خاتمہ غربت کے لئے عوام اور ادارہ جات کی متحدہ کوششیں ضروری - پرنب مکرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-12-31

خاتمہ غربت کے لئے عوام اور ادارہ جات کی متحدہ کوششیں ضروری - پرنب مکرجی

بنگلورو
پی ٹی آئی
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہا کہ اندرون ملک تمام شعبوں میں تعاون کا جذبہ خود مکتفی ہونے خود پر انحصار کرنے اور خود پر بھروسہ کرنے کے قابل بننے میں مددگار ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ترقیاتی مقاصد، حکومت اور عوامی تنظیموں اور ذیلی ادارہ جات ایک دوسرے کے تعاون کے ساتھ حاصل کیاجاسکتا ہے بنگلور ایک تعلیمی مرکز اور صحت کے شعبہ میں ہندستان کے انحصار کے ایک مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے ۔ مکرجی نے کہاکہ شکر ہے کہ ماہرین تعلیم، ہمدرد، میڈیکل پریکٹیشنرس اور سائنسدانوں نے اپنے شہر کو تعلیم و صحت دونوں کا ایک مرکز بنایا ہے ، مجھے اس کے ضمن میں کوئی شبہ نہیں ہے ۔ جس میں عوامی علاقہ کے تعاون کے جذبہ کو فروغ حاصل ہورہا ہے اور ہمارے ملک کو خود مکتفی ، خود انحصار اور خود پر اعتبار کرنے والے میں تبدیل کیا ہے ۔ صدر جمہوریہ، ادامیہ چیتنا سیوا اتسو2017ء کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کررہے تھے جس میں کرناٹک کے گورنر ویجو بھائی رودا بھائی والا دیگر کے علاوہ چیف منسٹر سدارامیا نے شرکت کی ۔ ادامیہ چیتنا ایک خیراتی ادارہ ہے جو ان کی آنجہانی ماں گریجانا رائن شاستری کی یاد میں1997میں مرکزی وزیر اننت کمار کی جانب سے شروع کیا گیا تھا جس کے وہ سرپرست ہیں۔ ایک اچھے اور تعلیم و صحت اس کا مغز ہے ۔ اننت کمار کی اہلی تیجسوانی کی ادامیہ چیتنا کے توسط سے سماعت کے لئے ان کی خدمت کی ستائش کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہم کو ہرکام کرنے کے لیے حکومت سے توقع نہیں رکھنا چاہئے ۔ کئی ایسے مسائل ہیں جو ہمارے اپنے بل بوتے پر حل نہیں ہوسکتے ۔ پرنب مکرجی نے آج بھوک کے خاتمہ اور بھوکے بچوں کو با اختیار بنانے کے لئے بلا لحاظ معاشی موقف عوام کی جانب سے ایک متحدہ کوشش کی اپیل کی جو ملک اور خاندان کا مستقبل ہیں۔ یہاں اڈامیہ چیتنا سیوا اتسو2017میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت تنہا اس مقصد کو حاصل نہیں کرسکتی بلکہ عوام اور ادارہ جات کی ایک متحدہ کوشش ایسا کرتی ہے ۔ پرنب مکرجی نے مرکزی وزیر اننت کمار کی اہلیہ ڈاکٹر تیجسونی کی زیر صدارت اڈامیہ چیتنا فاؤنڈیشن کی جانب سے کرناٹک اور اس سے باہر غریب اسکولی بچوں کو دوپہر کا کھانا فراہم کرنے کے لئے اس کے تفصیلی پروگرام کی اس کی خدمات کی ستائش کی ۔ کرناٹک اور اس کے باہر فاؤنڈیشن کی غذا کی فراہمی خدمات اسکولی بچوں کے لئے قابل ستائش ہے اور اس کی گنجائش کے مطابق اس فاؤنڈیشن کی خدمات کی کامیابی کا انحصار ہے ، خاص کر بانی تیجسونی اور عطیہ دہندگان اس خدمت کے لئے قابل تعریف ہیں ۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ دنیا میں کئی مسائل ہیں جو تنہا حکومتوں کی جانب سے حل نہیں کئے جاسکتے ، اس کے لئے انفرادی اور ادارہ جات سے عطیات کی ضرورت ہے ، عوام کو متحدہ طور پر بھوک کے خاتمہ میں حصہ لینا چاہئے ۔ پرنب مکرجی نے کوپن ہیگن ڈنمارک میں ایک ایسے ہی اقدام میں ایک سمٹ کی تعریف کی جس کی انہوں نے صڈارت کی تھی ، جب حکومتوں اور قوموں کے سربراہوں نے متحدہ طور پر ادارہ جات کو دنیا بھر میں غریب اور بھوکے بچوں کی مدد کی اسکیمات شروع کرنی چاہئے، ہم اس قسم کے عدم مساوات کا خاتمہ چاہتے ہیں اور بھوکے بچے ہمارے سماج اور ہمارے خاندان کا مستقبل اور اثاثہ ہیں۔

Prez: Cooperative spirit will help country become self-reliant

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں