یکساں سول کوڈ مسئلہ پر مباحث کرائے جائیں - بی جے پی رکن پارلیمنٹ دیونارائن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-17

یکساں سول کوڈ مسئلہ پر مباحث کرائے جائیں - بی جے پی رکن پارلیمنٹ دیونارائن

نئی دہلی
یو این آئی
بزرگ بی جے پی قائد حکم دیونارائن یادو(رکن پارلیمنٹ) نے آج ان سماج وادیوں کو نشانہ تنقیدب نایا جو اپنی ووٹ بینک کی سیاست کے لئے یکساں سول کوڈ کی مخالفت کررہے ہیں ۔ رام منوہر لوہیا کے پیرو، یادو نے اپنے صحافتی بیان میں اس مسئلہ پر لوہیا کے موقف کی یاددہانی کرائی۔ انہوںنے کہا کہ لوہیا نے یکساں سول کوڈ کا مسئلہ اٹھایا تھا ۔ انہوںنے چند سیاسی مشیروں کے ان اعتراضات کو مسترد کردیا تھا کہ انتخابات کے موقع پر ایسے حساس معاملات کو نہیں چھیڑاجانا چاہئے، تاکہ اقلیتی طبقہ کے ووٹوں سے محرومی سے بچا جاسکے ۔ یادو نے کہا کہ اس کے برعکس لوہیا کاخیال یہ تھا کہ ایسے مسائل پر عوام میں مباحث ہونے چاہئیں اور انتخابات کا وقت ایسے بنیادی مسائل کو اجاگر کرنے کا درست وقت ہوتا ہے ، تاکہ حساس معاملات پر عوامی رائے متعین کی جاسکے ۔ سماج وادیوں پر تنقید کرتے ہوئے یادو نے کہا کہ انہیں ووٹ بینک پر نظر رکھنے کے بجائے لوہیا سے رہنمائی ھاصل کرنی چاہئے ۔ یادو نے کہا لا کمیشن نے اس مسئلہ پر عوام کی رائے طلب کی ہے ۔ نام نہاد سماج وادیوں کو اسے سیاسی تنگ نظری سے نہیں دیکھنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ جب ہندو کوڈ کا بل منظور کیاجارہا تھا تو چند دائیں بازو تنظیموں نے اس کی مخالفت کی تھی ، لیکن اس وقت کی حکومت نے اس کی منظوری کو یقینی بنایا تھا۔ مدھو بنی کے رکن پارلیمنٹ نے یہ تبصرہ سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کی جانب سے لکھنو میں دئیے گئے بیان کے بعد کیاہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہر برادری کو اپنی مذہب کتب پر عمل کرنے کا حق حاصل ہے ۔ ملائم سنگھ یادو نے کہا تھا کہ اس مسئلہ پر کوئی بحث نہیں ہونی چاہئے اور انہوں نے رام منوہر لوہیا کے خیالات پیش کئے تھے ۔ مدھوبنی قائد نے سماج وادیوں کو انتباہ دیا کہ ووٹوں کی سیاست کی خاطر اس مسئلہ پر رام منوہر لوہیا کے خیالات کی غلط تشریح نہ کریں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں