارٹی کو کامیابی دلا سکے ۔ انتخابات کا فروری اور مارچ میں انعقاد عمل میں آئے گا۔ بی جے پی قائدین نے کہاکہ وہ ان ریاستوں میں جہاں انتخابات مقرر ہیں زمینی صورتحال پر تبادلہ خیال اور جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ پارٹی اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے موافق غریب اور موافق کمزور طبقات کے لئے کئے گئے کام کو کئی سرکاری اسکیمات کے حوالے سے جن میں وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اعلان کردہ حالیہ ترغیبات بھی شامل ہیں، استعمال کرنا چاہتی ہے ۔ توقع ہے کہ بی جے پی قیادت پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کو مقدم کرنے پر اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو نشانہ بنائے جانے کے مسئلہ کو بھی اٹھائے گی اور اسے مودی کے موافق غریب ایجنڈہ کو بھٹکانے کانگریس اور دیگر حریف جماعتوں کی ایک اور کوشش قرار دے گی۔ لکھنو کے حالیہ عرصہ میں وزیر اعظم کی ریالی میں عوام کی کثیر تعداد میں شرکت سے بھگوا کیمپ میں امیدیں جاگ گئی ہیں اور وہ اسے نوٹ بندی پر عوام کا مثبت رد عمل مان رہا ہے ۔ اسی کے پیش نظر توقع ہے کہ پارٹی نوٹ بندی اور اپوزیشن کی تنقیدوں کو بد عنوان افراد کو بچانے کی کوشش کے طور پر پیش کرے گی۔ توقع ہے کہ اس اجلاس میں دو قرار دادیں ایک سیاسی اور ایک اقتصادی منظور کی جائیں گی ۔ اس میٹنگ میں فوج کے گزشتہ سال سرحد پار کئے گئے سرجیکل حملوں کا بھی تذکرہ کیاجاسکتا ہے ۔

India may again take 'out of box' action against Pakistan: Amit Shah

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں