راہل گاندھی کی کسان یاترا کا سنسد مارگ پر اختتام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-06

راہل گاندھی کی کسان یاترا کا سنسد مارگ پر اختتام

نئی دہلی
یواین آئی
نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کی دیوریا تا دلی کسان یاترا کا کل شام سنسد مارگ دہلی پر اختتام عمل میں آئے گا ۔ راہول گاندھی کی کسان یاترا کو جو26ستمبر کو شروع کی گئی تھی بے انتہا کامیاب قرار دیتے ہوئے کانگریس نے آج کہا کہ نائب صدر کانگریس کسانوں کے لئے سڑک(اسٹریٹ) سے سنسد(پارلیمنٹ) کی جدوجہدکریں گے ۔ اے آئی سی سی کے ترجمان آر پی این سنگھ نے دہلی میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کل راہول گاندھی کی کسان یاترا کل3438کلو میٹر کے سفر کے بعد اختتام عمل میں آئے گا ۔ کل یاترا سنسد مارگ پر ختم ہوگی ۔ راہول گاندھی دہلی میں داخل ہونے کے بعد راج گھاٹ پہنچ کر خراج پیش کریں گے ۔ بعد ازاں یاترا کا سنسد مارگ پر اختتام عمل میں آئے گا۔ کسان یاترا کو شاندار کامیاب قرار دیتے ہوئے سنگھ نے کہا یہ ایک ایسی یاترا ہے س کے دوران کسانوں اور غریبوں کی پریشانیوں کے بارے میں حکومت کی توجہ مبذول کرائی گئی ۔ گاندھی نے ان کے مسائل سنے اور انہیں تسلی دی ۔ یہ یاترا26دن کے اندر دیوریا سے دہلی پہنچی اس نے141اسمبلی حلقوں کو پار کیا۔ راہول گاندھی نے یاترا کے دوران26گھٹ سبھاہوں سے خطاب کیا،26روڈ شو ہوئے ، 700میٹنگ پوائنٹس تھے ۔ اتر پردیش میں آج تک75لاکھ مانگ پتر(ڈیمانڈ لیٹرس) جمع کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ 31اکتوبر تک2کروڑ مانگ پتر جمع کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے ۔

Rahul Gandhi end Kisan Yatra at Sansad Marg

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں