ہندوستانیوں میں قومی سلامتی کا احساس بڑھ رہا ہے - وزیر دفاع منوہر پاریکر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-18

ہندوستانیوں میں قومی سلامتی کا احساس بڑھ رہا ہے - وزیر دفاع منوہر پاریکر

احمد آباد
پی ٹی آئی
وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا کہ ہندوستانی فوج پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے ۔ انہوں نے خط قبضہ کے ہمراہ سرجیکل حملوں کا ثبوت مانگتے والوں کو بھی نشانہ بنایا ہے ۔ انہوں نے کہا پچھلے پانچ چھ برسوں سے مسلسل خلاف ورزیاں ہورہی ہیں ۔ آپ اعداد و شمار دیکھ سکتے ہیں ، لیکن اب ایک ہی چیز تبدیل ہوئی ہے کہ ہم موثر جواب دے رہے ہیں ۔ سیکوریٹی تفاوت کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر پاریکر نے کہا جب آپ کچھ کرتے ہیں اور ان میں تفاوت ہو تب غلطیوں کو درست کیاجانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ سرجیکل حملوں کی وجہ سے ہندوستانیوں میں قومی سلامتی کی بابت ایک موثر انداز میں حساسیت بڑھی ہے ۔ حملہ کے روز سے آج تک کئی سیاست دانوں کی جانب سے ثبوت طلب کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے یہ بات کسی کا نام نہ لیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا جب ہندوستانی فوج نے کچھ کرنے کے بارے میں کہا ہے تو ہمیں اس پر یقین کرنا چاہئے۔ یہ فوج دنیا کی بہترین، پروفیشنل اور بہادر فوج ہے اور بڑی ہم آہنگی رکھتی ہے ۔ میں احمد آباد میں محسوس نہیں کرتا کہ کسی نے فوج سے ثبوت مانگا ہو ۔سرجیکل حملہ کے بعد دو اچھی چیزیں ہوئی ہیں۔ پہلی چیز یہ کہ سوائے چند سیاست دانوں کے ہر ہندوستانی کی آہنگی میں اضافہ ہورہا ہے اور وہ بہادر سپاہیوں کیساتھ ہیں اور دوسری چیز یہ کہ ہم نے (ہندوستانیوں نے) ایک بڑے موثر انداز میں قومی سلامتی کی بابت حساسیت حاصل کی ہے ۔ وزیر دفاع نے یہاں نرما یونیورسٹی کی ایک تقریب میری فوج کو جانیے کے موقع پر یہ بات بتائی ۔ پاریکر نے اس طرح کے پروگرام کا اہتمام کرنے پر یونیورسٹی کی ستائش کی اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ فوج میں داخلہ لیں ۔ بعد ازاں پاریکر نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ایک چیز واضح ہے کہ ان کی حکومت قومی سلامتی کے لئے بے حد سنجیدہ ہے ۔ پاکستانی متصلہ سرحد سے گجرات میں لوگوں کی غیر قانونی در اندازی پر پاریکر نے کہا بی ایس ایف سرحد پر سیکوریٹی کو سخت بنارہی ہے ۔ آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ یہ ایک مشکل مقام ہے، جہاں ہم باڑھ نصب نہیں کرسکتے، کیوں کہ یہ دلدلی علاقہ ہے ۔ ہم ٹکنالوجی کا استعمال کریں گے اور دراڑ کو پر کریں گے ، تاکہ ہمارے علاقہ میں کسی غیر قانونی فرد کے داخل نہ ہونے کا تیقن دیاجائے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں