ہندوستان اور پاکستان کشیدگی کو بڑھنے نہ دیں - روس کا مشورہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-01

ہندوستان اور پاکستان کشیدگی کو بڑھنے نہ دیں - روس کا مشورہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
روس نے آج کہا کہ اسے امید ہے کہ اسلام آباد اپنے علاقہ میں دہشت گرد گروپس کی سر گرمیوں کو روکنے کے لئے موثر اقدامات کرے گا۔ اس نے خط قبضہ کے پاس ہندوستان اور پاکستان کے درمیان صورتحال کے بگڑ جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔ روس نے ساتھ ہی ساتھ دونوں پڑوسی ممالک سے خواہش کی کہ وہ کشیدگی کو بڑھنے نہ دیں اور اپنے تنازعہ کو بات چیت کے ذریعہ حل کرلیں ۔ روس نے ایک بیان میں کہا وہ دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جدوجہد کا پرزور حامی ہے۔ ہمیں خط قبضہ پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان صورتحال کے کشیدہ ہوجانے پر تشویش لاحق ہے ۔ ہم فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ کشیدگی بڑھنے نہ دیں اور موجودہ مسائل کو بات چیت کے ذریعہ سیاسی اور سفارتی طریقہ کار کے تحت حل کرلیں ۔ ہم دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جدو جہد کا ساتھ دیتے ہیں اور اس کے بھرپور حامی ہیں ۔ روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہمیں امید ہے کہ حکومت پاکستان ملک کے علاقہ میں دہشت گرد گروپس کی سر گرمیوں کو روکنے کے لئے موثر قدم اٹھائے گی۔

دریں اثنا نئی دہلی سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب ہند۔ پاک کے ابتر ہوتے ہوئے تعلقات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے سی پی آئی نے آج حکومت سے کہا کہ وہ اسلام آباد کے ساتھ مذاکرات کے تمام امکانی راستے کھولے، تاکہ سرحد پار سے جاری دہشت گردی کا خاتمہ ہو ۔ بائیں بازو کی جماعت نے کہا کہ اری میں دہشت گرد حملہ کے سبب ہندوستانی فوج کے لئے سرجیکل حملہ ناگزیر ہوگئے تھے اور اس بہترین منصوبہ بند کارروائی کی ستائش کی ۔ پارٹی کی سنٹرل سکریٹریٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سی پی آئی کو اری واقعہ کے بعد ہند۔ پاک تعلقات میں مسلسل ابتری پر سخت تشویش ہے ۔ اس کی وجہ سے ہندوستانی فوج کے لئے سرحد پار سے جاری دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرنا ناگزیر ہوگیا تھا ۔ ہم ہندوستانی فوج کی اس بہترین منصوبہ بند کارروائی کی ستائش کرتے ہیں۔ سی پی آئی نے کہا کہ پاکستان بالخصوص اس کی مسلح افواج اپنی خارجہ پالیسی نشانہ کے حصول کے لئے دہشت گردی کو بطور آلہ استعمال کرتے ہیں ، تاہم یہ بھی کہا کہ دشمنی میں اضافہ تنازعہ کا مناسب حل تلاش کرنے کا نہیں ہوسکتا ہے ۔ سی پی آئی، حکومت پر زور دیتی ہے کہ وہ کشیدگی کے خاتمہ کے لئے سفارتی اور سیاسی اقدامات جاری رکھے اور پ اکستان کے ساتھ مذاکرات کے تمام امکانی راستے کھولے ، تاکہ سرحد پار سے جاری دہشت گردی کو بند کیاجاسکے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں