دہشت گردی خطہ کے امن و استحکام کے لئے سب سے بڑا خطرہ - بمسٹیک قائدین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-18

دہشت گردی خطہ کے امن و استحکام کے لئے سب سے بڑا خطرہ - بمسٹیک قائدین

بینالم
یو این آئی
بمسٹیک گروپنگ کے قائدین نے آج کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی نہ صرف اس لعنت کو روکنے اور اس کا صفایا کرنے کے لئے ہونی چاہئے بلکہ ان ملکوں کی شناخت بھی کی جانی چاہئے جو اس کی ہر طرح حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور اسے مالی امداد فراہم کرتے ہیں۔ بی آئی ایم ایس ٹی ای سی(بمسٹیک گروپ) کے قائدین نے گوا میں برکس اور بمسٹیک کے اجلاس کے بعد جاری دستاویز میں آج کہا کہ دہشت گردی ہمارے خطہ میں امن اور استحکام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے ، ہم اس با اعادہ کرتے ہیں کہ ہم دہشت گردی کی تمام صورتوں اور تمام کیفیتوں سے نمٹنے کے لئے مضبوطی کے ساتھ پابند عہد ہیں اور ہم زور دے کر یہ بات کہنا چاہتے ہیں کہ دہشت گردانہ عمل خواہ اس کی کوئی بھی بنیاد کیوں نہ ہو، اس کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا۔ گروپ نے کہا کہ ہم سخت الفاظ میں خطہ میں ہوئے وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں ۔، ہم پوری مضبوطی کے ساتھ اس بات میں یقین رکھتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری جدو جہد صرف دہشت گردوں کے خاتمہ ، دہشت گرد تنظیموں کے خاتمہ اور ان کے نیٹ ورکوں کے خاتمہ تک ہی محدود نہیں ہونی چاہئے بلکہ ہماری کوشش یہ ہونی چاہئے کہ ہم دہشت گردی کی شناخت کریں ۔ گروپ نے کہا کہ دہشت گردی کے لئے ذمہ دار افراد کا احتساب کریں اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ان ملکوں کے خلاف مضبوطی کے ساتھ اقدامات کریں جو دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔ ان کی حمایت کرتے ہیں اور اسے مالی مدد فراہم کرتے ہیں۔ دہشت گردوں اور دہشت گردانہ گروپوں کی پرورش کرتے ہیں اور ان کے مکروہ عمل کو فروضی طور پر نیک عمل بناکر پیش کرتے ہیں ۔ گروپ نے کہا کہ دہشت گردوں کو شہداء بتا کر ان کی تعریف و توصیف نہیں کی جانی چاہئے۔ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے پھیلاؤ، انتہا پسندی اور لاقانونیت کو روکنے اور اس کے سد باب کے لئے فوری اقدامات درکار ہیں۔ ہم اپنی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں، انٹلی جنس اور سلامتی اداروں کے مابین تعاون اور تال میل کو بڑھانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کا عزم کا بھی اعادہ کرتے ہیں۔ گروپ نے اعلان کیا کہ ہم اس بات کا بھی عہد کرتے ہیں کہ ہم فوجداری معاملات میں بمسٹیک کنونشن برائے تعاون کی بھی توثیق کے عمل کو تیز کریں گے۔ گروپ نے1997ء کے بینکاک اعلامیہ میں متذکرہ اصولوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ گروپ کے مابین تعاون خود مختاری برقرار رکھتے ہوئے مساوات، علاقائی اتحاد و سالمیت ، سیاسی آزادی، داخلی امور میں کسی قسم کی عدم دخل اندازی، پر امن بقائے باہمی اور باہمی مفادات کے اصولوں کے احترام پر مبنی ہوگا۔
بینالم
پی ٹی آئی
ہندوستان نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے ہندوستان کے اقدامات کی تائید پربرازیل کی ستائش کی اور کہا کہ دونوں ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ بلا کسی امتیاز اس لعنت کا مقابلہ کرنے پوری دنیا کو متحد ہوجانا چاہئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے نیو کلیئر سپلائرس گروپ کی رکنیت کے لئے ہندوستان کی خواہش کو سمجھنے پربرازیل کے صدر مائیکل ٹیمر کاشکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی تائید پرمیرا ملک برازیل کی ستائش کرتا ہے ۔
بینالم
پی ٹی آئی
اوڑی حملہ کے بعد سارک کے کئی ممالک کی نئی دہلی کو تائید کے نتیجہ میں اسلام آباد میں منعقد شدنی بلاک کی کانفرنس کی منسوخی پر تبصرہ کرتے ہوئے ہندوستان نے آج کہا کہ پاکستان اپنی ہی پالیسیوں کی وجہ سے الگ تھلگ ہوگیا اور اس میں ہنودستان کا کوئی رول نہیں ہے۔ وزارت خارجی امور کے ترجمان وکاس سواروپ نے8ویں برکس کانفرنس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی الگ تھلگ ہوا ہے تو اس ملک کی پالیسیاں اس کے لئے ذمہ دار ہیں ، ہندوستان کا اس سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ انہوںنے کہا کہ سارک کے تمام ممالک نے متحدہ طور پر کہا کہ دہشت گردی کے ماحول مین سارک کانفرنس اسلام آباد میں منعقد نہیں ہوسکتی۔

Terrorism, the greatest threat to regional peace and stability - BIMSTEC leaders

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں