نیوکلیئر صلاحیت کے پرتھوی میزائل کا کامیاب تجربہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-11-22

نیوکلیئر صلاحیت کے پرتھوی میزائل کا کامیاب تجربہ

21/نومبر
بالا سور
یو این آئی
ہندوستان نے آج نیو کلیئر صلاحیت کے وسط فاصلاتی زمین سے زمین پر نشانہ لگانے کے حامل پرتھویIIکا کامیاب تجربہ کیا۔ اوڈیشہ کے بالا سور ضلع کے چاندی پورٹسٹ رینج سے پرتھویIIمیزائل کایہ تجربہ کیا گیا۔ آئی ٹی آر ذرائع نے بتایا کہ ڈی آر ڈی او کی طرف سے تیار کئے گئے پرتھویIIمیزائل کا تجربہ ایک موبائل لانچر کے ذریعہ صبح نو بجکر چالیس منٹ پر کیا گیا۔ یہ پہلی میزائل ہے جسے ڈی آر ڈی اونے انٹیگر یٹیڈ گائیڈ میزائل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت تیار کیا تھا۔ پانچ سے ایک ہزار کلو گرام وزنی ہتھیار لے جانے کی اہلیت کے حامل اس میزائل کو ملک میں ہی تیار کیا گیا ہے ۔ سطح سے سطح پر350کلو میٹر کی دوری تک مارکرنے والی پرتھوی میزائل میں رقیق ایندھن والے دوانجن لگائے گئے ہیں۔ اسے رقیق اور ٹھوس دونوں طرح کے ایندھن سے چلایا جاسکتا ہے ۔ یہ میزائل روایتی اور نیو کلیئر دونوں طرح کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ تجربہ کے دوران وہاں آئی ٹی آر، ڈی آر ڈی او کے عہدہدار اور سائنسدا ں موجود تھے۔

India Successfully Conducts Twin Trial Of Prithvi-II Missile

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں