ہندوستانی افواج کی قربانیوں پر وزیراعظم دلالی کر رہے ہیں - راہل گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-07

ہندوستانی افواج کی قربانیوں پر وزیراعظم دلالی کر رہے ہیں - راہل گاندھی

نئی دہلی
آئی اے این ایس
کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے اپنے تازہ بیان میں وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوجی جوانون کی نعشوں پر تجارت کررہے ہیں ۔ قبل ازیں کانگریس کے قائد سنجے نروپم نے کہا تھا کہ ہندوستانی افواج نے پاکستان مقبوضۃ کشمیر(ایل او سی) میں سرجیکل حملے نہیں کئے تھے ،کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے جمعرات کے دن الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جوانوں کے خون کے پیچھے چھپ رہے ہیں ۔ سمجھاجاتا ہے کہ گاندھی کا یہ تبصرہ بڑے تنازعات کو جنم دے گا جب کہ ان کی پارٹی نے سرجیکل حملوں پر حکومت کی تائید کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جوان ہیں جنہوںنے خون دیا ہے، جنہوں نے سرجیکل حملہ کیا ہے ، ان کے خون کے پیچھے آپ( مودی) چھپے ہوئے ہیں۔ ان کی (جوانوں) آپ(مودی)دلالی کررہے ہیں۔ ان کا یہ حملہ کچھ ہی دن بعد سامنے آیا جب کہ قبل ازیں انہوں نے مودی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے پہلی مرتبہ دو سال میں وزیر اعظإ جیسا کام کیا۔ گاندھی یہاں ایک ریالیس سے خطاب کررہے تھے ، یہاں انہوں نے ڈیرویا سے دہلی کسان یاترا، جو کہ اتر پردیش کے انتخابات سے قبل کئے ۔ ہندوستانی فوج نے اپنے ملک کے لئے کام کیا، تم اپنا کام کرو ، کانگریس نائب صدر نے مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا۔ گاندھی قومی دارالحکومت میں ایک ریالی سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوںنے مودی پر ملک کی عوام سے جھوٹے وعدے کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مودی جی نے وعدہ کیا تھا کہ ہر شہری کے لئے بینک اکاؤنٹ کھولیں گے تاہم ان اکاؤنٹ میں کوئی رقم نہیں ہوگی۔ ان کے تمام وعدے جھوٹے ہیں ۔ مودی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کے دوست خوش ہیں کیوں کہ دولت ان کی جیبوں میں بھرتی جارہی ہے ، وہ اور ان کے پندرہ اعلیٰ بزنس مین خوش ہیں جب کہ ملک کے کسان، مزدور اور دکاندار خوش نہیں ہین۔ مودی جی نے کہا تھا کہ ان کا چھپن انچ کا سینہ ہے اور وہ رشوت ستانی سے لڑیں گے ، تاہم اس کے بجائے انہوں نے فیر اینڈ لولی اسکیم لے آئے جس کی بدولت کالے دھن کو ملک کے چوروں کے لئے سفید میں تبدیل کرنے کا موقع مل گیا۔
میرٹھ
آئی اے این ایس
کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے انتخابی وعدوں کی تکمیل میں ناکام ہوگئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کالا دھن واپس لانے کے تعلق سے بھی انہوں نے وعدہ کیا تھا لیکن اب عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے وہ مختلف اسکیمات کا اعلان کررہے ہیں ۔ راہول گانھی نے کہا کہ وزیر اعظم کو چاہئے کہ وہ کالا دھن واپس لانے کے لئے موثر اقدامات کرے ۔ اس کے علاوہ کرپشن کی روک تھام کے لئے بھی موثر اقدامات کئے جانے چاہئے لیکن وہ اپنے اس وعدے کی تکمیل میں ناکام ہوگئے ہیں ۔ کانگریس کے سینئر قائد نے ان تاثرات کااظہار یہاں کسان یاترا کے آخری مرحلہ کے دوران عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کسان یاترا کا آغاز میرٹھ سے کیا گیا ہے اور اس کا اختتام دہلی کی پارلیمنٹ اسٹریٹ پر عمل میںآ ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ کسانوں کے علاوہ تاجروں اور بزنس مین کے لئے سہولتیں فراہم کی جائٰں گی لیکن اس سلسلہ میں وہ پیشرفت کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ کئی کاروباری افراد کو رقومات کے حصول میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ صرف ایسے تاجرین اور کاروباری افراد کو ہی سہولتوں سے استفادہ کا موقع فراہم کیاجارہا ہے جن کے وزیر اعظم کے ساتھ تعلقات بہتر ہیں ۔ انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ اگر اتر پردیش مین کانگریس کو بر سراقتدار لایاجائے تو وہ عوامی مسائل کی بعجلت ممکنہ یکسوئی کی کوشش کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ صرف پندرہ کاروباری افراد کو ہی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جن کے وزیر اعظم کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آیا کسی حکومت میں اس طرح کا عمل ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ عوام کے تمام طبقات کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں اور حکومت کی اسکیمات سے تمام کو استفادہ کے مواقع فراہم کئے جائیں ۔

PM Modi hides behind blood of jawans, says Rahul Gandhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں