ششی کلا نے اے آئی اے ڈی ایم کے جنرل سکریٹری کا جائزہ حاصل کرلیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-01-01

ششی کلا نے اے آئی اے ڈی ایم کے جنرل سکریٹری کا جائزہ حاصل کرلیا

31/دسمبر
چینائی
پی ٹی آئی
ہزاروں حامیوں کے چنما وزھا گئی نعروں کے درمیان وی کے ششی کلا نے آج اے آئی اے ڈی ایم کے جنرل سکریٹری کا جائزہ حاصل کرلیا جو کہ پارٹی کا سب سے اعلیٰ عہدہ ہے ۔ اماں ہمیشہ میرے دل میں ہین۔ جذبات سے مغلوب ششی کلا نے جائزہ حاصل کرنے کے بعد یہ بات کہی اور مزید کہا کہ وہ33سال سے زائد عرصہ سے جیہ للیتا کے ساتھ پارٹی میٹنگوں میں رہتی تھیں اور اے آئی اے ڈی ایم کے کئی برسوں تک حکمرانی کو جاری رکھے گی۔ آنجہانی جیہ للیتا کی قریبی سہیلی و معاون پہلے پارٹی کے بانی ایم جی رامچندرن کے مجسمہ پر پھول مالا نذر کرنے اے آئی اے ڈی ایم کے پارٹی ہیڈ کوارٹر پر سخٹ سیکوریٹی میں پہ ونچیں جس کے بعد انہوں نے جیہ للیتا کے پورٹریٹ پر گلہائے عقیدت نچھار کئے۔ ششی کلا نے رسمی طور پر کاغذات پر دستخط کے بعد جائزہ حاصل کیا جس کے بعد انہوں نے باہر اکٹھا ہوئے حاضرین سے خطاب کیا۔پارٹی دفتر تک راستہ میں ان کا پرجوش خیر مقدم کیا گیا جن میں پارٹی قائدین اور کارکن شامل تھے۔ یہ تمام لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوئے تھے۔ پارٹی کارکن سڑک کی دونوں جانب قطار میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ یہ سڑک پوئیس گارڈن قیامگاہ سے پارٹی ہیڈ کوارٹر س تک جاتی ہے جو رویا پیتھا مقام پر واقع ہے ۔ ششی کلا ہلکے سبز رنگ کی ساڑی میں ملبوس تھیں جس کا بارڈ ر گلابی تھا ۔ وہ دونوں ہاتھ جوڑ کر سب کا شکریہ ادا کررہی تھیں۔ پوئیس گارڈن سے رویا پیٹا تک جانے والی تمام سڑکوں کو پارٹی پرچموں اور جیہ للیتا اور ششی کلا کے پورٹریٹ سے سجایا گیا تھا۔ ششی کلا کی چنما کی حیثیت سے ستائش ایک ہورڈنگ کو بھی دیکھا گیا۔ اے آئی اے ڈی ایم کے پرسیڈیم چیر مین ای مدھو سودھن پارٹی خازن و چیف منسٹر پینر سیلوم، سینئر لیڈر و لوک سبھا ڈپٹی اسپیکر ایم تھمبی دورائے نے ششی کلا کا استقبال کیا اور ان کے ہمراہ پارٹی دفتر تک گئے۔ جہاں پارٹی آفس میں پنیر سیلوم سے تبادلہ خیا ل ہوا۔
AIADMK unanimously elects Sasikala as general secretary

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں