سری نگر کے مضافات میں سرکاری عمارت پر دہشت گردوں کی یلغار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-11

سری نگر کے مضافات میں سرکاری عمارت پر دہشت گردوں کی یلغار

سری نگر
پی ٹی آئی
سری نگر کے مضافات میں واقع علاقہ پمپور میں ایک سرکاری عمارت کے اندر روپوش انتہا پسندوں اور سیکوریٹی فورسس کے درمیان شدید ترین فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔ جس میں تا حال ایک فوجی زخمی ہوگیا ہے ۔ یہ آٹھ ماہ سے بھی کم عرصہ کے دوران اس کامپلکس پر دوسرا دہشت گرد حملہ ہے ۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ دو تا تین انتہا پسند آج صبح کی اولین ساعتوں میں انٹر پرینر شپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کامپلکس میں داخل ہوگئے۔ اور عمارت میں سے ایک عمارت کے اندر پوزیشنس کو سنبھال لیا ۔ عہدیدار موصوف نے کہا کہ انتہا پسند ہوسکتا ہے کہ ندی میں سے کامپلکس میں داخل ہوئے ہیں، لیکن اس بارے میں صحیح نتیجہ اس وقت اخذ کیا جاسکا جب آپریشن ختم ہوجائے گا ۔ متذکرہ عہدیدار نے کہا کہ انتہا پسندوں نے کامپلکس کے اندر داخل ہونے کے بعد ایک ہاسٹل کے کمرہ میں چند توشکوں کو آگ لگادی تاکہ پولیس اور دیگر سیکوریٹی فورس کو اس جانب متوجہ کیاجاسکے جو عمارت سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھنے کے بعد چند منٹ کے اندر اس مقام کو پہنچ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی فائرنگ کے تبادلہ میں ایک سپاہی کو زخم آیا۔ اس عہدیدار نے کہا کہ سیکوریٹی فورسس نے انتہا پسندوں کا صفایا کردینے کی کوشش میں مارٹر شیلس، ہلکی مشین گنوں اور چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا لیکن اب تک ان کی کوششوں میں کامیابی نہیں ملی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ای ڈی آئی کامپلکس کا محاصرہ کرلیا گیا ہے اور آپریشن ہوسکتا ہے کہ کل تک جاری رہے گا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کامپلکس آس پاس سخت ترین چوکسی کو برقرار رکھا جائے گا تاکہ انتہا پسند رات کے دوران فرار ہونے میں کامیاب نہ ہوسکیں ۔ انتہا پسندوں نے جاریہ سال فروری کے دوران بھی ای ڈی آئی بلڈنگ کو نشانہ بنایا تھا ۔ اس آپریشن میں جو اڑتالیس گھنٹوں تک جاری رہا تھا ۔ پانچ سیکوریٹی ملازمین ہلاک ہوگئے تھے جن میں دو نوجوان آرمی آفیسرس بھی شامل تھے ، علاوہ ازیں انسٹی ٹیوٹ کا سیویلین ملازم بھی ہلاک ہوگیا تھا ۔ اس جھڑپ میں تین انتہا پسندوں کی بھی ہلاکت واقع ہوئی تھی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں