جوان کی نعش کو مسخ کرنا سفاکانہ حرکت - حکومت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-30

جوان کی نعش کو مسخ کرنا سفاکانہ حرکت - حکومت

29/نومبر
نئی دہلی
یو این آئی
سرحدپر ایک فوجی جوان کی نعش کا پاکستانی سپاہیوں کی بلا اشتعال فائرنگ کی آڑ میں در اندازی کرنے والے عسکریت پسندوں کی جانب سے مثلہ(ہاتھ پیر کاٹنا) کئے جانے پر حکومت کی اعلیٰ سطح پر شدید برہمی پائی جاتی ہے ، جب کہ سینئر وزراء نے اس سفاکانہ حرکت کی سخت مذمت کی ہے ۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے مسلح افوا ج کی جانب سے اس کا منہ توڑ جواب دینے کا انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اس طرح کی بزدلانہ حرکتوںپر گھٹنے نہیں ٹیکے گا۔ انہوں نے واقعہ پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فورسس منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، اور ملک اپنا سر ہمیشہ فخر سے بلند رکھے گا۔ جموں و کشمیر کے ماچھل سیکٹر میں کل رات پاکستانی دہشت گردوں کی فائرنگ میں شہید ہونے والے ہندوستانی جوان منجیت سنگھ کی نعش کا مثلہ بنایا گیا تھا ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ قوم کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ پاکستان سے فائرنگ کا سیکوریٹی فورسس منہ توڑ جواب دے رہے ہیں، ہم کسی کے آگے نہیں جھکیں گے۔عوام کو سیکوریٹی فورس پر اعتماد رکھنا چاہئے جو دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنارہے ہیں ۔ وزیر اطلاعات و نشریات ایم وینکیا نائیڈو نے پاکستان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ جو کچھ حرکتیں کررہا ہے وہ اس کے چہرے کو داغدار کردیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک ناسور ہے جو اسے بڑھاوا دینے واے کا ہی خاتمہ کردیتا ہے ۔ دفتر وزیر اعظم میں مملکتی وزیر جتیندر سنگھ نے جو جموں پارلیمانی حلقہ سے نمائندگی کرتے ہیں اس واقعہ کو سفاکانہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے زیادہ ظلم و سفاکی کی کچھ نہیں ہوسکتی۔ جو لوگ حقوق انسانی کی بات کرتے ہیں انہیں جاننا چاہئے کہ تشدد کا ارتکاب کرنے والوں پر ہمیشہ سپاہیوں کے انسانی حقوق ترجیح رکھتے ہیں۔ جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ فی الواقعی بدبختانہ ہے کہ ایسے وت جب کہ ہم دیوایل کا تہوار منارہے ہیں ہمارے س پاہیوں کو سرحد پار سے مسلسل فائرنگ کا سامنا ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے سپاہیوں کی بہادری کے سبب ہم ملک میں تہوار منا نے کے اہل ہیں۔
پٹنہ
پی ٹی آئی
چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے بی ایس ایف کے کانسٹبل جتیندر سنگھ کے لواحقین کے لئے11لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان کیا ہے ۔ یہ کانسٹبل جمعرات کو جموں و کشمیر کے آر ایس پورہ سیکٹر میں پاکستان کی گولہ باری میں ہلاک ہوگیا ۔ ریاست سے تعلق رکھنے واے بہادر سپاہی کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے نتیش کمار نے کہا کہ بی ایس ایف جوان کی آج آخری رسومات پورے سرکاری اعزازات کے ساتھ ادا کی جائے گی۔ ملک اس کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گا ۔ تمام ریاست دکھ کی اس گھڑی میں اس کے خاندان کے ساتھ ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں