تمام کھاتے داروں سے PAN يا فارم-60 حاصل کئے جائیں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-01-09

تمام کھاتے داروں سے PAN يا فارم-60 حاصل کئے جائیں گے

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ٹیکس چوروں پر اپنا شکنجہ کستے ہوئے حکومت نے بینکوں سے کہا کہ وہ28فروری2017 تک بینک کھاتے رکھنے والے تمام اراد سے پین کارڈ دستیاب نہ ہونے کی صورت میں پرمننٹ اکاؤنٹ نمبر(پین) یا فارم60 حاصل کریں۔ سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسس ( سی بی ڈی ٹی) نے آج کہا کہ 28 فروری2017 تک موجودہ بینک کھاتوں میں جہاں پین دستیاب نہیں ہے، پین یا فارم 60 کو حاصل کرنے اور مربوط کرنے کے لئے انکم ٹیکس قاعدوں میں ترمیم کی گئی ہے۔ ایسے افراد جن کے پاس بینک کھاتے ہیں لیکن انہوں نے پین یا فارم60 داخل نہیں کیا ہے۔ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ28فروري 2017 بینک میں پین یا فارم ساٹھ داخل کریں۔ تاہم اس قاعدہ کا اطلاق بنیادی یا سیونگ بینک کھاتوں پر نہیں ہوگا جو زیرو بیلنس سیونگ کھاتے ہیں جن میں جن دھن کھاتے بھی شامل ہیں۔ عوام کی معمول کی بینک ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے ایسے سیونگ بینک کھاتے کھولے گئے تھے جن کے ساتھ مفت اے ٹی ایم کارڈ، ماہانہ اسٹیٹمنٹ اور چیک بک دی جاتی ہے ۔ گزشتہ ماہ آر بی آئی نے اس بات کو لازمی کردیا تھا کہ اگر پین یا فارم60 فراہم نہ کیاجائے تو خاطر خواہ ڈپازٹس یا بیلنس کے حامل کھاتوں سے رقم نکالنے کی اجازت نہ دی جائے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بینکوں اور ڈاک گھروں کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ کھاتوں میں یکم اپریل 2016 سے8 نومبر2016 تک کیش ڈپازٹس کے حوالہ سے تفصیلات پیش کریں جن میں نو نومبر دو ہزار سولہ سے تیس دسمبر دو ہزار سولہ کے دوران کیش ڈپازٹس صراحت کردہ حدود سے زیادہ تھے ۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ نئے قواعد کے تحت جس شخص کو پین یا فارم ساٹھ حاصل کرنا ضروری ہے اسے تمام دستاویزات پر پین یا فارم ساٹھ درج کرنا چاہئے اور محکمہ انکم ٹیکس میں پیش کی جانے والی تمام رپورٹس میں ان کا حوالہ دینا چاہئے۔

Govt asks banks to obtain PAN or Form 60 of account holders by February 28

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں