نوٹ بندی سے ملک کو کتنا معاشی نقصان ہوا - مودی سے راہل کے سوالات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-12-31

نوٹ بندی سے ملک کو کتنا معاشی نقصان ہوا - مودی سے راہل کے سوالات

نئی دہلی
پی ٹی آئی
نوٹ بندی کے پچاس دن گزرجانے کے بعد کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج8نومبر سے برآمد کئے گئے کالے دھن کی رقم کے بشمول پانچ سوالات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اس ڈرامائی فیصلہ کی وجہ سے ملازمتوں کی تعداد کو نقصان پہنچنے پر کانگریس نائب صدر نے ٹویٹر پر مودی سے یہ سوال کیاکہ انہوں نے فیصلہ لینے اور حیرت ناک اقدام سے قبل کس سے مشاورت کی تھی اور کیوں ماہرین معاشیات اور آر بی آئی سے کوئی مشورہ نہیں کیا گیا تھا۔ یہ سوالات قوم سے وزیر اعظم کے خطاب سے ایک دن قبل اٹھائے گئے ہیں۔ راہول نے یہ جاننا چاہا کہ8نومبر سے جب کہ پرانے نوٹوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، چھ مہینے قبل کتنے لوگوں نے پچیس لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم بینک کھاتوں میں جمع کی تھی۔ پورا ہندوستان آپ سے ان سوالات کے جوابات کا منتظر ہے نوٹ بندی کے پچاس دن مکمل ہوچکے ہیں ، اور ہندوستان ان پانچ سوالوں کے آپ سے جوابات کا منتظر ہے ۔ راہول گاندھی نے تویٹرپر سوال کیا کہ 8نومبر کے بعد برآمد کردہ کالے دھن کی رقم، ملک کی معیشت کو ہونے والے نقصان، ملازمتوں سے محرومی کی تعداد اور نوٹ بندی کی وجہ سے کئی افراد کی موت کا آیا معاوضہ ادا کیا گیا ہے جس کے لئے تمام نے نوٹ بندی پر وزیر اعظم سے مشاورت کی تھی ، ماہرین معاشیات اور آر بی آئی سے مشاورت نہیں کی گئی۔ کس نے8نومبر سے جب کہ نوٹ بندی کی گئی، پہلے چھ مہینے تک بینک اکاؤنٹس میں پچیس لاکھ سے زائد رقم ڈپازٹ کرائی۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر راؤل گاندھی نے یہ سوال کیا۔ راہول اس اقدام کو دنیا کی تاریخ کا واحد انتہائی من مانی فیصلہ قرار دے چکے ہیں جس سے1.3بلین افراد متاثر ہوئے ہیں۔
نئی دہلی
پی ٹی آئی
دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے وزیر صحت ستیندر جین کے او ایس بی کے طور پر تقرر کے سلسلہ میں سی بی آئی کی جانب سے ایک ایف آئی آر درج کرانے کے بعد مرکز سے کہا کہ ان کی حکومت کی جانب سے کئے گئے تمام تقررات کی جانچ کرائی جائے ۔ انہوں نے یہ ادعا کیا کہ وہ کسی تحقیقات سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ نے حکومت دہلی کی تقرر کردہ کمیٹی سہارا، برلا پیپرس کوقبول نہ کئے جانے پر بھی حیرت کا اظہار کیا ۔ جین پر سی بی آئی کی جانچ کے سلسلہ میں کجریوا ل نے آج کہا کہ مرکزی حکومت دہلی سرکار کے ذڑیعہ کی گئی تمام تقرریوں کی جانچ کروالیں، وہ اس سے پی چھے ہٹنے والی نہیں ہے ۔ سی بی آئی نے جین پر او ایس ڈی کے تقرر کے سلسلہ میں ایف آئی آر درج کی ہے ۔ کجریوا ل نے کہا کہ ہم کسی بھی قسم کی جانچ سے ڈرنے والے نہیں ہیں، کیا مرکزی حکوتم دہلی سرکار کے ذریعہ کئے گئے تقرر کمیٹی سے سہارا، برلا معاملہ کی جانچ کرانے کے لئے تیار ہوگی؟ چیف منسٹر نے ٹویٹ کرکے کہا کہ آپ ا پنی کمیٹی بنالو، ہماری سارے تقررات کی جانچ کرالو، ہم ایک کمیٹی بناتے ہیں ، اس سے سہارا، برلا رشوت معاملہ کی جانچ کرالو تو وہ منظور ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی، سہارا۔ برلا سے رشوت کھاکر ایمانداروں پر کیس کرتے ہو، چوری اور سینہ زوری، کجریوا ل نے کہا کہ ہمیں کسی جانچ سے ڈر نہیں لگتا کیوں کہ ہم نے کچھ غلط نہیں کیا ہے ۔ پھر آپ کو جانچ سے کیوں ڈرلگتا ہے، جین پر سی بی آئی کی ایف آئی آر کے سلسلہ میں کجریوا ل نے الزام لگایا کہ بیورو نے وزیر صحت کے خلاف سات اور ڈپٹی چیف منسٹر پر دو معاملے درج کئے ہیں لیکن اس کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے ۔

demonetisation, rahul gandhi attacks PM Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں