سرحد پارسے کسی بھی حماقت سے نمٹنے کے لئے فوج تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-19

سرحد پارسے کسی بھی حماقت سے نمٹنے کے لئے فوج تیار

بونیار( جموں و کشمیر)
پی ٹی آئی
فوج نے آج کہا کہ وہ حقیقی خط قبضہ پر پاکستانی فوج یادہشت گردوں کی کسی بھی حماقت سے نمٹنے تیار ہے ۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ15کارپس سری نگر لیفٹینٹ جنرل ستیش دُوا نے یہاں اخباری نمائندوں سے کہا کہ حقیقی خط قبضہ پر ہماری تیاری پکی ہے۔ ہندوستانی فوج، حقیقی خط قبضہ پر کسی بھی حماقت سے نمٹنے تیار ہے چاہے وہ ریگولرس(پاکستانی فوج) کی ہو یا دوسروں( دہشت گردوں) کی ۔ انہوں نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں سرجیکل حملوں کے پس منظر میں کہا کہ حقیقی خط قبضہ پر در اندازی کی کوششیں بڑھ گئی ہیں لیکن فوج نے بیشتر کو ناکام کردیا ہے اور ایل او سی کے قریب ہونے والے انکاؤنٹرس اس کا ثبوت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ کچھ در اندازی ہوئی ہے لیکن ایل او سی پر انکاؤنٹرس اور مارے جانے والے عسکریت پسندوں کی تعداد بتاتی ہے کہ فوج کتنی تیار ہے جنرل ستیش دوا نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر مین گزشتہ ماہ کے سرجیکل حملوں پر تبصرہ سے انکار کردیا اور کہا کہ مسلح افواج اور سیاسی قیادت اس تعلق سے جو کہنا تھا کہہ چکی ہیں۔ میرا کوئی اور نقطہ نظر نہیں ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ آیا کشمیری نوجوانوں کو فوج پربھروسہ نہیں ، جنرل دوا نے کہا کہبعض گمراہ نوجوان احتجاج میں حصہ لے رہے ہیں لیکن نوجوانوں کی اکثریت فوج کے ساتھ ہے۔ حال ہی میں ہماری ایک گاڑی حادثہ سے دوچار ہوئی تھی اور ہمارے جوان، گاڑی میں پھنس گئے تھے ۔ مقامی کشمیری نوجوانوں نے ہی جوانوں کوباہر نکالا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں جنرل نے کہا کہ بعض نوجوانوں کی عسکریت پسند تنظیموں میں بھرتی کی خبریں ہیں لیکن جاریہ بے چینی کے باعث ان کی حقیقی تعداد کا پتہ نہیں چل سکا ۔ پولیس دھاوے اور گرفتاریاں کررہی ہے جس کی وجہ سے بعض لڑکے روپوش ہوگئے ہیں۔
منڈی(ہماچل پردیش)
آئی اے این ایس
وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے دن، حالیہ سرجیکل حملوں کا تقابل اسرائیلی فوج کی کارروائی سے کیا اور کہا کہ ہندوستانی فوج نے بتادیا ہے کہ وہ تیزی سے جوابی کارروائی میں کسی سے کم نہیں ہے ۔ مودی، ہماچل پردیش کے اس ٹاؤن میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف دیو بھومی(دیوتاؤں کی سرزمین) ہے بلکہ ویر بھومی (بہادروںکی سرزمین) بھی ہے کیونکہ اس شمالی ریاست کے زیادہ لوگ فوج اور نیم فوجی دستوں میں ہیں۔ مودی نے کہا کہ یہاں ہر خاندان کا ایک فرد ہندستان کی مسلح افواج میں ہے ۔ وہ بحیثیت وزیر اعظم اپنے ایک روزہ اولین دورہ ہماچل پردیش میں تین سرکاری آبی پراجکٹسکے افتتاح کے بعد مخاطب تھے ۔ ہماچل میں اسمبلی الیکشن آئندہ سال کے اواخر میں ہوگا ۔ وزیر اعظم نے ستائش کی کہ ہندوستانی فوج نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کیلانچ پیاڈس پر29ستمبر کا وار کرتے ہوئے اپنی بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ اس خفیہ کارروائی میں سات دہشت گرد لانچ پیاڈس تباہ ہوئے اور کئی دہشت گرد اور ان کے ہمدرد مارے گئے ۔ مودی نے سرجیکل حملوں کا راست تذکرہ نہیں کیا لیکن کہا کہ سابق میں دنیا سنتی تھی کہ صرف اسرائیلی فوج ، پلٹ وار کی اہل ہے ۔ اب ہر کسی نے مان لیا ہے کہ ہندوستانی فوج ، کسی سے کم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں پورا ملک ہندوستانی فوج کی بہادری کی باتیں کررہا ہے ۔ کہاجاتا تھا کہ صرف اسرائیل ایسا کرسکتا ہے ۔ اب ملک نے دیکھ لیا ہے کہ ہندوستانی فوج کسی سے کم نہیں ہے ۔سرحد پار حملے، سیاسی تنازعہ بن گئے ہیں۔ اپ وزیشن جماعتون کا الزام ہے کہ حکومت اس کا سیاسی فائدہ اٹھارہی ہے ۔ سرجیکل حملے ، جموں و کشمیر کے اری میں فوجی اڈہ پر دہشت گرد حملہ کے جواب میں کئے گئے تھے ۔ اری حملہ میں19فوجی ہلاک ہوئے تھے ۔ مودی نے یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت، مسلح افواج کی فلاح و بہبود کی پابند ہے اور اس نے ایک عہدہ، ایک وظیفہ(او آر او پی) کے دیرینہ مطالبہ کی تکمیل کی ۔ وزیر اعظم نے چیف منسٹر ہماچل پردیش دیربھدراسنگھ پر تنقید کی لیکن نام نہیں لیا۔ انہوںنے بی جے پی کے سابق چیف منسٹرس شانتا کمار اور پریم کمار دھومل کی ستائش کی جوبالترتیب پانیوالا چیف منسٹر اور گرامین سڑک والا چیف منسٹر کی حیثیت سے یاد کئے جاتے ہیں۔ مودی نے کہا کہ ہم سبھی جانتے ہیں کہ یہ چیف منسٹر کیسے ہیں اور کیسے یاد کئے جائیں گے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں