70 فیصد امریکی مسلمان ہلاری کلنٹن کے حامی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-15

70 فیصد امریکی مسلمان ہلاری کلنٹن کے حامی

نیویارک
پی ٹی آئی
10امریکی مسلمانوں میں7ڈیمو کریٹک امید وار ہلاری کلنٹن کو آئندہ ماہ منعقد ہونے والے صدارتی الیکشن میں ووٹ دیں گے ۔ مسلم فرقہ کی صرف چار فیصد تعداد ریپبلکن امید وار ڈونالڈ ٹرمپ کی حامی ہے جس نے امریکہ میں مسلمانوں کا داخلہ ممنوع کردینے کی متنازعہ بات کہی تھی۔8نومبر کے جنرل اسل یکشن کو ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے ۔ کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنس( سی اے آئی آر) نے سروے کیا ہے ۔ امریکہ میں مسلمانوں کے شہری حقوق کے سب سے بڑے گروپ اور ایڈوکیسی تنظیم سی اے آئی آر نے ملک گیر سروے کے نتائج کل جاری کئے ۔ اس سے اشارہ ملتا ہے کہ مسلمان بڑی تعداد میں ووٹ دینے والے ہیں ۔ سروے میں حصہ لینے والے72فیصد نے کہا ہے کہ وہ68سالہ سابق وزیر خارجہ ہ لاری کلنٹن کو وٹ دیں گے ۔ 2016ء کے اندازہ کے مطابق امریکی مسلمانوں کی تعداد3.3ملین(33لاکھ) ہے۔ وہ امریکہ کی آبادی کا ایک فیصد ہیں۔

Over 70% Muslims voters support Hillary Clinton: survey

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں