وزیر اعظم نریندر مودی نے فوجیوں کے ساتھ دیوالی منائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-31

وزیر اعظم نریندر مودی نے فوجیوں کے ساتھ دیوالی منائی

30/نومبر
شملہ
آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے دن ہماچل پردیش کے اس دوردراز اور دفاعی نقطہ نظر سے اہم علاقہ میں جو چین کی سرحد سے متصل ہے ، فوجیوں کے ساتھ دیپاولی منائی اور کہا کہ انہوں نے سابق فوجی ملازمین کے لئے ایک عہدہ ایک وظیفہ کا وعدہ پورا کیا۔ مودی نے بعد ازاں چانگو نامی موضع کا اچانک دور ہ کیا۔ زیتونی سبز لباس میں ملبوس اور مقامی ٹوپی لگائے وزیر اعظم نریندر مودی نے انڈوتبتن بارڈر پولیس( آئی ٹی بی پی) کے علاوہ ڈوگراسکاؤٹس اور فوج کے جوانوں سے بات چیت کی ۔ وزیر اعظم نے ج نرل ریزروانجینئرنگ فورس( جی آر ای ایف) کے عملہ سے بھی ملاقات کی۔ یہ فورس، بارڈر روڈس آرگنائزیشن( بی آر او) کی شاخ ہے جو شاہراہوں کی دیکھ بھال کرتی ہے ۔ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کا نام لئے بغیر جنہوں نے ون ینگ ون پنشن اسکیم کو لاگو کرنے پر سوال اٹھایا تھا،مودی نے کہا کہ یہ وعدہ40سال قبل کیا گیا تھا لیکن انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے اسے پورا کردیا ہے۔ مودی، فوجیوں میں گھل مل گئے جنہوںنے اپنے ہاتھوں میں مٹھائیوں کی تھالی تھام رکھی تھی۔ ایک فوجی نے انہیں مٹھائی پیش کی ۔ وزیر اعظم نے واپسی میں موضع چانگو میں مختصر توقف کیا۔ انہوں نے دیپاولی کی مبارکباد دی اور لوگوں سے بات چیت کی اور بچوں کو مٹھائی پیش کی۔ مودی نے ضلع کنور کے موضع چانگو میں مقامی لوگوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا ۔ یہ ضلع میٹھے سیبوں کے لئے مشہور ہے ۔ دیہاتی، وزیر اعظم مودی کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ گرم لباس میں ملبوس مودی نے ان کے ساتھ کچھ وقت گزرا۔ انہوں نے تصاویر بھی لیں بی جے پی رکن پارلیمنٹ سروپ شرما نے آئی اے این ایس سے کہا کہ یہ چین کی سرحد سے متصل دور دراز علاقہ کے لوگوں کے لئے وزیر اعظم سے بات چیت کا تاریخی لمحہ ہے۔ یہاں وزیر اعظم کی پہلی مرتبہ آمد ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی کے بموجب وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ او آر او پی اسکیم کو روبہ عمل لانے5500کروڑ روپے ادا کئے گئے ۔ یہ مسئلہ گزشتہ چالیس سال سے زیر التوا تھا ۔ انہوں نے ہند۔ پاک سرحد پر کشیدگی کے درمیان مسلح افواج کی قربانیوں اور بہادری کی ستائش کی ۔ انہوں نے اس دیوایل کو مسلح افوا کے نام معنون کیا۔ انہوںنے ہماچل پردیش کے ضلع کنور میں فوج اور آئی ٹی بی پی جوانوں کے ساتھ دیوالی مناتے ہوئے یہ بات کہی۔ مودی نے ٹویٹ کیا کہ میں نے آئی ٹی بی پی کے عہدیداروں اور فوجی جوانوں کے ساتھ ہماچل میں کچھ وقت گزارا ۔ جئے جوان، جئے ہند۔ قبل ازیں من کی بات پروگرام میں وزیر اعظم نے عوام او ر ریاستی حکومتوں سے کہا کہ وہ ملک بھر میں اتحاد کی راہیں تلاش کریں اور علیحدگی پسند رجحانات و ذہنیت کو شکست دینے کے لئے کام کریں۔ انہوںنے کہا کہ کثرت میں وحدت ہماری طاقت ہے ۔

PM Modi celebrates Diwali with soldiers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں