سرجیکل اسٹرائک الفاظ کا استعمال ترک کر دیا ہے - وزیر دفاع منوہر پاریکر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-24

سرجیکل اسٹرائک الفاظ کا استعمال ترک کر دیا ہے - وزیر دفاع منوہر پاریکر

پاناجی
پی ٹی آئی
جموں و کشمیر میں خط قبضہ کے پار فوج کے حملوں’’سرجیکل اسٹرائک‘‘ سے متعلق وزیر دفاع منوہر پاریکر کے مختلف بیانات پر چو طرف تنقیدوں کے بعد پاریکرنے آج کہا کہ انہوں نے اسٹرائک کا لفظ استعمال کرنا ترک کردیا ہے ۔ گزشتہ ماہ ستمبر میں پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں فوج کے سرجیکل حملوں پر پاریکر کے بیانات اپوزیشن کی جانب سے سخت تنقیدوں کے بعد وزیر دفاع منوہر پاریکر جو اپنی آبائی ریاست گواکے ستاری تحصیل میں ہیلی کاپٹرس کے مینٹیننس یونٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں موجود عوام کو ان کی مقامی زبان میں بات کروں گا۔ مجھے مقامی عوام سے ان کی زبان میں بات کرنے کا بہت کم موقع ملتا ہے لیکن میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں کسی بھی تنازعہ کو نہیں چھیڑوں گا۔ میں نے پہلے ہی لفظ اسٹرائک کا استعمال ترک کردیا ہے ۔ پاریکر نے تقریب میں چیف منسٹر گوا ل کشمی کانت پارسیکر کی تقریر کے بعد لطیف پیرائے میں کہاکہ آپ نے اپنے خطاب میں لفظ اسٹرائک کو مزدوروں کے مسائل سے جوڑ دیا ہے ۔ سرجیکل حملوں پر ثبوت مانگنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے17اکتوبر کو پاریکر نے سرجیکل اسٹرائک کا سہرا آر ایس ایس کے سرباندھتے ہوئے کہا تھا کہ سرحد پار کیا گیا حملہ سرجیکل اسٹرائیک، آر ایس ایس کی تعلیمات کا نتیجہ ہے ۔ اس کے علاوہ وزیر دفاع نے یوپی اے کے دور حکومت میں کئے گئے فوج کی جانب سرحد پار کئے گئے سرجیکل حملہ کے دعوؤں کو مسترد کردیا تھا ۔ پاریکر نے اس بیان پر کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپنے وزیر دفاع کو سدھارنے کا مطالہ کیا تھا ۔ اس کے علاوہ کانگریس نے بی جے پی صدر امیت شاہ سے بھی مسلح افواج سے معافی چاہنے کا مطالبہ کیا تھا۔ پارک مقبوضہ کشمیر کے سات مقامات پر دہشت گردوں کے اڈوں پر فوج نے حملہ کرتے ہوئے کئی دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔ یہ حملہ28اور29ستمبر کی درمیانی رات انجام دیا گیا تھا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں