اترپردیش میں سینئر کانگریس قائد ریٹا بہوگنا جوشی بی جے پی میں شامل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-21

اترپردیش میں سینئر کانگریس قائد ریٹا بہوگنا جوشی بی جے پی میں شامل

نئی دہلی
آئی اے این ایس
اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات سے کئی ماہ قبل، سینئر کانگریس قائدریٹا بہو گنا جوشی نے آج بی جے پی میں شمولیت اختیارکرلی ۔ اس موقع پر بی جے پی صدر امیت شاہ بھی موجود تھے ۔ جوشی نے جو چوبیس سال تک کانگریس کے ساتھ رہیں، کہاکہ یہ فیصلہ ان کے لئے آسان نہیںتھا لیکن انہوں نے ملک اور اتر پردیش کے مفاد میں یہ فیصلہ کیاہے ۔ ریاست میں کانگریس کے انتخابی پالیسی ساز پرشانت کشور برہمن ووٹ بینک کو پارٹی کی طرف کرنے کی حکمت عملی پر کام کررہے ہیں۔ اسی حکمت عملی کے تحت کانگریس نے دہلی کی سابق چیف منسٹر شیلادکشت کو یوپی میں چیف منسٹری کا امید وار بنایا ۔ ریتابہوگنا جوشی برہم وادی سے تعلق رکھتی ہیں اور پارٹی کے برہمن چہروں میں سب سے آگے ہیں ۔ ایسے میں ان کے بی جے پی میں شامل ہونے کو کانگریس کے لئے جھٹکے کے طور پر دیکھاجاسکتا ہے ۔ ریتابہو گنا جوشی2012-2007ء تک ریاستی کانگریس کے صدر کے عہدے پر بھی رہ چکی ہیں۔ یو پی میں انہوںنے عوام سے جڑے کئی مسائل پرسڑکوں پر جدو جہد کی اورکارکنوں کے ساتھ آواز بلند کی ۔ واضح رہے کہ ریٹا بہو گنا جوشی کے بھائی اور سابق چیف منسٹر اتر کھنڈ وجئے بہو گنا بھی کچھ عرصہ قبل بی جے پی میں شامل ہوچکے ہیں۔ اس وقت بھی ریتا بہو گنا جوشی کے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائی تیز ہوگئی تھی ، تاہم اس کے بعد انہوں نے ایسی خبروں کی تردید کی تھی ۔ انہوں نے پاک مقبوضہ کشمیر میں فوج کی سرجیکل اسٹرائکس کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بی جے پی حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے ۔

Senior Congress leader Rita Bahuguna Joshi joins BJP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں