مسلح افواج حکومت کو جوابدہ ورنہ ملک میں مارشل لا ہوگا - سپریم کورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-29

مسلح افواج حکومت کو جوابدہ ورنہ ملک میں مارشل لا ہوگا - سپریم کورٹ

28/نومبر
نئی دہلی
پی ٹی آئی
مسلح افوا ج حکومت کو جوابدہ ہیں ورنہ ملک میں مارشل لا ہوگا۔ سپریم کورٹ نے آ ج یہ بات کہی ۔ جسٹس امیتاوارائے اور یویو للت نے ایک ریمارک میں یہ بات کہی جب کہ اس نے پاک مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کی جانب سے کئے گئے سرجیکل حملوں کے لئے کریڈٹ کا دعویٰ کرنے اور مبینہ مداخلت کے لئے وزیر دفاع منوہر پاریکر کے خلاف کارروائی کی ایک درخواست کو خارج کردیا۔ یہ درخواست ناقابل عمل ہے ۔ چنانچہ ا س کو مسترد کیاجاتا ہے ۔ مسلح افوا ج حکومت کو جواب دہ ہیں ورنہ ملک میں مارشل لا ہوگا۔ ہم اس درخواست میں کوئی میرٹ نہیں دیکھ رہے ہیں۔ بنچ نے یہ بات کہی ۔ ایڈوکیٹ ایم ایل شرما جنہوںنے یہ درخواست دائرکی تھی کہا کہ وزیر دفاع کے بشمول مرکزی وزارتیں ہندوستانی فوج کی جانب سے انجام دئیے گئے سرجیکل حملوں کے لئے کریڈٹ کا دعویٰ کررہی ہیں جس کے وہ مستحق نہیں ہیں۔ کیونکہ دستور کی دفعات کے مطابق صدر جمہوریہ مسلح افوا ج کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مسلح افواج کی کارروائی چند افراد کی جانب سے شخصی دلچسپی کے لئے استعما ل کی جارہی ہے۔ شرمانے مطالبہ کیا کہ ان افراد کے خلاف مقدمہ دائر کیاجائے جنہوں نے مسلح افواج کی جانب سے انجام دی گئی کارروائیوں میں مداخلت کررہے ہیں اور کریڈیٹ کا دعویٰ کررہے ہیں۔ اس پر بنچ نے کہا کہ اس میں شخصی دلچسپی کیا ہے مسلح افواج حکومت کو جوابدہ ہیں اور عدالت نے کہا کہ یہ درخواست ناقابل غور نہیں ہے چنانچہ اس کو مسترد کیاجاتا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں