انتہائی پسماندہ طبقات کو خصوصی تحفظات کا وعدہ - راہل گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-16

انتہائی پسماندہ طبقات کو خصوصی تحفظات کا وعدہ - راہل گاندھی

نئی دہلی
یو این آئی
اتر پردیش میں حالیہ26دن کی کسان یاترا کرچکے کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے آج یہاں کہا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بنی تو انتہائی پسماندہ طبقات کو دیگر پسماندہ طبقے کے لئے مقرر ریزرویشن سے الگ سے ریزرویشن دیاجائے گا۔ راہل گاندھی نے ان سے ملاقات کے لئے آئے اتر پردیش سے انتہائی پسماندہ طبقے کے150سے زائد نمائندوں کو یقین دہانی کرائی کہ ریاست میں کانگریس، کی حکومت سازی پر کانگریس انتہائی پسماندہ طبقات کے لئے خصوصی ریزرویشن کا انتظام کرے گی ۔ کانگریس اس کا اعلان اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے منشور میں بھی کرے گی۔ کانگریس نائب صدر نے کہا کہ کسان یاترا کے دوران ریاست کے پسماندہ طبقے اور خاص طور پر انتہائی پسماندہ طبقے کی مختلف جماعتوں کے لیڈروں اور لوگوں نے ان سے ملاقات کی اور اپنے مسائل ان کے سامنے رکھے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست میں پسماندہ طبقے کے لئے م قرر27فیصد ریزرویشن کا فائدہ چند ہی ذاتوں کو مل رہا ہے اور انتہائی پسماندہ طبقے کے لوگوں کو ریزرویشن کے فوائد سے محروم رہنا پڑ رہا ہے ۔ ان کے لئے پسماندہ طبقے کے ریزرویشن میں سے ہی الگ ریزرویشن مقرر کیاجائے تو اس کا فائدہ ریاست کے انتہائی پسماندہ طبقے کے لوگوں کو مل سکے گا۔ پارٹی جنرل سکریٹری اتر پردیش کے انچارج غلام نبی آزاد نے اس اجلاس کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ راہل گاندھی نے وفد کو یقین دلایا کہ کانگریس اقتدار میں آنے پر اتر پردیش میں انتہائی پسماندہ طبقات کے لئے خصوصی ریزرویشن کا انتظام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس پر سپریم کورٹ کو بھی کوئی اعترا ض نہیں ہے اور کانگریس کرناٹک ، مہاراشٹر اور ہریانہ سمیت10ریاستوں میں انتہائی پسماندہ طبقات کے لئے اس طرح کے ریزرویشن کا بندوبست کرچکی ہے ۔ غلام نبی آزاد نے کہا کہ پارٹی کے سینئر نائب صدر راجا رام پال کی قیادت میں آئے انتہائی پسماندہ طبقے کے نمائندوں نے کانگریس نائب صدر کو بتایا کہ پسماندہ طبقے کے لئے مقرر ریزرویشن کا فائدہ اب تک اتر پردیش میں انتہائی پسماندہ طبقے کے لوگوں کو نہیں مل سکا ہے اس لئے ان کے مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے پسماندہ طبقے کے لئے خصوصی ریزرویشن کا انتظام ہونا چاہئے ۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ پارٹی ریزرویشن کے اندر ریزرویشن کی حمایت کرتی رہی ہے ۔ عدالت اندر ریزرویشن دیے جانے پر اسے اعتراض نہیں ہے اور اسی فیصلے کا احترام کرتے ہوئے مختلف ریاستوں میں کانگریس کی حکومتوں نے انتہائی پسماندہ طبقات کو مقررہ ریزرویشن میں سے خاص ریزرویشن دینے کا اہتمام کیا ہے۔ یہ پوچھنے پر کہ پسماندہ طبقات کے لئے مقرر27فیصد ریزرویشن میں انتہائی پسماندہ طبقات کو کتنا فیصد ریزرویشن دیاجائے گا، انہوں نے کہا کہ اس بارے میں ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ یہ کام ریاست کے پسماندہ طبقے کمیشن کے سپرد کیاجانا ہے اور اسی کو طے کرنا ہے کہ انتہائی پسماندہ طبقے کی کن ذاتوں کو خصوصی ریزرویشن دیاجانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی اسی طرح سے ریزرویشن کے اندر ریزرویشن کا انتظام کرنے کے پیچیدہ مسئلہ کا کانگریس کئی ریاستوں میں حل نکال چکی ہے ۔

Cong promises reservation for most backward classes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں