آندھرا اور تلنگانہ تلگو ریاستوں میں روشنی کا تہوار جوش و خروش سے منایا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-31

آندھرا اور تلنگانہ تلگو ریاستوں میں روشنی کا تہوار جوش و خروش سے منایا گیا

30/نومبر
حیدرآباد
یو این آئی
دیوالی، روشنیوں کا تہوار جو بدی پر نیکی کی فتح کی علامت ہے ، اس تہوار کو مذہبی جوش و خروش کے ساتھ دو تلگو ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں منایا گیا ۔ صبح سے ہی ہندو بھکت دونوں ریاستوں کے بڑے و چھوٹے مندروں پر پہنچے اور دیوتاؤں بالخصوص دولت کی دیوی مہا لکشمی کی خصوصی پوجا کی۔ دونوں ریاستوں کے بڑے مندروں میں جہاں دیوالی تقاریب منعقد ہوئیں، ان میں تروملاکا سری وینکٹیشور سوامی مندر اور وجئے واڑہ کا اندرا کیلا دری پہاڑ پر واقع درگا مندر (جہاں درگا ماتا کو مہا لکشمی کا روپ دیا گیا)شامل ہیں۔ را ج بھون حیدرآباد میں پرجا دربار کا انتظام کیا گیا تاکہ عام لوگ تلگو ریاستوں کے مشترکہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن کو دیوالی کی مبارکباد پیش کریں۔ چیف سکریٹری تلنگانہ راجیو شرما اور ڈائرکٹر جنرل آف پولیس انوراگ شرما ان نامور شخصیتوں میں شامل ہیں جنہوںنے گورنر اور مسز وملا نرسمہن کو دیوالی کی مبارکبار پیش کی ۔ کاروباری افراد نے اپنے سلیقہ سے سجائی شاپس میں جنہیں روشنیوں سے منور کیا گیا تھا، مہا لکشمی کی پوجا کرنے کے بعد اپنے اکاؤنٹ بکس کھولے۔پوجااور تقاریب کے بعد ہندووں نے رشتہ داروں ،پڑوسیوں اور ردوستوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔شام ہونے پر عوام بالخصوص نوجوانوں نے آتشبازی کی تیاری شروع کردی کیونکہ ایٹم بموں کی آواز اور روشنی کے پھوٹے کے بغیر دیوالی نامکمل ہوتی ہے ۔ اس موقع پر آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے وزرائے اعلیٰ بالترتریب این چندرا بابو نائیڈو اور اس کے چندر شیکھر راؤ نے عوام کودیوالی کی مبارکباد پیش کی ۔ منصف نیوز بیورو کے بموجب چیف منسٹرکے چندر شیکھر راؤ نے آج راج بھون پہنچ کر گورنر ای ایس ایل نرسمہن اور ان کی اہلیہ وملا نرسمہن کو دیپاولی کی مبارکباد پیش کی۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تقریبا45منٹ تک را بھون میں وقت گزارا اور گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے سیاسی و غیر سیاسی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ بتایاجارہا ہے کہ چیف منسٹر نے گورنر کو حیدرآباد میں آندھرا پردیش سکریٹریٹ کی خالی عمارتیں حکومت تلنگانہ کو واپسکرنے کے متعلق اپنے مطالبہ کو یا ددلایا۔ یہاں اس بات کا ذکرہ ضروری ہے کہ تلنگانہ کابینہ نے ایک قرار داد منظور کرتے ہوئے گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے خواہش کی تھی کہ آندھرا پردیش کے نظم و نسق کو امراوتی منتقل کردئیے جانے کے بعد خالی ہوچکی اسمبلی، کونسل ، سکریٹریٹ کی عمارتوں کو تلنگانہ کے حوالہ کیاجائے ۔ دوسری طرف چیف منسٹر آندھرا پردیش نے اعلان کیا تھا کہ آندھرا پردیش کابینہ ، حکومت تلنگانہ کی درخواست پر غور کرے گی اور مناسب فیصلہ لیاجائے گا۔ دریں اثناء عوام کی بڑی تعداد نے راج بھون پہنچ کر روشنیوںکے تہوار دیپاولی کی مبارکباد دی۔ آج صبح گیارہ بجے تا دوپہر بارہ بجے راج بھون میں پرجا دربار منعقد کیا گیا۔ عوام کی بڑی تعداد راج بھون پہنچ کر گورنر اور لیڈی گورنر کو مبارکباد پیش کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں