اتر پردیش میں اکھلیش وزارت اعلیٰ کے لئے ایس پی کا چہرہ - ملائم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-18

اتر پردیش میں اکھلیش وزارت اعلیٰ کے لئے ایس پی کا چہرہ - ملائم

لکھنو
یو این آئی
اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے لئے چیف منسٹر کے چہرہ کی حیثیت سے اکھلیش یادو کو نامزد کرنے کے ا پنے فیصلہ کو تبدیل کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی نے آج اشارہ دیا کہ خاندانی تنازعہ حل ہوگیا ہے۔ پارٹی کے ترجمان کے مطابق ایس پی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے یہ فیصلہ لیا ہے ۔ ملائم نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا تھا کہ چیف منسٹر کے عہدے کے لئے پارٹی کا کوئی امید وار نہیں ہے، منتخب ارکان مقننہ اور پارلیمانی بورڈ اس کا انتخاب کرے گا۔ تاہم بتایاجاتا ہے کہ پارٹی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو کی جانب سے ایک مکتوب روانہ کئے جانے کے بعد ملائم نے اپنا موقف بدل دیا ۔ رام گوپال نے اس مکتوب میں انتباہ دیا کہ اگر اکھلیش کو چیف منسٹر کے چہرے کی حیثیت سے پیش نہ کرنے کی بنا پر انتخابات میں پارٹی کو شکست ہوگئی تو اس کے لئے ملائم ذمہ دار ہوں گے ۔ ملائم سنگھ نے اپنے دونوں بھائیوں رام گوپال اور شیو پال اور بعد میں دیگر پارٹی قائدین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے پارٹی کے قومی نائب صدر کے نندا کو آج میڈیا سے خطاب کے لئے بھیجا اور پارٹی کے اس فیصلہ سے واقف کروایا کہ انتخابات میں اکھلیش ہی پارٹی کے چیف منسٹر کے چہرہ ہوں گے ۔ نندا نے صحافیوں سے کہا کہ آپ سبھی نے نیتاجی کے جمعہ کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا ہے ۔ کیونکہ انہوں نے پارٹی کے چیف منسٹر کے چہرے کے بارے میں کوئی بات نہیں کہی بلکہ یہ کہا کہ پارٹی کے دستور کے مطابق چیف منسٹر کا انتخاب کیسے کیاجاتا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں