مسلمانوں کی خود اختیاری کے لئے وقف املاک استعمال کا فیصلہ - کل ہند وقف کانفرنس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-01-08

مسلمانوں کی خود اختیاری کے لئے وقف املاک استعمال کا فیصلہ - کل ہند وقف کانفرنس

نئی دہلی
پی ٹٰی آئی
مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ مرکز نے وقف جائیدادوں سے متعلق شکایات کا جائزہ لینے یک رکنی قانونی بورڈ قائم کیا ہے ۔ انہوں نے تمام ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ اس مقصد کے لئے اپنی سطح پر تین رکنی ٹریبونلس قائم کریں۔ انہوں نے یہاں کل ہند وقف کانفرنس سے خطاب کرت ہوئے کہا کہ حکومت نے وقف املا کو جنگی پیمانہ پر مافیاؤں کے پنجہ سے آزاد کرانے ایک مہم شروع کی ہے اور مسلمانوں کی سماجی و معاشی ترقی کے لئے ان کے استعمال پر زور دیا۔ مرکزی وزیر اقلیتی امور نے کہا کہ مرکزی سطح پر سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی زیر صدارت یک رکنی قانونی بورڈ قائم کیا گیا ہے ۔ تاکہ وقف املاک سے متعلق شکایات سے نمٹا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہتا حال چوبیس ریاستوں نے ٹریبولس قائم کئے ہیں۔ ہم دیگر ریاستوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی سطح پر شکایات کا جائزہ لینے ایسے ٹریبونلس قائم کریں ۔ نقوی نے اپنی تقریر میں ریاستی وقف بورڈ س کے سی ای اوز اور صدور نشین سے جو کانفرنس میں موجود تھے ، کہا کہ وہ وقف جائیدادوں کا مناسب استعمال کریں، تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجاسکے کہ انہیں مسلمانوں کی فلاح وبہبود کے لئے استعمال کیاجائے ۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں4,49,314رجسٹرڈ وغیر رجسٹرڈ وقف جائیدادیں ہیں۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ2006 میں یہ تخمینہ کیا گیا تھا کہ ریاستی وقف بورڈ کی سالانہ آمدنی ایک سو تریسٹھ کروڑ روپے ہے، جب کہ غیر منقولہ جائیدادوں کی قدر1.2لاکھ کروڑ روپے کے آس پاس ہے ۔ وقف جائیدادوں کی قدر کی دس فیصد آمدنی سے سلانہ بارہ ہزار کروڑ روپے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ یہ رقم مسلمانوں کی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی لاسکتی ہے ۔ نقوی نے یہ بھی کہا کہ مرکز، ریاستی حکومتوں کے تعاون سے اسکول، کالج، مالس، ہاسپٹلس، ہنر مندی کے فروغ کے مراکز اور دیگرادارے قائم کرے گا۔ ان اداروں سے حاصل ہونے والی آمدنی مسلمانوں کی تعلیمی یا دیگر ترقیاتی سر گرمیوں کے لئے استعمال کی جائے گی۔ یو این آئی کے بموجب مرکزی مملکتی وزیر امور مختار عباس نقوی نے کل ہند وقف املاک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نیشنل وقف ڈیو لپمنٹ کانفرنس اور وقف کونسل نے وقف املاک کو مسلمانوں کی سماجی، معاشی، تعلیمی خود اختیاری کے لئے استعمال کرنے کی غرض سے جنگی خطوط پر مہم شروع کردی ہے ۔

All India Waqf conference gets underway

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں