ہندوستان میں عدم رواداری پر رتن ٹاٹا کو تشویش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-23

ہندوستان میں عدم رواداری پر رتن ٹاٹا کو تشویش

گوالیار
پی ٹی آئی
ٹاٹا سنس کمپنی کے چیر مین رتن ٹاٹا نے ملک میں بڑھتی ہوئی عدم رواداری پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک ایسی لعنت ہے جسے ہم اب دیکھ رہے ہیں۔ ٹاٹا نے کل رات دیر گئے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں ہر کوئی جانتا ہے کہ عدم رواداری کہاں سے آرہی ہے ۔ ہزاروں، لاکھوں ہندوستانیوں کی طرح وہ ملک کو عدم رواداری سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے سندھیا اسکول کے119ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بڑھتی ہوئی عدم رواداری کے خلاف اظہار خیال کیا ۔ ممتاز صنعت کار نے اپنے خطاب میں کہا کہ مہاراجہ جوتیرآدتیہ نے عدم رواداری کی بات کی تھی، یہ ایک ایسی لعنت ہے جسے ہم اب دیکھ رہے ہیں۔ ٹاٹانے کہا کہ ہم ایک ایسے ماحول میں رہنا چاہتے ہیں جہاں ہم دوسرے انسانوں سے محبت کریں ۔ ہم انہیں گولی نہیں ماریں۔ ہم انہیں ہلاک نہ کریں۔ٹاٹا سے قبل جو تیرآدتیہ سندھیا نے طلبہ سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آپ کامیابیاں حاصل کریں۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ مفکر بنیں اور ایک مہذب معاشرہ کی نشانی، بحث و مباحثہ اور اختلاف ہے ۔ سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ آج ملک میں عدم رواداری کا ماحول پایاجاتا ہے۔ سندھیان ے کہا کہ ایک ایسا ماحول بنایاگیا جس میں ہر ایک شخص سے کہاجارہا ہے کہ کیا بولیں، کیا سنیں، کیسے کپڑے پہنیں ، کیا کھائیں ۔ کانگریس لیڈر نے گاؤرکھشکوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف کرنے والوں پر کریک ڈاؤن سماج کی ترقی کے خلاف ہے ۔

Everyone knows where intolerance in India is coming from: Ratan Tata

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں